دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دیہی ترقیات کی وزارت اور بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی درجے کی صنعتوں کی وزارت نے ایس ایچ جی خواتین صنعت کاروں کو تقویت بہم پہنچانے کے لیے اشتراک قائم کیا

Posted On: 03 JUL 2024 7:47PM by PIB Delhi

دیہی ترقیات کی مرکزی وزارت (ایم او آر ڈی) اور بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کی مرکزی وزارت  (ایم او ایم ایس ایم ای) نے مکمل حکومت کے جذبے کے تحت، ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے، جس کا مقصد ایم او ایم ایس ایم ای کی فلیگ شپ اسکیموں کے توسط سے سیلف ہیلپ گروپ (ایس ایچ جی) کی خواتین کے زیر قیادت دیہی صنعتوں کو باقاعدہ شکل دینا اور انہیں مضبوط بنانا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001L12U.jpg

اس مفاہمت نامے پر دیہی ترقیات کی وزارت کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ سواتی شرما، اور بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتی اکائیوں کی وزارت کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ مرسی ایپاؤ  کے ذریعہ دستخط کیے گئے۔ اس موقع پر کرشی بھون، نئی دہلی میں ایم او آر ڈی کے سکریٹری جناب شیلیش کمار سنگھ، ایم او ایم ایس ایم ای کے سکریٹری جناب ایس سی ایل داس، ایم او آر ڈی کے ایڈشنل سکریٹری جناب چرنجیت سنگھ کے علاوہ دونوں وزارتوں کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002GL4C.jpg

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے، محترمہ سواتی شرما نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ایم او ایم ایس ایم ای اور ایم او آر ڈی کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط  عمل میں آنا مکمل حکومت کے نقطہ نظر کو اجاگر کرتا ہے۔ انہوں نے اس امر پر روشنی ڈالی کہ یہ اشتراک لکھ پتی دیدیوں کو بااختیار بنانے میں آسانی فراہم کرے گا، جس کا تصور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ پیش کیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0037E4D.jpg

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے محترمہ مرسی ایپاؤ نے کہا کہ یہ مفاہمت نامہ صنعت کاری میں ایس ایچ جی دیدیوں کو مدد فراہم کرنے اور انہیں اوپر اٹھانے کے لیے دونوں وزارتوں کے مابین شراکت داری کو مضبوط کرے گا۔ ساتھ ہی ایم او ایم ایس ایم ای کی اہم پہل قدمیوں جیسے یشسوِنی – اپنا اُدیَم، اپنی پہچان، اُدیَم اسسٹ، وغیرہ کو بھی  بروئے کار لایا جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004E39P.jpg

دیہی ترقیات کی وزارت کے سکریٹری اور ایم ایس ایم ای کی وزارت کے سکریٹری نے اس اشتراک کی ستائش کی اور اس مفاہمت نامے  کے سلسلے میں مختلف مشترکہ اقدامات کرنے کے تئیں اپنی عہد بندگی کا اعادہ کیا۔


**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:8043


(Release ID: 2030531) Visitor Counter : 53