سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

جناب ہرش ملہوترا نے دہلی دہرادون ایکسپریس وے کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے سائٹ کا دورہ کیا


جناب ملہوترا نے قومی شاہراہ 709 بی پر پانی اکٹھا ہوجانے اور دیگر متعلقہ مسائل کے حل کے لیے اس قومی شاہراہ کا معائنہ کیا

Posted On: 29 JUN 2024 7:58PM by PIB Delhi

کارپوریٹ امور ؛ سڑک ، نقل و حمل اور شاہراہوں  کے مرکزی وزیر مملکت جناب ہرش ملہوترا نے رکن پارلیمنٹ جناب منوج تیواری، قانون ساز اسمبلی کے رکن، جناب موہن سنگھ بشٹ اور  دہلی میونسپل کارپوریشن کے ایریا کونسلرز اور بھارتی قومی شاہراہ اتھارٹی کے افسران کے ساتھ 29.06.2024 کو دہلی دہرادون ایکسپریس وے کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے قومی شاہراہ 709 بی کا بھی معائنہ کیا تاکہ اس قومی شاہراہ پر پانی بھرنے کے مسئلے اور اس قومی شاہراہ پر اسٹریچ سے متعلق دیگر مسائل کو حل کیا جا سکے۔

اس معائنے کا آغاز قومی شاہراہ – 709بی  پر واقع گیتا کالونی  نزد شمشان گھاٹ (چین ایج 100+5 کلو میٹر)  سے شروع ہوا اور یہ سونیا وِہار (چین ایج 350+14 کلو میٹر) اور سبھا پور ولیج (چین ایج 300+15 کلو میٹر) تک جاری رہا۔

وزیر موصوف نے دہلی دہرادون ایکسپریس وے کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ ایکسپریس وے مشرقی دہلی کے گاندھی نگر علاقے کی بھیڑ بھاڑ کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا اور دہلی میرٹھ ایکسپریس وے پر بوجھ کو بھی کم کرے گا۔ انہوں نے ایکسپریس وے کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی تاکہ اسے شیڈول کے مطابق عوام کے لیے کھول دیا جائے۔

قومی شاہراہ -9 پر پانی بھرنے کے بارے میں، این ایچ اے آئی کے حکام نے بتایا کہ قومی شاہراہ کے ساتھ ایم سی ڈی / پی ڈبلیو ڈی کا ایک متوازی ماسٹر ڈرین ہے جو کئی برسوں سے رکا ہوا ہے اور پانی بھرا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ ہائی وے کے حصے کے سطحی پانی کو ٹھکانے لگانے کے لیے قومی شاہراہ کا سطحی ڈرین بھی متوازی ماسٹر ڈرین سے منسلک ہے۔ چونکہ ایم سی ڈی / پی ڈبلیو ڈی کا متوازی ماسٹر ڈرین جمود کا شکار ہے، اس لیے قومی شاہراہ کا سطحی پانی ماسٹر ڈرین میں جانے کے بجائے (جو پہلے ہی جمود اور محدود صلاحیت کی وجہ سے سیلاب زدہ ہے) واپس آجاتا ہے اور این ایچ اے آئی کے سروس روڈ پر سیلاب کی سی صورتحال پیدا ہوجاتی ہے۔ وزیر موصوف نے این ایچ اے آئی حکام کو ہدایت دی کہ وہ اس مسئلے کو ایم سی ڈی / پی ڈبلیو ڈی کے ساتھ اٹھائیں تاکہ ان کے ذریعہ ضروری کارروائی کی جاسکے۔

وزیر موصوف نے موقع پر موجود مقامی افراد کی جانب سے اٹھائے گئے مسائل کا نوٹس لیا اور این ایچ اے آئی کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ ترقیاتی کاموں میں تیز رفتار پیش رفت کو یقینی بنائیں اور اس امر کو بھی یقینی بنائیں کہ کاموں سے مقامی باشندوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے دو یو ٹرن کے قریب ایل ایم وی کے دونوں جانب لازمی رسائی فراہم کرانے کے مقصد دو اضافی یو ٹرن فراہم کرنے کی ہدایت دی جو پہلے ہی شمشان گھاٹ گیتا کالونی، دہلی کے قریب تجویز کیے گئے ہیں (ایک سطح زمین سے بلند فلائی اوور کے قریب اور دوسرا موجودہ فلائی اوور کے قریب)۔ وزیر موصوف نے عوام کو یہ بھی یقین دلایا کہ فلائی اوور کے نیچے گرین بیلٹ ایریا تیار کیا جائے گا جو کہ ماحولیات کے لیے ایک نعمت ثابت ہوگا۔

ٹول پلازہ کو منتقل کرنے کے لئے سونیا وہار کے مقامی افراد کی درخواست کے جواب میں، محترم وزیر نے یقین دہانی کرائی کہ ٹول پلازہ کو 300 میٹر اتر پردیش کی طرف منتقل کیا جائے گا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ سونیا وہار، دہلی کے مقامی باشندے کوئی ٹول ٹیکس ادا نہ کریں۔ وزیر موصوف نے یہ بھی یقین دلایا کہ اتر پردیش کی طرف سے نالے کی دوبارہ تعمیر کی جائے گی۔

سبھا پور گاؤں میں، محترم وزیر نے این ایچ اے آئی کے عہدیداروں کو پانی بھر جانے کے مسائل کو جلد از جلد حل کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی کہ کام آج سے ہی شروع ہوجائے۔ وہاں پائپ لائنوں کا جائزہ لینے اور مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کی بھی عہدیداروں کو ہدایت دی گئی۔ انہوں نے مزید یقین دلایا کہ سروس روڈ کی تعمیر کی جائے گی تاکہ مقامی باشندوں کو قریبی دیہات میں آنے جانے میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:7934



(Release ID: 2029577) Visitor Counter : 16


Read this release in: English , Hindi , Tamil