دیہی ترقیات کی وزارت
دیہی ترقی کی وزارت اور کنورجنس انرجی سروسز لمیٹڈ نے ڈی اے وائی -این آر ایل ایم کی اپنی مدد آپ گروپوں کی خواتین کے لیے آلودگی سے پاک نقل و حمل کے ذرائع تک رسائی سے متعلق سہولت فراہم کرنے کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے
Posted On:
05 JUL 2024 6:05PM by PIB Delhi
دیہی ترقی کی وزارت (ایم او آر ڈی) نے آج کنورجنس انرجی سروسز لمیٹڈ (سی ای سی ایل) کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے، جو کہ ای ای ایس ایل کی مکمل ملکیتی سبسڈی ہے، تاکہ سیلف ہیلپ گروپ (ایس ایچ جی ) کے لیے ‘‘الیکٹرک بائیسکل کے ذریعے دیہی کاروباریوں کے لیے پائیدار ٹرانسپورٹ’’ (ایس ٹی آر ای ای ) کی سہولت فراہم کی جا سکے۔ دین دیال انتودیا یوجنا کے تحت خواتین – قومی دیہی روزی روٹی مشن (ڈی اے وائی –این آر ایل ) ایس ٹی آر ای ای د کی سہولت کا مقصد دیہی معیشت کو بااختیار بنانے ،خاص طور پر دیہی خواتین کو الیکٹرک سائیکلوں کے تعارف کے ذریعے آلودگی سے پاک نقل و حمل کے ذرائع تک رسائی فراہم کر نا ہے۔
مفاہمت پر دیہی ترقی کی وزارت کی طرف سے جوائنٹ سکریٹری،اسمرتی شرن اور ایم ڈی اور سی ای او، سی ای ایس ایل سے سی ای ایس ایل جناب وشال کپور، سکریٹری دیہی ترقی جناب شیلیش کمار سنگھ کی موجودگی میں دیہی معاش کی طرف سے دستخط کیے گئے۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے، جناب شیلیش کمار سنگھ نے کہا کہ آلودگی سے پاک نقل و حمل کے ذرائع کی یہ شراکت دیہی خواتین کو معاشی اور سماجی طور پر بااختیار بنانے میں مزید مدد کرے گی اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ویژن کے مطابق لکھپتی دِیدیوں کو ترقی دینے میں تیزی لائے گی۔
مفاہمت نامے پر دستخط کرتے ہوئے، محترمہ اسمرتی شرن نے کہا کہ ای ای ایس ایل کے ساتھ یہ شراکت داری اپنی مدد آپ گروپوں کی خواتین کے لیے دیہی صنعت میں آلودگی سے پاک نقل و حمل کے ساتھ ایک نعمت ثابت ہوگی۔
مفاہمت نامے پر دستخط کرتے ہوئے، جناب وشال کپور نے کہا کہ اس پہل کے ذریعے سی ای ایس ایل دیہی علاقوں میں تین کروڑ ‘‘لکھپتی دیدیوں’’ کو ترقی دینے کے حکومت کے اقدام کی حمایت کرنے کا خواہاں ہے، جو خواتین کو بااختیار بنانے اور آلودگی سے پاک ذرائع کے قومی مقاصد کے تئیں اس کی وابستگی کی عکاسی کرتا ہے۔
اس پروجیکٹ کا مقصد اپنی مدد آپ گروپوں کو خواتین کے درمیان معاش کے مواقع کی آزادی اور خوشحالی پیدا کرنا ہے، ان کی سماجی و اقتصادی حیثیت کو بلند کرنا ہے۔ اس کے علاوہ ، یہ پروجیکٹ دیہی نقل و حرکت کی بھیڑ کو آزاد رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے جس سے آخری میل کی نقل و حرکت کی جگہ کو کاربن سے پاک کرنے میں مدد ملے گی۔
کنورجنس اینرجی سروسز لیمیٹڈ(سی ای ایس ایل) سرکاری ملکیت والی اینرجی ایفی شینسی سروسز لیمیٹڈ کا ایک ذیلی ادارہ ہے، جو حکومت ہند کی بجلی کی وزارت کے تحت پبلک سیکٹر کمپنیوں کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ سی ای ایس ایل توانائی کے حل پر مرکوز ہے جو قابل تجدید توانائی، برقی نقل و حرکت اور موسمیاتی تبدیلی کے امتزاج پر واقع ہے۔
ڈی اے وائی – این آر ایل ایم اپنی مدد آپ گروپوں کی خواتین کی قیادت والے صنعتی اداروں کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کر رہا ہے جس میں مینوفیکچرنگ اور سروس سیکٹر میں فارم اور غیر فارم ڈومینز کا احاطہ کرتے ہوئے متنوع مواقع موجود ہیں۔ اپنے آغاز کے بعد سے، ڈی اے وائی –این آر ایل ایم نے سماجی شمولیت، مالیاتی خدمات تک رسائی اور خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کے لیے سب سے بڑا پلیٹ فارم بنانے میں مدد کی ہے۔
مفاہمت نامے پر دستخط کرنے کی تقریب میں سی ای ایس ایل کی ڈی جی ایم محترمہ ریتو سنگھ اور این ایم ایم یو سے جناب راجیو سنگھل اور ایم او آر ڈی اور سی ای ایس ایل کے دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔
*******
U.No: 8097
ش ح۔ام۔ج۔
(Release ID: 2031080)
Visitor Counter : 59