جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے وزیر نے ٹرانسپورٹ شعبے میں گرین ہائیڈروجن کے استعمال کے راستے تلاش کرنے کے لیے صنعتی دنیا کی شخصیات سے ملاقات کی
ٹرانسپورٹ شعبے کو گرین بنانے کی شناخت کے لیے ٹرائلز کریں، تاکہ گرین ہائیڈروجن کے استعمال کے ذریعے شعبے کے کاربن کی کھپت میں کمی لانے کے لئے قومی روڈ میپ تیار کیا جا سکے: توانائی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر آر کے سنگھ
ضرورت پڑنے پر حکومت نیشنل گرین ہائیڈروجن مشن کے تحت ٹرانسپورٹ شعبے کے لیے اضافی فنڈز مختص کرنے کے لیے تیار ہے: بجلی اور قابل تجدیدتوانائی کے وزیر
Posted On:
25 JAN 2024 7:18PM by PIB Delhi
بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے آج 25 جنوری 2024 کو اٹل اکشے اورجا بھون، نئی دہلی میں ٹرانسپورٹ کے شعبے سے تعلق رکھنے والے حکومت اور صنعت کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ تبادلہ خیال کا اہم فوکس ٹرانسپورٹ کے شعبے میں پائلٹ پروجیکٹس تھا،جو نیشنل گرین ہائیڈروجن مشن کے دائرہ کار میں آتے ہیں۔ نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت،سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت کے حکام اور ٹرانسپورٹ شعبے کے نمائندوں سمیت ہائیڈروجن ڈسپنسنگ اداروں، اسٹوریج اور ٹرانسپورٹ ایجنسیوں، پرزوں کے مینوفیکچررز، ٹیسٹنگ ایجنسیوں اور معیاری ساز اداروں نے اجلاس میں شرکت کی۔
متعلقہ شراکتداروں سے خطاب کرتے ہوئے، بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر نے توانائی کی منتقلی کے لیے حکومت کےعزم اور اخراج کی شدت کو کم کرنے کے لیے ہندوستان کی قومی سطح پر طے شدہ شراکت (این ڈی سی) کے عزم پر زور دیا۔ انہوں نے این ڈی سی کے اہداف کو حاصل کرنے میں ٹرانسپورٹ سیکٹر کے اہم کردار پر روشنی ڈالی اور ہیوی ڈیوٹی موبلیٹی ایپلی کیشنز، جیسے ٹرک اور بسیں جو ایندھن کے سیل اور اندرونی احتراق کے انجن ٹیکنالوجیز، دونوں میں کام آتی ہیں، میں گرین ہائیڈروجن کی صلاحیت کو اجاگر کیا۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ نقل و حمل کے شعبے میں گرین ہائیڈروجن کی صلاحیت کی نشاندہی کرنے کے لیے ٹرائلز کا ایک مربوط سلسلہ ہونا چاہیے، تاکہ گرین ہائیڈروجن کے استعمال کے ذریعے اس شعبے کے کاربن کی کھپت میں کمی لانے (ڈی کاربنائزیشن) کے لیے ایک قومی روڈ میپ تیار کیا جا سکے۔ انہوں نے پائلٹ پراجیکٹس میں گرین ہائیڈروجن کے استعمال کی حمایت کی اور ہائیڈروجن سے چلنے والی گاڑیوں اور بیٹری سے چلنے والی گاڑیوں کے درمیان ٹیکنالوجی اور لاگت کا ایک جامع موازنہ کرنے پر زور دیا، خاص طور پر ہیوی ڈیوٹی ایپلی کیشنز میں۔اچھی طرح سے باخبر فیصلوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، انہوں نے ٹرانسپورٹ سیکٹر کے لیے ایک دوراندایش روڈ میپ تیار کرنے کی اپیل کی اورکہا کہ اس روڈ میپ میں آگے پائلٹ پروجیکٹس، تکنیکی ترقی، اور مقامی مینوفیکچرنگ اور اسکیلنگ کے عمل کے ذریعے لاگت میں کمی کے امکانات کی تفصیلات شامل ہونی چاہئیں۔
وزیر موصوف نے ہائیڈروجن کو ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ضم کرنے کے لیے مقامی ٹیکنالوجی کی ترقی پر زور دیا۔ ہائیڈروجن سے چلنے والی گاڑیوں کے جاری ٹرائلزجن میں ایچ -2 آئی سی ای (انٹرنل کمبشن انجن) ٹرک اور ایچ2 فیول سیل بسیں، پر غور کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ پائلٹ پراجیکٹس کو تیز کرنے کے لیے فنڈز کو مؤثر طریقے سے اکٹھا کرنے پر توجہ دی گئی۔
صنعت کے نمائندوں نے سبز ہائیڈروجن، ایندھن سیل اور ہائیڈروجن ذخیرہ کرنے والے سلنڈروں کی زیادہ قیمت سے متعلق چیلنجوں کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا۔ مرکزی وزیر نے صنعت کے نمائندے کو یقین دلایا کہ قیمتیں قدرتی طور پر کم ہوں گی۔ صنعت میں ترقی اور مقامی مینوفیکچرنگ کے فروغ میں پیش رفت ہوگی۔ شرکاء نے کاروں، تین پہیوں اور دو پہیوں میں ہائیڈروجن کے استعمال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے وزیر نے مارکیٹ کی ترقی اور مزید ترقی کی ضرورت والے علاقوں کی نشاندہی کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔ جناب سنگھ نے اس بات کی تصدیق کی کہ اگر ضرورت پڑی تو حکومت پہلے سے مختص روپے سے زیادہ اضافی فنڈز مختص کرنے کے لیے تیار ہے۔ نیشنل گرین ہائیڈروجن مشن کے تحت ٹرانسپورٹ سیکٹر کے لیے 496 کروڑ روپے پہلے ہی مختص کئے گئے ہیں۔
میٹنگ ہائیڈروجن سے چلنے والی گاڑیوں کو آگے بڑھانے اور ہندوستان کے این ڈی سی اہداف کے مطابق نقل و حمل کے شعبے میں پائیدار حل کو فروغ دینے کے مشترکہ عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔
*******
U.No:7996
ش ح۔ع ح- رم
(Release ID: 2030175)
Visitor Counter : 34