زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

آسام میں قدرتی کاشتکاری کو فروغ دینے کے لیے کافی موقع ہے، مرکز مکمل مدد فراہم کرے گا : جناب شیوراج سنگھ چوہان


مرکزی حکومت آسام کو کسانوں اور زرعی شعبے کے مفاد میں ہر ممکن مدد فراہم کرتی رہے گی: مرکزی وزیر

زراعت و کسان بہبود آسام جناب اتل بورا نے نئی دہلی میں مرکزی وزیر زراعت و کسان بہبود اور دیہی ترقی جناب شیوراج سنگھ چوہان سے ملاقات کی

Posted On: 01 JUL 2024 7:45PM by PIB Delhi

 ملک میں زرعی شعبے کی تیز رفتار ترقی کے مقصد سے مرکزی وزیر زراعت و کسان بہبود اور دیہی ترقی جناب شیوراج سنگھ چوہان نے ریاست وار گفت و شنید  شروع کی ہے جس کے تحت مرکزی وزیر نے آج نئی دہلی کے کرشی بھون میں آسام کے وزیر زراعت جناب اتل بورا سمیت ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ میٹنگ کی۔ بات چیت کے دوران آسام میں مٹی کی صحت ، پی ایم ایف بی وائی ، ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ، باغبانی وغیرہ کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ زراعت اور کسانوں کی بہبود سے متعلق کئی دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مرکزی وزیر جناب چوہان نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں کسانوں اور زرعی شعبے کا مفاد ہمارے لیے سب سے اہم ہے اور اس کے تحت مرکزی حکومت آسام کو استعداد کار بڑھانے والی ورکشاپ اور تربیت کے انعقاد میں مکمل مدد فراہم کرتی رہے گی۔

مرکزی وزیر جناب چوہان نے آسام کے وزیر زراعت جناب بورا کے ساتھ وزارت زراعت کی مختلف اسکیموں اور پروگراموں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور اے آئی ایف کے تحت ڈرائی اسٹوریج ، کولڈ اسٹوریج ، پروسیسنگ یونٹس کی تخلیق جیسے بنیادی ڈھانچے کی تشکیل کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ریاست میں فصل کی کٹائی کے بعد کے انتظام کی صلاحیت کو بڑھایا جاسکے اور فصل کٹائی کے بعد ہونے والے نقصانات کو کم سے کم کیا جاسکے۔ مرکزی وزیر جناب چوہان نے کہا کہ آسام کے کسانوں کو مرکزی سطح پر کسی بھی پریشانی کا سامنا نہیں کرنے دیا جائے گا ، اس کے لیے مرکزی اور ریاستی حکومتیں مل کر کام کرتی رہیں گی۔ جناب چوہان نے یقین دلایا کہ وزارت زراعت اور کسانوں کی بہبود آسام کی ترقی کے لیے اپنی سطح پر مکمل تعاون فراہم کرے گی۔ انھوں نے قدرتی کاشتکاری کو فروغ دینے کے لیے مرکزی حکومت کی پالیسی کا بھی ذکر کیا۔ جناب چوہان نے کہا کہ آسام میں قدرتی کاشتکاری کو فروغ دینے کے کافی مواقع موجود ہیں۔

مرکزی زراعت اور کسانوں کی بہبود کے سکریٹری جناب سنجیو چوپڑا کے علاوہ مرکزی اور ریاستی زراعت اور باغبانی محکموں کے سینئر عہدیدار بھی اس موقع پر موجود تھے۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 7993



(Release ID: 2030118) Visitor Counter : 30