نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر نے اے ایف آئی کے نئے لوگو کی نقاب کشائی کی اور اولمپکس جانے والے کھلاڑیوں سے پنچکولہ میں ملاقات کی

Posted On: 29 JUN 2024 11:02PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور اور کھیل اور محنت و روزگار کے وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے ایتھلیٹکس فیڈریشن آف انڈیا کے نئے لوگو کی نقاب کشائی کی اور ہفتہ کو یہاں دیوی لال اسٹیڈیم  میں پیرس 2024 کے اولمپک گیمز سے منسلک ٹریک اور فیلڈ ایتھلیٹس کے ساتھ بات چیت کی جو قومی بین ریاستی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں حصہ لے رہے ہیں۔ 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001SDYQ.jpg  https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002PHWK.jpg

اولمپک گیمز کے لیے جانے والے کھلاڑیوں سے خطاب اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیرس اولمپکس کے لیے تمام کھلاڑیوں کو تمام ضروری مدد فراہم کر دی گئی ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت میں حکومت کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا  کہ گزشتہ 10 سالوں میں کھیلوں کے شعبہ میں جو ترقی ہوئی ہے وہ بہت حوصلہ افزا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہمارے کھلاڑی پیرس اولمپک گیمز میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003O5WB.jpg

مرکزی وزیر کھیل نے قومی بین ریاستی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فاتحین کو تمغے بھی پیش کئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00442RI.jpg

قبل ازیں، ڈاکٹر منڈاویہ نے پٹیالہ میں نیتا جی سبھاش نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسپورٹس کا دورہ کیا اور ویٹ لفٹر میرابائی چانو، جیولن تھرو کرنے والی انو رانی اور شاٹ پٹر ابھا کھٹوا کے ساتھ ساتھ نیشنل سینٹر آف ایکسی لینس میں کئی دوسرے کھلاڑیوں اور کوچوں سے بات چیت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005FGS3.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح ۔ رض  ۔ت ع  (

7941


(Release ID: 2029668) Visitor Counter : 34