خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

خواتین کی قومی کمیشن كی ٹیم کا کلاکوروچی کا دورہ

Posted On: 27 JUN 2024 8:31PM by PIB Delhi

خواتین کی قومی کمیشن )این سی ڈبلیو)نے تمل ناڈو کے کالاکوروچی میں جعلی شراب پینے سے متعدد اموات کے بارے میں اخباری اطلاعات کا از خود نوٹس لیا ہے۔ خواتین کی قومی کمیشن نے كمشن كی ركن محترمہ خوشبو سندر کی قیادت میں تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی جس نے 26 جون 2024 کو کالکوروچی، تمل ناڈو کا دورہ کیا۔

کمیٹی نے ان بیواؤں اور بچوں سے ملنے کے لیے بارہ متاثرین کے گھروں کا دورہ کیا جنہوں نے والدین میں سے كسی ایک یا دونوں کو کھو دیا تھا۔ انہوں نے متاثرین سے ملاقات کے لیے ہسپتال کا دورہ بھی کیا۔ ٹیم نے معاوضے کی صورتحال اور متاثرہ خاندانوں کو فراہم کی جا رہی مشاورتی خدمات کے بارے میں دریافت کیا۔

کمیٹی نے ضلعی حکام کے ساتھ میٹنگ کے دوران سفارش کی کہ جو بچے والدین میں سے دونوں کو کھو چکے ہیں انہیں مناسب رہائش اور مفت تعلیم ملنی چاہیے۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ جن بچوں نے والدین میں سے دونوں کو کھو دیا ہے ان کو 5 لاکھ روپے ملیں گے اور جن کے والدین میں سے كوئی ایک کھو گیا ہے انہیں 3 لاکھ روپے ملیں گے۔ 44 خاندانوں کو معاوضہ مل چکا ہے۔

اس سلسلے میں ضروری پولس کارروائی بھی کی گئی ہے۔ خواتین كی قومی کمیشن معاملے کی کڑی نگرانی کر رہی ہے۔

***

ش ح۔رف۔  ک ا



(Release ID: 2029214) Visitor Counter : 12