وزارت خزانہ

حکومت ہند اور اے ڈی بی نے وبائی امراض کی تیاری اور ردعمل کو مضبوط بنانے کے لیے 170 ملین ڈالر کے قرض پر دستخط کیے ہیں

Posted On: 02 JUL 2024 9:47PM by PIB Delhi

حکومت ہند اور ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی) نے آج ہندوستان کے صحت کے نظام کی تیاری اور مستقبل کی وبائی امراض سے نمٹنے کی صلاحیت کو مستحکم اور مضبوط کرنے کے لیے پالیسی پر مبنی 170 ملین ڈالر کے قرض پر دستخط کیے ہیں۔

‘مستحکم اور تبدیلی صحت کے نظام کے پروگرام ( ذیلی  پروگرام 1) کے لیے مضبوط اور قابل پیمائش اقدامات’ کے دستخط کنندگان میں حکومت ہند کی جانب سے وزارت خزانہ کے اقتصادی امور کے محکمہ کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ جوہی مکھرجی اور محترمہ میواوکا، اے ڈی بی کے انڈیا ریذیڈنٹ مشن برائے اے ڈی بی کے کنٹری ڈائریکٹر تھیں ۔

محترمہ مکھرجی نے کہا کہ کووڈ-19 وبائی مرض کے دوران، حکومت نے اپنی وبائی  صورت حال سے نمٹنے  کی تیاری اور ردعمل کی صلاحیت کو نمایاں طور پر مضبوط کرنے کے لیے کئی طریقوں کو اپنایا۔ انہوں نے کہا کہ اے ڈی بی پروگرام بیماریوں کی نگرانی کو مزید مضبوط بنانے، صحت کے پیشہ ور افراد کی کفایت اور معیار کو یقینی بنانے اور موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے اہل  لچکدار عوامی صحت کے بنیادی ڈھانچے اور خدمات کی فراہمی کو فروغ دینے میں حکومت کی جاری کوششوں میں مدد کرے گا۔

محترمہ اوکا نے کہا، ‘‘یہ پروگرام اے ڈی بی کی حکومت ہند کے ساتھ شراکت داری پر مبنی ہے تاکہ اس کے صحت کے نظام کو مضبوط کیا جا سکے اور تبدیلی کے حل کو اپنایا جا سکے۔’’ ‘‘اس پالیسی پر مبنی قرض کے ذریعے،  اے ڈی بی  حکومت کو پالیسی، قانون سازی، اور ادارہ جاتی نظم و نسق اور ڈھانچے میں موجود خلا کو پُر کرنے میں مدد کرے گا اور وبائی  صورت حال کا سامنا کرنے کی تیاری اور ردعمل کو مضبوط بنانے کے لیے معیاری اور سستی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات تک عالمی رسائی فراہم کرنے کے ہندوستان کے ہدف کے حصول کی کوششوں میں تعاون کرے گا۔’’

یہ پروگرام حکومت کے اہم منصوبوں اور اقدامات بشمول قومی صحت پالیسی 2017 میں شامل کیا جائے گا۔ پردھان منتری آیوشمان بھارت ہیلتھ انفراسٹرکچر مشن (پی ایم- اے بی  ایچ آئی ایم) ، نیشنل ون ہیلتھ مشن، اور صحت کے لیے انسانی وسائل کو مضبوط بنانے کے لیے حکومت کی کوششیں (ایچ آر ایچ) پروگرام کے ذریعے ہدف بنائے گئے اصلاحاتی شعبوں میں شامل ہیں: (i) بیماریوں کی نگرانی اور کثیر شعبوں کے ردعمل کو مضبوط بنانا، (ii) صحت کے لیے انسانی وسائل کو مضبوط بنانا، اور (iii) ماحولیاتی اعتبار سےلچکدار عوامی صحت کے بنیادی ڈھانچے اور جدید خدمات کی فراہمی کو بڑھانا۔

یہ پروگرام ریاست، یونین اور میٹروپولیٹن کی سطح پر متعدی بیماریوں کی نگرانی کے لیے لیبارٹری نیٹ ورک قائم کرنے اور غریبوں، خواتین  اور دیگر کمزور طبقات کے لیے قومی صحت کے پروگراموں کی نگرانی اور ہم آہنگی کے لیے مضبوط ڈیٹا سسٹم بنانے کے ذریعے صحت عامہ کے  میدان میں پیش آنے والےخطرات کا مؤثر طور پر جواب دینے کے لیے بیماریوں کی نگرانی کے نظام کو مضبوط کرے گا ۔ یہ پروگرام ہندوستان کے ایک صحت کے نقطہ نظر کی حکمرانی کو بہتر بنائے گا، اور ابھرتی ہوئی متعدی بیماریوں کے لیے اس کے کثیر شعبوں کے ردعمل کو بہتر بنائے گا۔

اے ڈی بی  پالیسی اصلاحات کی حمایت کرے گا جو اس بات کو یقینی بنائے گی کہ استعداد کے حامل  طب و صحت کے شعبے سے وابستہ  پیشہ ور افراد اور کارکنان دستیاب رہیں ۔ اس میں وہ قانون سازی شامل ہے جو نرسوں، دائیوں، الائیڈ ورکرز اور ڈاکٹروں کی تعلیم، خدمات اور پیشہ ورانہ طرز عمل کو منظم اور برقرار رکھے گی۔

یہ پروگرام متعدی بیماریوں اور سنگین بیماریوں کے لیے خدمات کو بہتر بنانے کے لیے پانچ ریاستوں اور ضلعی اہم نگہداشت کے ہسپتال کے بلاکس میں صحت عامہ کی مربوط لیبارٹریوں کا انتظام کرنے میں مدد کرے گا۔ یہ  ماحول کے  ساز گار  اور  موسمیات  کے چیلنجز کا سامنا کرنے کی اہل صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات کے قیام میں بین شعبہ جاتی گورننگ باڈی اور ملٹی سیکٹر (کثیر شعبہ جاتی) ٹاسک فورس کی مدد کرے گا۔ سروس ڈیلیوری (خدمات کی بہم رسانی )کے لیے اختراع پر مبنی  اقدامات  کی بھی حمایت کی جائے گی۔

********

ش ح۔س ب ۔ رض

U:8018

 



(Release ID: 2030347) Visitor Counter : 14


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil