سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات  کی وزارت نے آج مختلف ریاستوں اور مرکزی اداروں میں 34 رہائشی ہوسٹلز کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا

Posted On: 29 FEB 2024 8:59PM by PIB Delhi

پسماندہ طبقوں کے لیے تعلیمی مواقع کو بہتر بنانے کی طرف ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے،سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کی وزارت نےدرج فہرست ذات کے (پی ایم-اے جے اے وائی کے تحت) طلباءکےلئےتعلیمی ہوسٹلز کی تعمیر /مرمت کے لئے اوراوبی سی لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے تعلیمی ہوسٹلز کی تعمیرکی اسکیمیں نافذ کر رہی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-02-29at17.48.40CVNN.jpeg

 

آج، وزارت نے مختلف ریاستوں اور مرکزی اداروں میں 34 رہائشی ہوسٹلز کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ یہ ہوسٹلز، درج فہرست ذاتوں (ایس سی) اور دیگر پسماندہ طبقات (اوبی سی) کے طلباء کی رہائش کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں، جوجامع تعلیم کو فروغ دینے کے لیے حکومت کے عزم کی نشاندہی کرتے ہیں۔ یہ اقدام نہ صرف بنیادی ڈھانچے کی ضروریات کو پورا کرتا ہے بلکہ اس کا مقصد تعلیم  کے لیے ایک سازگار ماحول پیدا کرنا ہے، اس بات کو یقینی بنانا کہ پسماندہ پس منظر کے طلباء کو بغیر کسی رکاوٹ کے معیاری تعلیم تک رسائی حاصل ہو۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-02-29at18.30.11F4R6.jpeg

 

افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب، جو 29 فروری 2024 کو ہوئی جس  میں عزت مآب وزیر ڈاکٹر وریندر کمار (مرکزی وزیر برائے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات) کے ساتھ سکریٹری جناب سوربھ گرگ اور وزارت کے سینئر افسران اور متعلقہ حلقوں سے پارلیمنٹ اور قانون ساز اسمبلی کے ممبران نے شرکت کی،جس سے پسماندہ طبقے کو تعلیمی اعتبار سے بااختیاربنانے کی اجتماعی کوششوں کی وضاحت ہوتی ہے۔

اہم جھلکیاں:

افتتاح اور سنگ بنیاد: آج کل 34 ہوسٹلز کا افتتاح کیا گیا اور165.81 کروڑ روپے کا سنگ بنیاد رکھا گیا (بالترتیب ایس سی ہوسٹلز کے لیے 143.45 کروڑ روپے اور او بی سی ہوسٹلزکے لیے 22.36 کروڑ روپے) جن میں کل 5456  طلباء کی رہائش  کی گنجائش ہے۔  ان میں سے ایس سی طلباء کےلئے28 ہوسٹلز،جو 3150 لڑکیوں اور 750 لڑکوں کے لیے رہائش فراہم کرتے ہیں اور 6 ہوسٹلز او بی سی طلباء کے لیے وقف ہیں، جو 396 لڑکیوں کے لیے سہولیات  فراہم کرتے ہیں۔

مالی تخصیص: وزارت نے اس اقدام کے لیے خاطر خواہ مالی وسائل مختص کیے ہیں۔15-2014 سے 192 ایس سی ہوسٹلز کی تعمیر کے لئے 385.94 کروڑ روپےمختص کیے گئے ہیں۔ ان میں سے 138ہوسٹلز خاص طور پر لڑکیوں کے لیے ہیں، جن میں 18637 طالبات کو رہائش فراہم کی جاتی ہے۔ مزید برآں،اوبی سی لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے ہوسٹلز کی تعمیر کے لیے مرکزکی حمایت یافتہ اسکیم کے تحت 288.61 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں، جس سے اب تک 20915 طلبہ مستفید ہو رہے ہیں۔

تعلیم کو مضبوط بنانا:یہ اقدامات سماجی اور تعلیمی لحاظ سے پسماندہ کمیونٹیز کے لیے تعلیم کے سازگار ماحول کو فروغ دینے کے لیے حکومت کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔ تعلیمی بنیادی ڈھانچہ میں پائے جانے والے خلاء کو پُر کرکے اور سستی رہائش فراہم کرکے، وزارت کا مقصد تعلیم کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو کم کرنا اور طلباء کو اپنی تعلیمی امنگوں کو آگے بڑھانے کے لیے بااختیار بنانا ہے۔

تعلیمی سال 2021-22 میں، داخلہ لینے والے 4.33 کروڑ طلباء میں سے، ایس سی طلباء کا حصہ 15.3فیصد تھا، جب کہ اوبی سی طلباء کا کل داخلہ کا 37.8فیصد تھا۔یہ اعداد و شمار 2021-22 میں 66.23 لاکھ تک نمایاں اضافے کی نشاندہی کرتے ہیں جو پچھلے تعلیمی سال میں 58.95 لاکھ تھی،اس سے ایس سی طلباء کے اندراج میں نمایاں پیش رفت کی عکاسی ہوتی ہے۔یہ اضافہ پچھلے پانچ سالوں میں قابل ستائش 25.4فیصد اضافے کی عکاسی کرتا ہے، جو کہ 2014-15 سے مجموعی طور پر 44فیصد کا اضافہ ہے۔ ایس سی خواتین کے اندراج میں اضافہ بھی اتنا ہی اہم ہے، جو کہ 2021-22 میں 31.71 لاکھ تک بڑھ گیا، جو پچھلے پانچ سالوں میں 26.6فیصد کی ترقی اور 2014-15 سے مجموعی طور پر 51فیصد اضافہ کو ظاہر کرتا ہے۔

اسی طرح،اوبی سی طلباء کے اندراج کے اعداد و شمار 2021-22 میں تقریباً 1.63 کروڑ تک بڑھ گئے جو پچھلے سال کے 1.48 کروڑ تھے، جو کہ 2017-18 سے 27.3 فیصد کے قابل ذکر اضافہ کو  اور 2014-15 سے مجموعی طور پر 45 فیصد کی توسیع کو ظاہر کرتا ہے۔ او بی سی طالبات کے اندراج میں بھی حوصلہ افزا اضافہ دیکھنے میں آیا جو 2021-22 میں 72.88 لاکھ سے 2021-22 میں 78.19 لاکھ تک پہنچ گیا، جو کہ 2017-18 کے بعد سے 27.2 فیصد اضافہ اور 2014-15 سے مجموعی طور پر 49.3 فیصد اضافہ کو ظاہر کرتا ہے۔

یہ پیشرفت مجموعی اندراج کے تناسب (جی ای آر)میں خاطر خواہ بہتری کی نشاندہی کرتی ہے۔ 2021-22 میں،ایس سی طلباء کے لیے جی ای آر پچھلے سال کے 23.1 سے بڑھ کر 25.9 ہو گیا، جو 2014-15 میں 18.9 کے مقابلے میں نمایاں اضافہ کا اشارہ دیتا ہے۔ اسی طرح،ایس سی خواتین جی ای آر 2020-21 میں 23.9 سے بڑھ کر 2021-22 میں 26  ہوگیااور 2014-15 میں 18.1 سے ایک قابل ذکر اضافہ ہے۔

یہ اعدادوشمار تعلیم میں نشان زد اقدامات کے ذریعہ جامع ترقی اور سماجی مساوات کو فروغ دینے میں سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کی وزارت کی مشترکہ کوششوں کی نشاندہی کرتے ہیں۔ چونکہ یہ ہاسٹل امید اور مواقع کی علامت کی حیثیت رکھتے ہیں، وزارت تعلیم کی تبدیلی کی طاقت  کے ساتھ  ہر فرد کو بااختیار بنانے کے اپنے عزم میں ثابت قدم ہے۔

 

******

ش ح-ف ا-م ش

U.N.-7858


(Release ID: 2028951) Visitor Counter : 48


Read this release in: English , Hindi