وزارت دفاع

جنرل اُپیندر دویدی نے بری فوج کے سربراہ کے طور پر عہدہ سنبھالا

Posted On: 30 JUN 2024 1:27PM by PIB Delhi

جنرل اُپندر دویدی، پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم نے جنرل منوج پانڈے، پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، وی ایس ایم، اے ڈی سی سے بری فوج کے 30ویں سربراہ (سی او اے ایس) کے طور پر عہدہ سنبھال لیا، جو آج (30 جون 2024 کو) ملک کی چار دہائیوں سے زائد عرصے تک خدمت کرنے کے بعد سبکدوش ہوئے ہیں۔

جنرل اُپندر دویدی ایک مکمل فوجی قائد ہیں، جنہوں نے مسلح افواج میں 40 برسوں تک خدمت انجام دی ہے۔ جنرل دویدی سینک اسکول، ریوا (مدھیہ پردیش) کے سابق طالب علم ہیں۔ انہیں 1984 میں جموں و کشمیر رائفلز کی ریجمنٹ میں کمیشن دیا گیا تھا۔ جنرل دویدی کے پاس مختلف آپریشنل ماحول میں شمالی، مشرقی اور مغربی تھیئٹروں میں متوازن کمان کے ساتھ ساتھ اسٹاف ایکسپوژر کا ایک منفرد امتیاز حاصل ہے۔

انہوں نے ایک ایسے وقت میں سی او اے ایس کا عہدہ سنبھالا ہے جب عالمی جیو اسٹریٹجک ماحول فعال بنا ہوا ہے، تکنیکی ترقی اور جدید جنگ کے بدلتے کردار کی وجہ سے سلامتی کے شعبے میں چنوتیاں زیادہ واضح ہوت جا رہی ہیں۔ ایک ابھرتے ہوئے ملک کے لیے سیکورٹی کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں آپریشنل تیاری، سی او اے ایس کے لیے ایک کلیدی فوکس ایریا کے طور پر نمایاں ہو گی۔ اس کے ساتھ ساتھ، متعدد غیر روایتی سیکورٹی چنوتیوں کے لیے ایک ارتکازی جوابی حکمت عملی بھی، ملک کے دفاع کو بڑھانے کے لیے ایک ترجیح ہوگی۔

جنرل دویدی اپنے ساتھ زبردست تجربہ اور غیر متوقع طور پر مؤثر طریقے سے منصوبہ بندی کرنے اور اس پر عمل کرنے کا ثابت شدہ ٹریک ریکارڈ لے کر آئے ہیں۔ انہوں نے اہم عہدوں پر کام کیا ہے اور قومی سلامتی کے منظرنامے پر گرے زون کا مقابلہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

جنرل آفیسر سلامتی سے متعلق شعبے میں جدید اور ابھرتی ہوئی تکنالوجی کی گہری سمجھ رکھتے ہیں، اور آپریشنل اثر انگیزی کو بڑھانے کے لیے جدید ترین تکنالوجی کو عسکری نظاموں میں استعمال کرنے اور ضم کرنے کا ایک سوچا سمجھا نقطہ نظر رکھتے ہیں۔ یہ آتم نربھرتا کی تصوریت کے ذریعے اس کی جدید کاری اور صلاحیت کی ترقی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ہندوستانی فوج کی جاری جستجو سے مطابقت رکھتا ہے۔ اس کا محرک ملک کے متحرک، قابل اور پیداواری تکنالوجی کے ایکو نظام سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اہم ٹیکنالوجیوں کے انفیوژن کو بڑھانا ہوگا۔

چیٹووڈ کے نعرے پر پختہ یقین رکھنے والے اور اس نعرے کے پیروکار، یہ فوجی جنرل ٹرسٹ کے کلچر کو فروغ دینے، جونیئر افسروں کو بااختیار بنانے، سپاہیوں کی بہبود اور سابق فوجیوں اور ویر ناریوں کی فلاح و بہبود پر بھی توجہ مرکوز کریں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1J5A28744AKZ.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-06-30at12.58.334HL2.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-06-30at10.35.57(1)8LA6.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-06-30at10.35.57(2)524R.jpeg

**********

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:7947



(Release ID: 2029718) Visitor Counter : 11