وزارت دفاع

تیسری  25 ٹی بولارڈ پل ٹگ کشتی، بجرنگ (یارڈ 307)کی فراہمی

Posted On: 30 JUN 2024 5:45PM by PIB Delhi

ریئر ایڈمیرل ڈی کے گوسوامی، اے ایس ڈی (ایم بی آئی) کی موجودگی میں تیسری 25ٹی بولارڈ پل (بی پی) ٹگ، بجرنگ (ایک قسم کی کھینچنے والی کشتی)کو 29 جون 2024 کو بھارتی بحریہ کے حوالے کیا گیا۔یہ کشتی حکومت ہند کی ’میک ان انڈیا‘ پہل قدمی کی پرچم بردار ہے۔

تین 25 ٹی بی پی ٹگ کشتی کی تعمیر کا معاہدہ حکومت ہند کی پہل قدمی ’آتم نربھر بھارت‘ کی پہل قدمی سے مطابقت رکھتے ہوئے، ایم ایس ایم ای ، میسرز شافٹ شپ یارڈ پرائیویٹ لمیٹڈ (میسرز ایس ایس پی ایل) کے ساتھ عمل میں آیا۔ ان کھینچنے والی کشتیوں کو انڈین رجسٹر آف شپنگ (آئی آر ایس) کے زمرہ بند قواعد کے تحت تیار کیا جا رہا ہے۔ کھینچنے والی کشتیوں کی دستیابی  بحری جہازوں اور آبدوزوں کو برتھنگ اور ان برتھنگ کے دوران، موڑنے اور محدود بحری علاقوں میں ماہرانہ انداز میں تیرنے کے دوران مدد فراہم کرکے بھارتی بحریہ کے آپریشنل وعدوں کو تقویت فراہم کرے گی۔ یہ کشتیاں جہازوں کو لنگر خانہ میں آگ بجھانے میں مدد فراہم کریں گی ۔ ساتھ یہ کشتیاں محدود تحقیقی اور بچاؤ آپریشن انجام دینے کی صلاحیت کی حامل بھی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-06-30at5.50.23PM7TAK.jpeg

**********

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:7958



(Release ID: 2029747) Visitor Counter : 10


Read this release in: English , Hindi , Tamil