وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستانی بحریہ کا جہازآئی این ایس سنینا پورٹ لوئس سے روانہ  ہوا

Posted On: 24 JUN 2024 5:05PM by PIB Delhi

آئی این ایس سنینا نے 22 جون 24 کو ماریشس کے پورٹ لوئس کے اپنے دورے کا پورا کیا۔ دو روزہ دورے میں ہندوستانی بحریہ اور ماریشس کے نیشنل کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں کی یوگا کے بین الاقوامی دن کے موقع پر مشترکہ یوگا سیشن کے دوران شرکت اور کھیلوں کے واقعات کو دیکھا گیا۔

جہاز کے دورے کے دوران، آئی این ایس سنینا  کےکمانڈنگ آفیسر سی ڈی آر پربھات رنجن مشرا نے ہندوستانی ہائی کمشنرمحترمہ کے نندنی سنگلا اور پولیس کمشنر ایم پی ایف جناب انل کمار دیپ سے ملاقات کی۔ بات چیت میں سمندری جاتی تحفظ کے مختلف پہلوؤں پر آپریشنل مصروفیت اور اعتماد سازی کے اقدامات پر روشنی ڈالی گئی۔ جہاز نے ماریشس کوسٹ گارڈ کے ساتھ دوستانہ والی بال میچ میں حصہ لیا۔ پورٹ لوئس کے گیا سنگھ آشرم میں منعقدہ پیش رسائی کے ایک پروگرام میں، کمیونٹی کے لیے مددفراہم کرتے ہوئے بزرگوں کی طبی جانچ اور ضروری اشیا کی تقسیم کا کام کیا گیا۔ جہاز زائرین کے لیے کھلا تھا جس میں 200 سے زائد مہمان سوار تھے۔ زائرین کو جہاز کے گائیڈڈ ٹور کے ساتھ ساتھ جہاز کی صلاحیتوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔

پورٹ لوئس سے روانگی کے بعد، آئی این ایس سنینا ،ماریشس کی مشترکہ ای ای زیڈ نگرانی کے اگلے مرحلے پر آگے بڑھی۔ ایم این سی جی کے سمندری سوار تربیتی تبادلے کے لیے جہاز پر سوار ہوئے۔ آئی این ایس سنینا کا ماریشس کا دورہ ،دونوں سمندری ممالک کے درمیان دوستی اور باہمی تعاون کے قریبی تعلقات کی تصدیق کرتا ہے۔

************

ش ح۔ ا  ع  ۔ م  ص

 (U: 7785)


(Release ID: 2028316) Visitor Counter : 62