صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

قومی امتحان بورڈ کے ذریعہ منعقد کیے جانے والے نیٹ – پی جی داخلہ امتحان ملتوی


نئی تاریخ کا جلد از جلد اعلان کیا جائے گا

Posted On: 22 JUN 2024 10:02PM by PIB Delhi

کچھ مسابقتی امتحانات کی سالمیت سے متعلق الزامات کے حالیہ واقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے، وزارت صحت نے میڈیکل طلباء کے لیے قومی امتحان بورڈ کے ذریعے منعقد کیے جانے والے نیٹ – پی جی داخلہ امتحان کے عمل کی مضبوطی کا مکمل جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں احتیاطی قدم کے طور پر کل یعنی 23 جون، 2024 کو منعقد ہونے والے نیٹ – پی جی داخلہ امتحان کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس امتحان کی نئی تاریخ کے بارے میں جلد از جلد مطلع کیا جائے گا۔

وزارت صحت طلباء کو ہونے والی زحمت پر دلی طور پر معذرت خواہ ہے۔ یہ فیصلہ طلبہ کے بہترین مفاد میں اور امتحان کے  عمل کے تقدس کو برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:7756



(Release ID: 2028061) Visitor Counter : 52