وزارت خزانہ
ڈی ایف ایس سکریٹری ڈاکٹر وویک جوشی نے پی ایس بی کے سربراہان اوریو آئی ڈی اے آئی،این اے بی اے آر ڈی،ایس آئی ڈی بی آئی،مدرا لمیٹڈ،سی ای آر ایس اے آئی اوراین سی جی ٹی سی کے سینئر ایگزیکٹوز کے ساتھ مالی شمولیت کی اسکیموں کی پیشرفت پر جائزہ میٹنگ کی صدارت کی
Posted On:
25 JUN 2024 10:06PM by PIB Delhi
وزارت خزانہ کی مالیاتی خدمات کےمحکمہ(ڈی ایف ایس) کے سکریٹری ڈاکٹر وویک جوشی نے آج نئی دہلی میں سرکاری شعبہ کے بینکوں (پی ایس بی) کے سربراہان کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ جائزہ میٹنگ میں یو آئی ڈی اے آئی،این اے بی اے آر ڈی،ایس آئی ڈی بی آئی،مدرا لمیٹڈسی ای آر ایس اے آئی اوراین سی جی ٹی سی کے سینئر ایگزیکٹوز نے بھی شرکت کی۔
میٹنگ کے دوران ڈاکٹر جوشی نے پردھان منتری جن دھن یوجنا(پی ایم جے ڈی وائی) ، پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا(پی ایم جے جے بی وائی) ، پردھان منتری سرکشا بیمہ یوجنا(پی ایم ایس بی وائی)، اٹل پنشن یوجنا(اے پی وائی) پردھان منتری مدرا یوجنا(پی ایم ایم وائی) ، اسٹینڈ اپ انڈیا،پی ایم سٹریٹ وینڈرز آتم نربھر ندھی،(پی ایم سواندھی)،پی ایم وشو کرما،پی ایم سوریہ گھر یوجنا،پیٹرل میں ایتھنال کی آمیزش (ای بی پی)اورکمپریسڈ بایو گیس (سی بی جی) کی فنانسنگ وغیرہ سمیت مالی شمولیت کی مختلف اسکیموں کے تحت پیشرفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ان گاؤں میں بینکوں کی برک اینڈمورٹریعنی روایتی شاخیں کھولنے کی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا۔
ڈاکٹر جوشی نے کہا کہ جب کہ حکومت کی مختلف فلیگ شپ اسکیموں کے ذریعے ملک میں سماجی تحفظ کو بڑھانے اور مالی شمولیت کو گہرائی عطا کرنے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، انہوں نےپی ایس بی پر زور دیا کہ وہ حکومت کے ذریعہ شروع کئے گئے مالی شمولیت کے اقدامات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے آخری میل تک پہنچنے کے لیےمحنت سے کام کریں۔ میٹنگ کے دوران سی کے وائی سی، جن سامرتھ پورٹل اور آدھار سیڈنگ وغیرہ سے متعلق مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یو آئی ڈی اے آئی کے سی ای اونے بھی میٹنگ میں حصہ لیا تاکہ آدھار کی توسیع کے دوران بینکوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے یو آئی ڈی اے آئی کے ذریعہ لانچ کئے گئے نئے پروڈکٹ کا مظاہرہ کیا جاسکے۔
ڈاکٹر جوشی نے بینکوں سے درخواست کی کہ وہ تمام بینکنگ خدمات میں صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے پر زیادہ زور دیں۔
*******
ش ح-ف ا-م ش
U.N.-7829
(Release ID: 2028689)
Visitor Counter : 62