وزارت دفاع

وزارت دفاع نے تمل ناڈو کے دفاعی صنعتی راہداری میں بغیر پائلٹ کے فضائی نظام، الیکٹرانک وارفیئر اور الیکٹرو آپٹکس شعبہ جات  میں جانچ کی سہولیات قائم کرنے کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے

Posted On: 02 JUL 2024 6:50PM by PIB Delhi

وزارت دفاع (ایم او ڈی) نے تمل ناڈو ڈیفنس انڈسٹریل کوریڈور کے تحت چنئی میں تین جدید ترین جانچ کی سہولیات قائم کرنے کے لیے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں - ایک بغیر پائلٹ کے فضائی نظام(یو اے ایس)، الیکٹرانک وارفیئر(ای ڈبلیو) اور الیکٹرو آپٹکس (ای او) شعبہ جات میں ڈیفنس ٹیسٹنگ انفراسٹرکچر اسکیم (ڈی ٹی آئی ایس) کے تحت مفاہمت نامے کا تبادلہ وزارت دفاع اور تمل ناڈو انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ کے سینئر عہدیداروں کے درمیان 02 جولائی 2024 کو نئی دہلی میں دفاعی سکریٹری شری گریدھر ارامانے کی موجودگی میں ہوا۔

ڈی ٹی آئی ایس کو مرکزی وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے مئی 2020 میں 400 کروڑ روپے کی لاگت سے شروع کیا تھا۔ اس کا مقصد نجی کمپنیوں اور مرکزی/ریاستی حکومت کے ساتھ مل کر جدید ترین جانچ کی سہولیات کا قیام، مقامی دفاعی پیداوار کو فروغ دینا، فوجی سازوسامان کی درآمد کو کم کرنا اور خود انحصاری کو بڑھانا ہے۔ دفاعی صنعتی راہداریوں کے اندر دفاع اور ایرو اسپیس کے شعبوں کو تحریک دینے کے لیے سات ٹیسٹ سہولیات کی منظوری دی گئی۔ اس کے تحت تمل ناڈو میں چار اور اتر پردیش میں تین ٹیسٹنگ سہولیات قائم کی جانی ہیں۔ تمل ناڈو میں تین سہولیات کے لیے آج مفاہمت ناموں پر دستخط کیے گئے ہیں۔

ڈی ٹی آئی ایس 'گرانٹ ان ایڈ' کی شکل میں 75 فیصد تک حکومتی فنڈنگ ​​فراہم کرتا ہے، جب کہ بقیہ 25 فیصد فنڈنگ ​​اسپیشل پرپز وہیکل (ایس پی وی) (SPVs) کے ذریعے فراہم کی جاتی ہے، جس میں ہندوستانی نجی کمپنیاں اور ریاستی/مرکزی حکومتیں شامل ہیں۔

یو اے ایس ٹیسٹ کی سہولت کے لیے، کیلٹرون، جو کیرالہ حکومت کا ایک ادارہ ہے، سرفہرست ایس پی وی ممبر ہے، جبکہ کچھ نجی شعبے کی کمپنیاں کنسورشیم کی رکن ہیں۔ بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ (بی ای ایل) اور آئی او ایل بالترتیب ای ڈبلیو اور ای او ٹیسٹ سہولیات میں بڑے ایس پی وی ممبر ہیں۔

منصوبے کی تکمیل پر، وہ سرکاری اور نجی دونوں صنعتوں کو جدید ٹیسٹنگ آلات اور خدمات فراہم کریں گے، اس طرح دفاعی شعبے میں ’خود انحصاری‘ کو فروغ ملے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

8009

 



(Release ID: 2030294) Visitor Counter : 9


Read this release in: English , Hindi , Tamil