کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر تجارت و صنعت جناب پیوش گوئل نے حیدرآباد میں صنعت کے متعلقہ فریقوں اور لیڈروں کے ساتھ بات چیت کی


مرکزی حکومت کاروبار کی ترقی اور اختراع کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہے: مرکزی وزیر پیوش گوئل

انہوں نے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کو فعال طور پر فروغ دینے، اسے کاروبار اور سرمایہ کاروں کے تئیں ایک سازگار مقام بنانے کے لیے تلنگانہ کی تعریف کی

Posted On: 01 JUL 2024 5:35PM by PIB Delhi

جناب پیوش گوئل، تجارت و صنعت کے وزیر نے 30 جون 2024 کو صنعت کے  متعلقہ فریقوں اور لیڈروں کے ساتھ حیدرآباد میں بات چیت کے ایک پروگرام کی میزبانی کی۔

رابطہ کاری کے اس پروگرام میں کوئلہ اور کانوں کے عزت مآب وزیر  جناب جی کشن ریڈی اور حکومت تلنگانہ کے عزت مآب وزیر صنعت جناب ڈی سری دھر بابو نے شرکت کی۔

اس بات چیت میں 200 سے زائد متعلقہ فریقوں نے شرکت کی،جن میں خواتین کاروباری افراد، ایم ایس ایم ایز، چیمبر آف کامرس، صنعتی انجمنیں، ایکسپورٹ پروموشن کونسلز (ای پی سیز)، مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے اسٹارٹ اَپس، یعنی :ایرو اسپیس، انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی (آئی ٹی)، لیدر اور فوٹ ویئر، لاجسٹکس، ایگرو اینڈ فوڈ، فارما اور طبی آلات  شامل تھے۔ اس میں توجہ تلنگانہ پر مرکوز کی گئی، تاکہ اپنے خیالات، اختراعی تجاویز اور کامیابی کی کہانیوں کا اشتراک کیا جاسکے۔

رابطہ کاری کے اس اجلاس میں شرکت کرنے والے صنعت کے کچھ سرکردہ لیڈران اور سربراہان میں یہ شامل ہیں: - کارگو ایکسچینج انڈیا،ایم پی ایل، جیسپر شپنگ، ایکسس انرجی وینچرز انڈیا پرائیویٹ لمٹیڈ، مہندرا اینڈ مہندرا، ٹاٹا لمیٹڈ، ویلسپن گروپ، سری ایجوکیشنل سوسائٹی، آٹوکریسی مشینری، ایئر گیپ ٹیکنالوجی، تلنگانہ انڈسٹری ایسوسی ایشن، ڈاکٹر ریڈی لیبارٹریز لمیٹڈ، بھارت بائیوٹیک لمیٹڈ، سی آئی آئی تلنگانہ، ایشوریہ ایگری پروسیسرز، المیلو فارما، ایشوریہ انٹرپرائزز، فیڈریشن آف فارما، فیڈریشن آف تلنگانہ چیمبر آف کامرس، ایم ایس ایم ای یونٹ آف لیدر، ایسٹرو ٹاک، ای پی سی چیئرمین، فوٹ ویئر ایسوسی ایشن، فاؤنڈر، راکٹ اسپیس کمپنی، ویژن لیبز، ویکسین مینوفیکچرز ایسوسی ایشن، ریڈ ہیلتھ، فنٹیک انڈسٹری، پولٹری انڈسٹری، سی آئی آئی اور  ورکو گروپ آف کمپنیز۔

تجارت اور صنعت کی وزارت کے افسران نے کاروبار کرنے میں آسانی (ای او ڈی بی)، پی ایم گتی شکتی، اَسٹارٹ اَپ انڈیا، انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس (آئی پی آر)، این آئی سی ڈی سی، آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی ایز)، برآمدات، جی ای ایم پورٹل اور ایس ای زیڈز وغیرہ جیسے مختلف اقدامات کی نمائش کی۔

جناب ڈی سری دھر بابو نے ریاست تلنگانہ میں برآمدات کو بڑھانے کے لیے قابل ذکر ترقی کی صلاحیت کو اجاگر کیا۔ مزید برآں انہوں نے تلنگانہ اور حیدرآباد کو مصنوعی ذہانت کی کیپٹل اور اسکل ہب بنانے پر زور دیا۔

جناب جی کشن ریڈی نے کہا کہ پائیدار معیشت اور تکنیکی ترقی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی)سے حاصل کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے تلنگانہ میں مقامی مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے لیے جی ایس ٹی، بینکنگ اصلاحات اور پی ایل آئی اسکیموں جیسی کئی انقلابی اصلاحات پر بھی زور دیا۔

 اس کے علاوہ صنعت کے متعلقہ  فریقوں نے اپنی تجاویز شیئر کیں، مختلف مسائل اٹھائے اور حکومت سے درخواست کی کہ وہ چیلنجوں سے نمٹنے، عمل کو بہتر بنانے اور پالیسی میں تبدیلیاں لانا شروع کرے۔

جناب پیوش گوئل نے کاروبار کی ترقی اور اختراع کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے حکومت کے عزم پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ صنعت کو درپیش چیلنجوں کو سمجھنے میں اس طرح کی بات چیت  کی اہمیت کو اُجاگر کیا اور  ان کے تاثرات کو پالیسی سازی کے ساتھ شامل کرنے  کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی بصیرتیں پالیسیوں کی تشکیل میں اہم ہوں گی، جو ہندوستان میں اقتصادی ترقی   اور تجارت کرنے کی آسانی کی ہمت افزائی کریں گی۔

ان وزراء نے متعلقہ فریقوں بشمول ایم ایس ایز اور اِسٹارٹ اَپس کے تجاویز  پر غور کیا اور حکومت کے عہدیداروں سے سفارش کی کہ وہ اٹھائے گئے مسائل کی جانچ کریں اور آگے کی کارروائی کریں۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ مرکز اور ریاستی حکومت تمام سیاسی اختلافات کو  پس پشت ڈال کر ملک کے لیے مل کر کام کر رہی ہے۔

جناب گوئل نے ایک قوی صنعتی ایکو سسٹم ، جو اختراع ، پائیدار ترقی اور عالمی مسابقت کی حمایت کرتا ہو،  کے فروغ دینے کے تئیں حکومت کے عزم پر مزید زور دیا۔انہوں نے ملک کے ملک کے اُمنگوں سے پُر وژن 2047 کے حصول میں صنعت کے متعلقہ فریقوں کے اہم کردار کو اُجاگر کیا۔

انہوں نے اس بات کی تعریف کی کہ تلنگانہ مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کو فعال طور پر فروغ دے رہا ہے، جو اسے کاروبار اور سرمایہ کاری کے لیے ایک سازگار منزل بنا رہا ہے۔ تلنگانہ کو دیکھنے والے سرمایہ کار اس کی فعال حکومت کی پالیسیوں، محل وقوع، باہنر، افرادی قوت اور ایک مضبوط صنعتی بنیاد  سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ انہوں نے ہوائی اڈوں کی ترقی، صنعتی پارکس  وغیرہ کے قیام کے لیے مرکزی حکومت کی حمایت کا یقین دلایا، بشرطیکہ  حکومت تلنگانہ کی طرف سے زمین مہیا کرائی جائے۔

جناب گوئل نے تعمیری معلومات کو تسلیم کیا اور ان مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے صنعت کے ساتھ مل کر حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

****

ش ح۔ا ک۔ن ع

U:7982


(Release ID: 2030076) Visitor Counter : 58


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil