کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مالی سال 25 کی پہلی سہ ماہی میں کیپٹیو اور کمرشل کوئلہ کی کانوں سے کوئلے کی پیداوار میں 35 فیصد اضافہ

Posted On: 03 JUL 2024 6:33PM by PIB Delhi

وزارت کوئلہ نے پہلی سہ ماہی یعنی 1 اپریل 2024 سے 30 جون 2024 تک گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں کیپٹیو اور کمرشل کول بلاکس سے کوئلے کی پیداوار اور ترسیل میں غیر معمولی اضافہ حاصل کیا ہے۔

کوئلے کی پیداوار میں سالانہ 35 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو کہ مالی سال 24 کی پہلی سہ ماہی میں 29.26 میٹرک ٹن سے، مالی سال 25 کی پہلی سہ ماہی میں 39.53 ملین ٹن ہو گئی ہے۔ اسی طرح، ترسیل میں بھی 34.25 فیصد سالانہ کا اضافہ دیکھا گیا ہے، جو مالی سال 24 کی پہلی سہ ماہی میں 34.07 ملین ٹن سے مالی سال 25 کی پہلی سہ ماہی میں 45.68 ملین ٹن تک پہنچ گیا۔ کوئلے کی پیداوار اور ترسیل کی صورتحال حسب ذیل ہے:

 

کوئلے کی پیداوار

  • پاور سیکٹر: پاور سیکٹر کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ دیکھا گیا ہے، جو گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی میں 25.02 ملین ٹن (ایم ٹی) سے بڑھ کر اس سال کی پہلی سہ ماہی میں 30.16 ملین ٹن تک پہنچ گئی، جو کہ سال بہ سال 20.5 فیصد اضافہ ہے۔
  • غیر منظم سیکٹر (این آر ایس ): این آر ایس سے پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جو پچھلے سال کی پہلی سہ ماہی میں 1.44 ملین ٹن سے اس سال کی پہلی سہ ماہی میں 2.55 ملین ٹن ہو گئی، جو کہ سال بہ سال 77 فیصد اضافہ ہے۔
  • کوئلے کی فروخت: کوئلے کی کانوں کی فروخت سے پیداوار میں متاثر کن اضافہ ہوا ہے، جو گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی میں 2.80 ملین ٹن سے بڑھ کر اس سال کی پہلی سہ ماہی میں 6.81 ملین ٹن تک پہنچ گئی، جو کہ سال بہ سال 143 فیصد اضافہ ہے۔

 

کوئلے کی ترسیل

  • پاور سیکٹر: پاور سیکٹر کو ترسیل گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی میں 28.90 ملین ٹن سے بڑھ کر اس سال کی پہلی سہ ماہی میں 35.65 ملین ٹن تک پہنچ گئی، جس نے سال بہ سال 23.3 فیصد اضافہ حاصل کیا۔
  • غیر منظم سیکٹر: این آر ایس کی ترسیل گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی میں 1.66 ملین ٹن سے بڑھ کر اس سال کی پہلی سہ ماہی میں 2.38 ملین ٹن ہو گئی، جو کہ سال بہ سال 43.4 فیصد اضافہ کو ظاہر کرتی ہے۔
  • کوئلے کی فروخت: کوئلے کی فروخت کے لیے ترسیل گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی میں 3.51 ملین ٹن سے بڑھ کر اس سال کی پہلی سہ ماہی میں 7.64 ملین ٹن تک پہنچ گئی، جو کہ سال بہ سال 117.67 فیصد کا متاثر کن اضافہ ہے۔

 

وزارت کوئلہ تمام اسٹیک ہولڈرزوں بشمول کوئلہ کمپنیوں اور صنعت کے شراکت داروں کی انتھک کوششوں کی ستائش کرتی ہے۔ کوئلہ کی وزارت چیلنجوں پر قابو پانے اور ان کے کاموں کو بہتر بنانے میں کوئلہ بلاک کے تمام الاٹیوں کی مدد کے لیے مضبوطی سے پابند عہد ہے۔ وزارت کا بنیادی ہدف کوئلے کی پیداوار کو نمایاں طور پر بڑھانا ہے، تاکہ ہمارے ملک کی بڑھتی ہوئی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایک مستقل اور قابل اعتماد فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ باہمی تعاون کی کوششوں اور ہدف شدہ سپورٹ کے ذریعے، وزارت کا مقصد کوئلے کے شعبے میں کارکردگی، پائیداری اور پیداوار کو بڑھانا ہے۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

03-07-2024

U: 8039


(Release ID: 2030529) Visitor Counter : 48


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil