سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

جی این ایس ایس ٹکنالوجی نیویگیشن اور پوزیشننگ میں اضافہ کرتی ہے ، نیز ٹول کی وصولی کے نظام کو جدید بنانے ، ہموار سفر کو یقینی بنانے اور ہماری سڑکوں پر بھیڑ کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے: جناب گڈکری


ہم شہریوں کی زندگیوں کو آسان بنانے ، حکمرانی کو زیادہ شفاف بنانے اور تیز تر خدمات فراہم کرنے کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں: جناب گڈکری

 این ایچ اے آئی نے گلوبل نیویگیشن سیٹلائٹ سسٹم پر مبنی ٹولنگ انڈسٹری پر بین الاقوامی ورکشاپ کا انعقاد کیا

بین الاقوامی ماہرین نے بھارت میں جی این ایس ایس پر مبنی الیکٹرانک ٹول کلیکشن کے نفاذ سے متعلق مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا

Posted On: 25 JUN 2024 7:54PM by PIB Delhi

 نیشنل ہائی ویز پر بلا تعطل اور رکاوٹوں سے پاک ٹولنگ کا تجربہ فراہم کرنے کے لیے این ایچ اے آئی کی سرپرستی میں چلنے والی کمپنی انڈین ہائی ویز مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ (آئی ایچ ایم سی ایل) نے نئی دہلی میں 'گلوبل نیویگیشن سیٹلائٹ سسٹم (جی این ایس ایس) پر مبنی الیکٹرانک ٹول کلیکشن ان انڈیا' کے موضوع پر ایک روزہ بین الاقوامی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ بین الاقوامی ورکشاپ  میں صنعت اور عالمی ماہرین دونوں کو بھارت میں جی این ایس ایس ٹکنالوجی پر مبنی فری فلو ٹولنگ سسٹم کے ہموار نفاذ سے متعلق مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ایک منفرد پلیٹ فارم فراہم کیا گیا۔

سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ جناب اجے ٹمٹا، مرکزی وزیر مملکت، ایم او آر ٹی ایچ۔ جناب ہرش ملہوترا، مرکزی وزیر مملکت برائے ایم او آر ٹی ایچ اور کارپوریٹ امور۔ جناب انوراگ جین، سکریٹری، ایم او آر ٹی ایچ۔ جناب سنتوش کمار یادو، چیئرمین این ایچ اے آئی۔ جناب وشال چوہان، ممبر (ایڈمنسٹریشن) این ایچ اے آئی اور سی ایم ڈی آئی ایچ ایم سی ایل۔ جناب ایس پی سنگھ، جوائنٹ سکریٹری (لاجسٹکس) ایم او آر ٹی ایچ اور روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز کی وزارت، این ایچ اے آئی، آئی ایچ ایم سی ایل کے سینئر عہدیداروں کے علاوہ امریکہ اور یورپ کے بین الاقوامی صنعت کے ماہرین اور آئی آئی ٹی، این آئی سی، این پی سی آئی، سی-ڈی اے سی، ایچ او اے (آئی)، این ایچ اے (آئی)، این ایچ بی ایف، آئی آر ایف، ایس آئی اے ایم، مالیاتی اداروں اور معروف عالمی ٹکنالوجی کمپنیوں کے نمائندے اس موقع پر موجود تھے۔

اس ایک روزہ ورکشاپ میں متعدد پینل مباحثے منعقد ہوئے ، جہاں مختلف صنعتی اور تکنیکی پیشہ ور افراد نے عالمی جی این ایس ایس ماہرین کے ساتھ مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جن میں آن بورڈ یونٹس (او بی یو)، کمرشل گاڑیاں اور این ایچ فیس رولز ، ٹول چارجر سافٹ ویئر ، جاری کنندہ ادارے کا کردار اور بھارت میں ملٹی لین فری فلو گلوبل نیویگیشن سیٹلائٹ سسٹم (جی این ایس ایس) پر مبنی الیکٹرانک ٹول کلیکشن کے کامیاب نفاذ کے لیے سڑک کے بنیادی ڈھانچے کی ضروریات  جیسے موضوعات شامل  رہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے کہا کہ جی این ایس ایس ٹکنالوجی نیویگیشن اور پوزیشننگ کو بہتر بناتی ہے، ٹول وصولی کے نظام کو جدید بنانے، بلا تعطل سفر کو یقینی بنانے اور ہماری سڑکوں پر بھیڑ کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ہم شہریوں کی زندگیوں کو آسان بنانے، گورننس کو زیادہ شفاف بنانے اور تیز تر خدمات فراہم کرنے کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں۔

جناب انوراگ جین، سکریٹری، ایم او آر ٹی ایچ نے کہا، "آج کی ورکشاپ میں جی این ایس ایس پر بہت سے عالمی ماہرین کی شرکت، جو اس یقین کا ثبوت ہے کہ دنیا بھارت کی ترقی کی کہانی میں ہے۔ ہم 2047 تک ایک ترقی یافتہ بھارت کے تصور کو حاصل کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں اور جی این ایس ایس کا نفاذ اس مقصد کی طرف ایک اہم قدم ہوگا۔

جناب سنتوش کمار یادو، چیئرمین این ایچ اے آئی نے کہا کہ گذشتہ ایک دہائی کے دوران سڑکوں کے نیٹ ورک میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے اور قومی شاہراہیں مسافروں کی آمدورفت کے ساتھ ساتھ ملک کے 70 فیصد سے زیادہ مال کو لے جاتی ہیں۔ جی این ایس ایس کو نافذ کرنے سے نہ صرف ہماری معیشت کی ترقی میں بہت مدد ملے گی بلکہ ہمارے شہریوں کے لیے رکاوٹ وں کے بغیر ٹولنگ بھی ایک حقیقت بن جائے گی۔

این ایچ اے آئی کے ممبر (ایڈمن) اور آئی ایم ایچ سی ایل کے سی ایم ڈی جناب وشال چوہان نے اہم نکات کا خلاصہ پیش کیا اور بھارت میں جی این ایس ایس پر مبنی الیکٹرانک ٹول کلیکشن پر ایک روزہ بین الاقوامی ورکشاپ کے دوران منعقدہ پینل مباحثوں سے آگے کا راستہ بیان کیا۔

گلوبل نیویگیشن سیٹلائٹ سسٹم (جی این ایس ایس) پر مبنی ٹولنگ الیکٹرانک ٹول کلیکشن کا ایک رکاوٹ فری طریقہ ہے جس میں سڑک استعمال کرنے والوں سے ٹولڈ ہائی وے پر طے کیے گئے فاصلے پر چارج کیا جاتا ہے۔

این ایچ اے آئی جی این ایس ایس پر مبنی الیکٹرانک ٹول کلیکشن (ای ٹی سی) سسٹم کو موجودہ فاسٹ ٹیگ ایکو سسٹم کے اندر نافذ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ، ابتدائی طور پر ہائبرڈ ماڈل کا استعمال کرتے ہوئے جہاں آر ایف آئی ڈی پر مبنی ای ٹی سی اور جی این ایس ایس پر مبنی ای ٹی سی دونوں بیک وقت کام کریں گے۔ ٹول پلازوں پر مخصوص جی این ایس ایس لین دستیاب ہوں گی ، جس سے جی این ایس ایس پر مبنی ای ٹی سی استعمال کرنے والی گاڑیاں آزادانہ طور پر گزر سکیں گی۔ جیسا کہ جی این ایس ایس پر مبنی ای ٹی سی زیادہ وسیع ہو جائے گا ، آخر کار تمام لینوں کو جی این ایس ایس لین میں تبدیل کردیا جائے گا ، بھارت میں جی این ایس ایس پر مبنی الیکٹرانک ٹول کلیکشن کے نفاذ سے قومی شاہراہوں کے ساتھ گاڑیوں کی ہموار نقل و حرکت میں سہولت ہوگی اور اس سے شاہراہ کے صارفین کو بہت سے فوائد فراہم ہوں گے جیسے رکاوٹ سے پاک، فری فلو ٹولنگ جس سے پریشانی سے پاک سواری کا تجربہ اور فاصلے پر مبنی ٹولنگ ہوگی۔ جی این ایس ایس پر مبنی الیکٹرانک ٹول کلیکشن لیکیج کو روکنے اور ٹول چوری کرنے والوں کو روکنے میں بھی مدد کرے گا جس کے نتیجے میں ملک بھر میں زیادہ موثر ٹول وصولی کا نظام ہوگا۔

 

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 7825



(Release ID: 2028673) Visitor Counter : 27


Read this release in: English , Hindi_MP , Hindi , Tamil