سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
بارش اور کاربن ڈائی آکسائیڈ میں اضافے کو جوڑنے والا نیا مطالعہ حیاتیاتی تنوع کے ہاٹ اسپاٹ کے مستقبل کے تحفظ میں مدد دے سکتا ہے
Posted On:
03 JUL 2024 4:23PM by PIB Delhi
گرین ہاؤس گیسوں میں غیرمعمولی عالمی اضافہ استوائی خطہ میں بارش کو کم کر سکتا ہے۔اس میں متعلقہ تبدیلیاں اور پیڑ پودوں کی صورتحال بھی شامل ہے۔ یہ مغربی گھاٹ، شمال مشرقی ہندوستان اور انڈمان میں سدا بہار جنگلات پر مشتمل ہندوستان کے حیاتیاتی تنوع کے ہاٹ اسپاٹ کو بھی پت جھڑ والے جنگلات میں بدل سکتا ہے۔ایک نئے مطالعہ سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے۔
ڈیپ ٹائم ہائپر تھرمل واقعات کو مستقبل کی آب و ہوا کی پیشین گوئیوں کے لیے ممکنہ اینالاگ سمجھا جاتا ہے۔ تاہم، ان ہائپر تھرمل واقعات کے اعداد و شمار بنیادی طور پر درمیانی اور اعلی عرض البلد والے علاقوں سے معلوم ہوتے ہیں۔ تاہم، خط استوا یا ٹڑاپیکل علاقوں سے متعلق مقداری اعداد و شمار کی کمی ہے۔
سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمہ کے ایک خود مختار ادارے بیربل ساہنی انسٹی ٹیوٹ آف پیلیو سائنسز (بی ایس آی پی )کے محققین نے ای او سین تھرمل میکسی مم 2(ای ٹی ایم-2) کے فوسل پولن اور کاربن آئیسوٹوپ ڈیٹا جسے ایچ-1 یا ایلمو بھی کہا جاتا ہے، کا استعمال کیا۔یہ گلوبل وارمنگ کا دورانیہ ہے، جو تقریباً 54 ملین سال پہلے پیش آیا تاکہ اس عرصے کے دوران زمینی ہائیڈروولوجیکل سائیکل کی مقدار کو درست کیاجاسکے۔
یہ اس عرصے کے دوران تھا جب ہندوستانی پلیٹ جنوبی سے شمالی نصف کرہ تک اپنے سفر کے دوران خط استوا کے قریب ٹھہری ہوئی تھی۔ یہ ہندوستانی پلیٹ کو ایک بہترین قدرتی تجربہ گاہ بناتا ہے جو ای ٹی ایم- 2 کے دوران خط استوا کے قریب پودوں اور آب و ہوا کے تعلق کو سمجھنے کا ایک خاص موقع فراہم کرتا ہے۔ ای ٹی ایم 2 سے فوسلز کی دستیابی کی بنیاد پر، محققین نے گجرات میں کچھ کی پناندھرو لگنائٹ کان کا انتخاب کیا اور وہاں سے فوسل پولن اکٹھا کیا۔
پولن کا تجزیہ کرتے ہوئے، انہوں نے پایا کہ جب ماحول میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کا ارتکاز 1000 پی پی ایم وی سے زیادہ ہوا تو پیالیو خط استوا کے قریب، بارش میں نمایاں کمی واقع ہوئی، جس سے پت جھڑ والے جنگلات میں توسیع ہوئی۔
جیو سائنس فرنٹیئرس کے جریدے میں شائع ہونے والی یہ تحقیق استوائی/ ٹراپیکل بارشی جنگلات اور کاربن کے بڑھتے ہوئے اخراج کے تحت حیاتیاتی تنوع کے ہاٹ اسپاٹ کی بقا کے بارے میں اہم سوالات اٹھاتی ہے۔ یہ کاربن ڈائی آکسائیڈ اور ہائیڈرولوجیکل سائیکل کے درمیان تعلق کو سمجھنے میں مدد کر سکتی ہے اور مستقبل میں حیاتیاتی تنوع کے ہاٹ اسپاٹ کے تحفظ میں مدد کر سکتی ہے۔
***
ش ح۔ م م۔ ج
Uno-8031
(Release ID: 2030438)
Visitor Counter : 83