عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
مئی 2024 کے لیے ’سیکرٹریٹ اصلاحات ‘ رپورٹ کا 14 واں ایڈیشن جاری
مرکزی سیکرٹریٹ میں مئی 2024 میں ، کل فائلوں میں سے 94.34فی صد ، ای-فائلز ہیں اور کل رسیدوں کا 94.21فی صد ای-رسیپٹ ہیں
مئی 2021 ء میں، 7.19 اور اپریل 2024 میں 4.14 کے مقابلے مئی 2024 میں اوسط الگ الگ لین دین کی سطح کم ہو کر 4.08 ہو گئی
مجموعی طور سے 85.58فی صد عوامی شکایات کا ازالہ کیا گیا ( موصول ہونے والی 578565 شکایتوں میں سے 495164 کا ازالہ کیا گیا )
کُل 219932 فزیکل فائلوں کا جائزہ لیا گیا جن میں سے 69115 فزیکل فائلوں کو ختم کیا گیا
Posted On:
24 JUN 2024 6:35PM by PIB Delhi
وزارت عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے تحت انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات (ڈی اے آر پی جی ) کے محکمہ نے مئی 2024 کے لیے "سیکرٹریٹ اصلاحات " پر ماہانہ رپورٹ کا 14 واں ایڈیشن شائع کیا ، جس میں 3 اقدامات کے تحت تفصیلی تجزیہ کیا گیا ہے (i) فیصلہ سازی میں کارکردگی میں اضافہ(ii) سووچھتا مہم (iii) التوا کو کم سے کم سطح تک پہنچانا۔ رپورٹ میں فیصلہ سازی میں کارکردگی کو بڑھانے کے اقدام کے تحت سووچھتا کو ادارہ جاتی بنانے، التوا میں کمی اور تاخیر کے لیے حکومت کی کوششوں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ ای آفس تجزیے ، وزارتوں/محکموں میں تاخیر میں حاصل ہونے والی کامیابی کی توثیق کرتے ہیں ۔
اس ایڈیشن میں 2 نئے باب شامل کیے گئے ہیں - (i) اسکریپ ڈسپوزل کے زمرے میں بہترین طرز عمل (ii) فوکس میں: الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت۔
مئی 2024 کے مہینے کی رپورٹ کی اہم جھلکیاں حسب ذیل ہیں:
- فیصلہ سازی میں کارکردگی میں اضافہ- ای-آفس کے نفاذ اور تجزیات
- مرکزی سیکرٹریٹ میں فعال فائلوں کے لیے لین دین کی اوسط سطح 2021 میں 7.19 سے کم ہو کر مئی 2024 میں 4.08 ہو گئی ہے۔
- مئی 2024 میں، کل فائلوں کا 94.34فی صد ای-فائلز ہیں اور کل رسیدوں کا 94.21فی صد ای-رسیپٹ ہیں۔
- مئی 2024 میں 13 وزارتوں/محکموں کے پاس ای -رسیدوں کا 100فی صد حصہ ہے۔
- سوچھتا مہم اور التوا میں کمی
- 3919 مقامات پر صفائی مہم چلائی گئی۔
- 2.03 لاکھ مربع فٹ کی جگہ خالی کر دی گئی۔
- اسکریپ کو ٹھکانے لگانے سے 52.53 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی۔
- 495164 عوامی شکایات کا ازالہ کیا گیا۔
- بہترین طریقے: اسکریپ کو ٹھکانے لگانا
کئی وزارتوں/محکموں نے اسکریپ سے بھری جگہ کو خالی کرنے اور انہیں صاف اور نئی دفتری جگہوں میں تبدیل کرنے کے لیے ہدفی مہم چلائی۔ وزارتوں/محکموں کی طرف سے ایسی کوششوں کی تصاویر ماہانہ رپورٹ میں شائع کی گئی ہیں۔
************
ش ح۔ ا ع ۔ ع ا
(U: 7788)
(Release ID: 2028353)
Visitor Counter : 59