وزارت دفاع

آئی این ایس رنویرچٹگاؤں، بنگلہ دیش پہنچا

Posted On: 30 JUN 2024 5:56PM by PIB Delhi

ہندوستانی بحریہ میں مشرقی بحری کمان کے تحت مشرقی بیڑے کا بحری جہاز رنویر 29 جولائی 2024 کو کارروائیوں سے متعلق تعیناتی کے حصے کے طور پر چٹگاؤں، بنگلہ دیش پہنچ گیا۔ بنگلہ دیشی بحریہ نے جہاز کا پر جوش خیر مقدم کیا۔ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم محترمہ شیخ حسینہ کے اکیس اور بائیس جون کے دورہ ہند کے فورا بعد یہ جہاز وہاں پہنچا ہے۔

بحری جہاز کے قیام کے دوران ہندوستان اور بنگلہ دیش کی بحری افواج بڑے پیمانے پر پیشہ ورانہ سرگرمیوں میں مصروف رہیں گے جن میں سبجیکٹ میٹر ایکسپرٹ ایکسچینچ (ایس ایم ای ای)، کراس ڈیک وزٹ، کمیونٹی آؤٹ ریچ اور دوستانہ کھیل شامل ہوں گے جن سے دونوں ملکوں اور دونوں کی بحری افواج کے درمیان موجودہ تعاون اور رابطوں میں مزید مضبوطی آئے گی۔

گودی کے مرحلے کی تکمیل کے بعد آئی این ایس رنویر بنگلہ دیش کے بحری فوج کے جہازوں کے ساتھ سمندری ساجھیداری کی مشق (ایم پی ایکس) میں حصہ لے گا۔

اس دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان طویل عرصے سے قائم دوستی تعاون اور مشترکہ کاررائیوں کو استحکام حاصل ہوگا اور یہ اقدامات حکومت ہند کی جانب سے اس خطے کے تمام ملکوں کے لیے سیکورٹی کے اقدام (ایس اے جی اے آر) کے مطابق ہوں گے۔

آئی این ایس رنویر راجپوت کلاس والا گائڈیڈ میزائل ڈسٹروئر ہے اور اسے جدید ترین اسلحہ جات اور حربوں سے لیکس کیا گیا ہے۔ یہ حربے زیادہ تر اندرون ملک تیارہ کردہ ہیں اور ہندوستانی بحریہ کے آتم نربھربھارت کے عزم کا اعادہ ہے۔

 

******


U.No:7957

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 2029752) Visitor Counter : 13


Read this release in: English , Hindi , Tamil