سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
آئی آئی ایس ای آر تروپتی کے محققین نے 'ہائیڈروجن معیشت ' کی طرف بڑھنے کے لیے میتھانول اور فارمل ڈی ہائیڈ کے امتزاج سے ہائیڈروجن پیدا کرنے کا ایک مؤثر طریقہ تیار کیا
Posted On:
26 JUN 2024 3:04PM by PIB Delhi
محققین نے نرم حالات میں میتھانول اور پیرافارمل ڈی ہائڈ کے مرکب سے ہائیڈروجن گیس پیدا کرنے کے لیے ایک جدید مصنوعی طریقہ تیار کیا ہے۔ یہ طریقہ، خاص طور پر الکائنز کی ہائیڈروجنیشن کو الکائنز میں منتقل کرنے کے لیے کارگر ثابت ہوا ہے اور یہ امتزاج ایک امید افزا اور اچھے آثار والا ہائیڈروجن کیریئر ثابت ہو سکتا ہے، جو کیمیائی ترکیب اور پائیدار توانائی کے حل میں پیش رفت کی راہ ہموار کرسکتا ہے۔
قدرتی ایندھن کی تیزی سے کمی نے پائیدار اور قابل تجدید وسائل کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے متبادل توانائی کے ذرائع کی تلاش کو فروغ دیا ہے۔ ہائیڈروجن گیس کی پیداوار، توانائی کے ذخیرہ، نقل و حمل اور مختلف کیمیائی عملوں میں قدرتی ایندھن کو تبدیل کرنے کی صلاحیت کی وجہ سے خاص طور پر اہم ہے۔ میتھانول اور پیرافارمل ڈی ہائڈ، دونوں بڑے پیمانے پر تیار کیے گئے ہیں، ہائیڈروجن کیریئرز کے لیے قابل عمل امیدوار کے طور پر ابھرے ہیں۔ ان کی کثرت نیز فراوانی اور وسیع پیمانے پر تیاری انہیں ہائیڈروجن کے ذخیرہ اور نقل و حمل کے لیے قابل قدر بناتی ہے، جو خود مفت ہائیڈروجن کے مقابلے میں اہم فوائد پیش کرتی ہے۔
آئی آئی ایس ای آر تروپتی میں پروفیسر ایکامبرم بالارامن کی زیرقیادت تحقیق نے تجارتی طور پر دستیاب نکل کیٹالسٹس کا استعمال کیا ہے ، تاکہ میتھانول اور پیرافارمل ڈی ہائیڈ سے ہائیڈروجن کو بنیادوں یا ایکٹیویٹرز کی ضرورت کے بغیر تیار کیا جا سکے۔ اس مؤثر کیٹالٹک نظام نے نرم حالات میں قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور پیدا شدہ ہائیڈروجن کو الکائنز کے کیمو- اورا سٹیریو سلیکٹیو جزوی منتقلی ہائیڈروجنیشن میں کامیابی کے ساتھ استعمال کیا گیا تھا۔ اس عمل نے بہتر مصنوعی قدر کے ساتھ بایو ایکٹیو مالیکیولز تک رسائی میں سہولت فراہم کی ہے ۔ اس تحقیق میں اے این آر ایف (سابق ایس ای آر بی، سائنس اینڈ ٹکنالوجی کے ادارے (ڈی ایس ٹی) کی ایک قانونی تنظیم) نے معاونت کی تھی ۔
کیٹالیسز سائنس اینڈ ٹیکنالوجی جریدے میں اشاعت کے لیے قبول کی گئی، یہ تحقیق، 'ہائیڈروجن معیشت' کی ترقی کے لیے ایک نئی راہ کھولتی ہے، جس سے میتھانول اور پیرافارمل ڈی ہائیڈ کو ہائیڈروجن کیریئر کے طور پر استعمال کرنے کی قابلیت نمایاں ہوتی ہیں ۔ توانائی کی بڑھتی ہوئی عالمی مانگ کے سبب درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کی غرض سے یہ ترقی پائیدار توانائی کے حل کی تلاش میں ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتی ہے۔
اشاعت کا لنک: https://pubs.rsc.org/en/content/articlelanding/2024/cy/d3cy01699d
************
U.No:7838
ش ح۔اع ۔ق ر
(Release ID: 2028786)
Visitor Counter : 80