ارضیاتی سائنس کی وزارت
جولائی 2024 کے مہینے کے لیے بارش اور درجہ حرارت کی ماہانہ پیشین گوئی
Posted On:
01 JUL 2024 6:45PM by PIB Delhi
پورے ہندوستان میں بارش - جولائی 2024 کے دوران پورے ملک میں ماہانہ بارش کے معمول سے زیادہ ہونے کا امکان ہے (ایل پی اے کا 106 فیصد سے زیادہ)۔ جولائی مہینے کے دوران، ہندوستان کے بہت سے حصوں میں معمول سے زیادہ بارش ہونے کا امکان ہے اور شمال مشرقی علاقوں کے بیشتر حصوں میں نیز شمال مشرقی اور جنوب مشرقی جزیرہ نما ہندوستان کے باقی حصوں میں معمول سے کم بارش کا امکان ہے۔
ہندوستان میں سطحی ہوا کا درجہ حرارت - جولائی 2024 کے دوران، ملک کے کئی حصوں میں ماہانہ کم از کم درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے، سوائے شمال مغربی اور وسطی ہندوستان کے ملحقہ علاقوں کے کچھ حصوں اور جنوب مشرقی جزیرہ نما ہندوستان کے کچھ حصوں کے جہاں معمول سے کم سے کم درجہ حرارت رہنے کا امکان ہے۔ مغربی ساحل کے علاوہ شمال مغربی ہندوستان اور جنوبی جزیرہ نما ہندوستان کے کئی حصوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے نیچے رہنے کا امکان ہے۔ وسطی ہندوستان، مشرقی اور شمال مشرقی ہندوستان اور مغربی ساحل کے علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے اوپر رہنے کا امکان ہے۔
سمندر کی سطح کا درجہ حرارت (ایس ایس ٹی) - فی الحال استوائی بحر الکاہل پر ایل نینو-سدرن آسکیلیشن (ای این ایس او) حالات دیکھے جا رہے ہیں۔ سمندر کی سطح کا درجہ حرارت (ایس ایس ٹی) استوائی مغربی اور وسطی بحر الکاہل میں اوسط سے زیادہ اور مشرقی استوائی بحر الکاہل میں اوسط سے کم ہے۔ تازہ ترین مانسون مشن کلائمیٹ فارکاسٹ سسٹم (ایم ایم سی ایف ایس) اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ مان سون سیزن کے دوسرے نصف حصے میں لا نینا (La Nina) کے حالات پیدا ہونے کا امکان ہے۔
اس وقت بحر ہند پر نیوٹرل انڈین اوشین ڈوپول (آئی او ڈی) حالات غالب ہیں۔ موسمیاتی ماڈل کی تازہ ترین پیشین گوئیاں بتاتی ہیں کہ غیر جانبدار آئی او ڈی حالات مانسون کے موسم کے دوران جاری رہنے کا امکان ہے۔
آئی ایم ڈی سیزن کے دوسرے نصف حصے (اگست + ستمبر 2024) اور جولائی 2024 کے آخر تک اگست کے مہینے کے لیے بارش کی پیشن گوئی جاری کرے گا۔
************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 7987
(Release ID: 2030095)
Visitor Counter : 117