محنت اور روزگار کی وزارت

وزارت محنت میں سکریٹری نے بیڑی، سنے اور غیر کوئلے کی کان کے مزدوروں کے لیے لیبر ویلفیئر اسکیموں (ایل ڈبلیو ایس) کے تحت کامیابیوں کا جائزہ لیا

Posted On: 29 JUN 2024 8:27PM by PIB Delhi

حکومت ہندکی وزارت محنت و روزگار کی وزارت کی سکریٹری محترمہ سمیتا داؤرا نے بیڑی/سنے/غیر کوئلے کی کان کے مزدوروں کے لیے لیبر ویلفیئر اسکیم(ایل ڈبلیو ایس) کے تحت کامیابیوں پر ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ اس اسکیم کو 18 لیبر ویلفیئر آرگنائزیشن (ایل ڈبلیو او) علاقوں کے ذریعہ نافذ کیا جاتا ہے، جن کی سربراہی ویلفیئر کمشنر لیبر ویلفیئر کے ڈائریکٹوریٹ جنرل کے انتظامی کنٹرول میں کرتے ہیں۔

میٹنگ میں لیبر ویلفیئر اسکیم کی اہم کامیابیوں کا جائزہ لیا گیا، جس میں بیڑی/سنے/ غیر کوئلے کی کان کے مزدوروں اور ان کے اہل خانہ کو فراہم کیے جانے والے مختلف فوائد پر توجہ دی گئی۔

ہیلتھ سکیم کی کامیابیاں

حفظان صحت کی سہولیات 10 ہسپتالوں اور 279 ڈسپنسریوں کے ذریعہ فراہم کی جاتی ہیں جو ملک بھر میں 18 ایل ڈبلیواو کے تحت کام کر رہی ہیں، جن میں اہم بیماریوں کو معاوضے اور گزارہ بھتہ شامل ہیں۔ مالی سال 2023-24 میں، 8.50 کروڑ روپے کے اخراجات کے ساتھ، 1,802,000 بیڑی/سینے/غیر کوئلہ کان کے کارکنوں اور ان کے زیر کفالت افراد کو فائدہ ہوا۔

 

تعلیمی اسکیم کی کامیابیاں

مزدوروں کے زیر کفالت بچوں کی تعلیم کے لیے مالی امداد فراہم کی جاتی ہے، جس میں پرائمری سے لے کر پروفیشنل کورس تک مختلف سطحوں کا احاطہ کیا جاتا ہے جو آن لائن پورٹل - نیشنل اسکالرشپ پورٹل کے ذریعہ نافذ کیا جاتا ہے اور ڈی بی ٹی-اے پی بی طریقہ ادائیگی کے ذریعہ فائدہ کی تقسیم کی جاتی ہے۔ مالی سال 2023-24 میں، بیڑی/سنے/غیر کوئلے کی کان کے مزدوروں کے کل 96,051 زیر کفالت بچوں کو فائدہ ہوا، جس پر کل 30.68 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔

محترمہ داؤرا نے لیبر ویلفیئر اسکیم کے تحت کامیابیوں کی تعریف کی اور بیڑی/سنے/غیر کوئلہ کان کے مزدوروں کی فلاح و بہبود کو بڑھانے کے لیے مسلسل کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ موثر عمل آوری کو یقینی بنانے اور سماجی تحفظ کو وسعت دینے اور زندگی اور کاروبار میں آسانی کو بہتر بنانے کے لیے نئے اقدامات کی تلاش کے لیے باہمی تعاون سے کام کریں۔

محترمہ داؤرا نے ریاستی حکومت اور متعلقہ حکام کے ساتھ قریبی تال میل کی اہمیت پر روشنی ڈالی تاکہ ان مزدوروں کے لیے ایک مضبوط اور موثر سماجی تحفظ کا نظام بنایا جا سکے۔ اس سلسلے میں، مرکز نے پہلے ہی تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو انشورنس، صحت سے متعلق فائدہ، معذوری کی کوریج جیسے پی ایم جے جے بی وائی، پی ایم ایس بی وائی اور اے بی-پی ایم جے اے وائی کے لیے مختلف اسکیموں کے تحت سماجی تحفظ کے کوریج کو بڑھانے کی ہدایت دی ہے۔

مرکز ایک جامع ڈیٹا بیس بنانے پر کام کر رہا ہے تاکہ مرکزی اور ریاستی دونوں اسکیموں کے تحت بیڑی مزدوروں، غیر کوئلے کی کانوں اور سنے کارکنوں کے لیے کوریج کا اندازہ لگایا جا سکے جو غیر رسمی شعبے میں ہیں۔

اس کا مقصد ای-شرم پر سبھی کو شامل کرنا اور مختلف سماجی تحفظ کی اسکیموں تک ان کی رسائی کو آسان بنانا ہے اور ای-شرم پر  یو اے این کے طریقہ کار کے ذریعہ مزدوروں کی کوریج کی نگرانی کرنا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

7935

 

 



(Release ID: 2029581) Visitor Counter : 27


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil