وزارت خزانہ

(الف)7.10فیصد  جی ایس 2034اور (ب) 7.34فیصد جی ایس  2064کی فروخت (دوبارہ اجرا)کے لئےنیلامی

Posted On: 25 JUN 2024 8:55PM by PIB Delhi

حکومت ہند نے کثیرقیمتی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے قیمت پرمبنی بولی کے ذریعہ  20ہزارکروڑروپے (برائے نام ) کےعوض (الف) 7.10فیصد سرکاری حصص 2034اور(ب)کثیرقیمتی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے قیمت پرمبنی بولی کے ذریعہ 11000کروڑروپے کی نوٹیفائیڈ رقم کے عوض  7.34فیصد سرکاری حصص 2064 کی فروخت (دوبارہ اجرا) کے لئے نیلامی کا اعلان کیاہے ۔حکومت ہند کو یہ اختیارحاصل رہے گا کہ وہ مندرجہ بالا میں سے ہرایک شیئرکے عوض دوہزارکروڑروپے کا اضافی سبسکرپشن اپنے پاس برقراررکھے۔یہ نیلامی ریزروبینک آف انڈیا ، ممبئی کے دفتر،فورٹ  ،ممبئی میں 28جون 2024( بروز جمعہ) کرائی  جائےگی ۔

حصص کی فروخت کی نوٹیفائیڈ رقم کا پانچ فیصد حصہ تک اہل افراد اوراداروں کو الاٹ کیاجائے گا۔جیساکہ سرکاری حصص کی نیلامی میں غیرمسابقتی  بولی کی سہولت سے متعلق اسکیم میں کہاگیاہے۔

نیلامی کے مسابقتی اورغیرمسابقتی دونوں طرح کی بولیوں کو 28جون 2024کوبھارتی ریزروبینک کے کوربینکنگ سولیوشن (ای-کبیر) سسٹم پر الیکٹرانک شکل میں داخل کیاجائے ۔غیرمسابقتی بولیوں کو صبح  10.30اورصبح11.00بجے کے درمیان داخل کیاجائے گااورمسابقتی بولیوں کو صبح 10.30سے صبح 11.30 کے درمیان داخل کیاجائے۔

نیلامی کے نتائج کا اعلان 28جون 2024(بروزجمعہ) کوکیاجائے گااور کامیاب بولی لگانے والوں کو رقم کی ادائیگی یکم جولائی 2024(بروزپیر) کوکی جائے گی ۔

یہ حصص بھارتی ریزروبینک کی طرف سے سرکلرنمبر RBI/2018-19/25 مورخہ 24جولائی 2018 جیساکہ فوقتافوقتاترمیم کی جاتی رہی ہے ،کےمطابق بھارتی  ریزروبینک کی طرف سے جاری حصص میں  جب جاری کئے گئے لین دین  سے متعلق  رہنماخطوط کے مطابق تجارت  کے لئے اہل ہوں گے ۔

**********

(ش ح۔اس۔ ع آ)

U: 7832



(Release ID: 2028707) Visitor Counter : 19


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Punjabi