مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹی آر اے آءی نے ایم2ایم سیکٹر میں اہم خدمات سے متعلق مسائل اور ایم2ایم سِم کارڈز کو کسی اور کے نام پر منتقل کرنے کے موضوع پر ایک مشاورتی پیپر جاری کیا
Posted On:
24 JUN 2024 8:52PM by PIB Delhi
ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹی آر اے آءی) نے آج ایم 2ایم سیکٹر میں اہم خدمات سے متعلق مسائل اور ایم 2ایم سِم کارڈز کی ملکیت کی منتقلی' پر ایک مشاورتی پیپر جاری کیا ہے۔
اس سے پہلے، محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن (ڈی او ٹی) نے 01.01.2024 کو ایک حوالہ کے ذریعے ٹی آر اے آءی سے درخواست کی تھی کہ وہ ٹی آر اے آءی ایکٹ 1997 کے سیکشن 11 کی دفعات کے مطابق، جس میں وقتاً فوقتاً ترمیم کی گئی ہے، دوبارہ غور شدہ سفارشات فراہم کرے۔
(ا)ایم 2ایم سیکٹر میں اہم خدمات کی شناخت۔
(ب)ایم 2ایم سمز کی ملکیت کی منتقلی۔
اس سلسلے میں، ایم 2ایم سیکٹر میں اہم خدمات سے متعلق مسائل، اور ایم 2ایم سِم کی ملکیت کی منتقلی' پر ایک مشاورتی پیپر، اسٹیک ہولڈرز سے معلومات حاصل کرنے کے لیے، ٹی آر اے آءی کی ویب سائٹ www.trai.gov.in پر رکھا گیا ہے۔ مشاورتی پیپر میں اٹھائے گئے مسائل پر تحریری تبصرے 22 جولائی 2024 تک اسٹیک ہولڈرز سے اور 5 اگست 2024 تک جوابی تبصرے طلب کیے گئے ہیں۔
تبصرے/جوابی تبصرے، ترجیحی طور پر الیکٹرانک شکل میں ٹی آر اے آءی(نیٹ ورکس، اسپیکٹرم اور لائسنسنگ) کے مشیر جناب اکھلیش کمار ترویدی، کو advmn@trai.gov.in پر بھیجے جا سکتے ہیں۔ کسی بھی وضاحت/معلومات کے لیے، جناب اکھلیش کمار ترویدی، مشیر (نیٹ ورکس،ا سپیکٹرم اور لائسنسنگ)، ٹی آر اے آءی سے ٹیلی فون نمبر +91-11-20907758 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
******
ش ح۔ ا م ۔
(U:7813)
(Release ID: 2028572)
Visitor Counter : 56