زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آندھرا پردیش کے وزیراعلی جناب این چندرا بابو نائیڈو نے مرکزی وزیر  جناب شیوراج سنگھ چوہان سے ملاقات کی


زراعت اور کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقی کی وزارت زراعت اور دیہی علاقوں کی ترقی کے لیے ریاست کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی :جناب شیوراج سنگھ چوہان

Posted On: 04 JUL 2024 6:06PM by PIB Delhi

آندھرا پردیش کے وزیراعلی جناب این چندرا بابو نائیڈو نے آج زراعت اور کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان سے کرشی بھون، نئی دہلی میں ملاقات کی۔ اس موقع پر شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر جناب رام موہن نائیڈو اور دیہی ترقی اور مواصلات کے وزیر مملکت ڈاکٹر چندر شیکھر پیمسانی بھی موجود تھے۔ میٹنگ کے دوران آندھرا پردیش میں زراعت، کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقی کے موضوعات پر نتیجہ خیز گفتگو ہوئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0012U0D.jpg

میٹنگ کے دوران، مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت اور دیہی ترقی کی وزارت آندھرا پردیش میں زراعت، کسانوں کی بہبود اور دیہی علاقوں کی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002ABC8.jpg

 

وزیراعلی جناب نائیڈو اور مرکزی وزیر جناب چوہان نے کہا کہ مرکزی حکومتیں اور ریاست آندھرا پردیش کے کسانوں اور دیہی لوگوں کی بہبود اور انہیں بااختیار بنانے کے لئے مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0032W22.jpg

اس موقع پر زراعت  کے مرکزی سکریٹری جناب سنجیو چوپڑا، دیہی ترقی کے مرکزی سکریٹری جناب شیلیش کمار سنگھ اور آندھرا پردیش کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00454PI.jpg

****

ش ح۔ ا ک۔ ج

Uno-8072


(Release ID: 2030826) Visitor Counter : 57


Read this release in: English , Hindi , Tamil