وزارت دفاع

ہندوستانی فوج کا دستہ ہندوستان - تھائی لینڈ کی مشترکہ فوجی مشق ‘میتری ’کے لیے روانہ

Posted On: 02 JUL 2024 10:32AM by PIB Delhi

ہندوستانی فوج کا دستہ کل ہندوستان-تھائی لینڈ کی مشترکہ فوجی مشق‘میتری’کے 13ویں ایڈیشن کے لئے روانہ ہوگیا۔ یہ مشق 1 سے 15 جولائی 2024 تک تھائی لینڈ کے صوبہ تاک کے فورٹ وچیراپراکن میں منعقد کی جائے گی۔ اسی مشق کا آخری ایڈیشن ستمبر 2019 میں عمروئی، میگھالیہ میں منعقد کیا گیا تھا۔

76 اہلکاروں پر مشتمل ہندوستانی فوج کے دستے کی نمائندگی بنیادی طور پر لداخ ا سکاؤٹس کی ایک بٹالین کے ساتھ دوسری مسلح افواج  اور خدمات کے اہلکاروں کے ذریعے کی جا رہی ہے۔ رائل تھائی لینڈ آرمی کا دستہ بھی 76 اہلکاروں پر مشتمل ہے جو بنیادی طور پر پہلی بٹالین، 4 ڈویژن کی 14 انفنٹری ریجمنٹ سے ہے۔

‘میتری ’ مشق کا مقصد ہندوستان اور تھائی لینڈ کے درمیان فوجی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ یہ مشق اقوام متحدہ کے چارٹر کے باب VII کے تحت جنگلات  اور شہری ماحول میں مشترکہ انسداد بغاوت/دہشت گردی کی کارروائیوں کو انجام دینے میں مشترکہ صلاحیتوں میں اضافہ کرے گی۔ یہ مشق اعلیٰ درجے کی جسمانی فٹنس، مشترکہ منصوبہ بندی اور مشترکہ حکمت عملی کی مشقوں پر توجہ مرکوز کرے گی۔

مشق کے دوران کی جانے والی ٹیکٹیکل مشقوں میں جوائنٹ آپریشن سنٹر کی تشکیل، انٹیلی جنس اور سرویلنس سنٹر کا قیام، ڈرونز اور کاؤنٹر ڈرون سسٹمز کی   تنصیب ، لینڈنگ سائٹ کی حفاظت، چھوٹی ٹیم کا اندراج اور نکالنا، خصوصی ہیلی بورن آپریشنز، کورڈن اور تلاشی کی کارروائیاں، کمرے میں مداخلت کی مشقیں اور غیر قانونی ڈھانچے کو مسمار کرنا شامل ہیں ۔

‘میتری’ مشق دونوں فریقوں کو مشترکہ کارروائیوں کے انعقاد کے لیے حکمت عملی، تکنیک اور طریقہ کار میں اپنے بہترین طریقوں کا اشتراک کرنے کے قابل بنائے گی۔ یہ مشق دونوں ممالک کے فوجیوں کے درمیان بین-کارروائیوں ، اور دوستی کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہو گی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/ExMAITREERQRW.jpeg

*************

(ش ح ۔ج ق ۔ع آ)

U-7998



(Release ID: 2030176) Visitor Counter : 34