وزارت سیاحت
وزارت سیاحت نے اسپین کے میڈرڈ میں عالمی سفری نمائش ایف آئی ٹی یوآر میں شرکت کی
Posted On:
25 JAN 2024 8:37PM by PIB Delhi
حکومت ہند کی سیاحت کی وزارت24 سے 28 جنوری 2024 تک اسپین کے میڈرڈ میں جاری اہم عالمی سفر کی نمائشوں میں سے ایف آئی ٹی یو آر میں شرکت کر رہی ہے۔ مرکزی حکومت، ریاستی حکومتوں اور نجی شعبے کے ٹریول اسٹیک ہولڈرز کا ایک بڑا وفد اس میں شامل ہورہا ہے۔ ایف آئی ٹی یو آر میں ہندوستان کی شرکت ایک اہم قدم ہے ،جس کا مقصد دنیا کی اہم شناخت شدہ منبع منڈیوں سے اندرون ملک سیاحت کو وڈ وباسے پہلے کی سطح تک بڑھانا ہے۔
ایف آئی ٹی یو آر میں اتل بھارت پویلین کا افتتاح 24 جنوری کو حکومت پنجاب میں وزیر سیاحت محترمہ انمول گگن مان اور وزارت سیاحت اور ریاستی حکومتوں کے دیگر افسران کی موجودگی میں اسپین میں ہندوستان کے سفیر جناب دنیش کے پٹنائک نے کیا۔ ہندوستان کے پاس عالمی سطح پر اور لاطینی امریکی ممالک سمیت دنیا کی اہم شناخت شدہ منبع مارکیٹس میں ہندوستان کو فروغ دینے کے لئے کچھ زبردست تشہیری منصوبے ہیں ۔ حکومت ہندکی وزارت سیاحت، تقریباً 315 مربع میٹر کی جگہ کے ساتھ حصہ لے رہی ہے، جو کہ حالیہ برسوں میں ایف آئی ٹی یو آر کے سب سے بڑے پویلینز میں سے ایک ہے اور 40 سے زیادہ شریک نمائش کنندگان پر مشتمل ایک بڑا وفد شامل ہے۔ کچھ ریاستی حکومتیں جو ایف آئی ٹی یو آر میں اپنی موجودگی درج کرارہی ہیں ان میں پنجاب، جھارکھنڈ، تمل ناڈو، تلنگانہ، کیرالہ، مدھیہ پ ،ردیش اور کرناٹک شامل ہیں۔
ایف آئی ٹی یو آر سیاحت کے شعبے میں ایک سرکردہ بین الاقوامی ایونٹ کے طور پر ترقی کر رہا ہے جو سالانہ 150,000 زائرین (ٹریول ایجنٹوں سے لے کر ٹور آپریٹرز اور سفارت خانوں تک) کو راغب کرتا ہے۔ یہ ایونٹ مختلف قسم کے شرکاء کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے، جن میں ٹریول ایجنسیاں، ٹور آپریٹرز، ایئر لائنز، ہوٹلرز، کروز لائنز، ٹریول ٹیکنالوجی فراہم کرنے والے، ٹورازم بورڈز، اور سفر اور مہمان نوازی کے شعبے میں دیگر پیشہ ور افرادشامل ہیں۔ اتل بھارت پویلین کا مقصد مختلف سیاحتی مصنوعات اور منازل کی نمائش کرنا اور نجی ٹور آپریٹرصنعت کے لیے اپنے عالمی ہم منصبوں سے رابطہ قائم کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرنا ہے۔ نمائش کا فوکس ہندوستان کی مختلف سیاحتی مصنوعات خاص طور پر ثقافت، تندرستی اور پاک ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنا ہے۔ اسے خطے میں اہم ایم آئی سی ای، شادی اور فلاح و بہبود کی ایک اہم منزل کے طور پر فروغ دیا جا رہا ہے۔ انڈیا پویلین کا مقصد ملک کی بھرپور روایتی، ثقافتی، موسیقی کی روایات کو سامنے لانا ہے، جس میں یوگا سیشن، کلاسیکی ڈانس پرفارمنس اور مہندی لگانے کا اہتمام پویلین میں کیا گیا تھا جس نے زائرین کی کافی توجہ حاصل کی۔
اسپین ہندوستان کے لیے ایک اہم بازار ہے۔ اسپین سے ہندوستان میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد تقریباً وبائی امراض سے پہلے کی سطح کو پہنچ رہی ہے۔
2018
|
2019
|
2020
|
2021
|
2022
|
2023 ( عارضی)
|
84356
|
83322
|
16335
|
6982
|
39658
|
64756
|
*******
U.No:7997
ش ح۔ع ح- رم
(Release ID: 2030178)
Visitor Counter : 42