وزارات ثقافت

نیشنل سکول آف ڈرامہ "رنگ املان" کا 10 روزہ مظاہرے پر مبنی چلڈرن تھیٹر ورکشاپ کا انعقاد

Posted On: 21 JUN 2024 5:54PM by PIB Delhi

نیشنل اسکول آف ڈرامہ(این ایس ڈی) دہلی ٹورازم اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ کے تعاون سے 22 جون سے 2 جولائی 2024 تک گاندھی اسمرتی اور درشن سمیتی میں 10 روزہ پرفارمنس اورینٹڈ چلڈرن تھیٹر ورکشاپ "رنگ املان" کا انعقاد کر رہا ہے۔

نیشنل اسکول آف ڈرامہ کے ڈائرکٹر جناب چترنجن ترپاٹھی نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ورکشاپ کا مقصد تھیٹر کے طریقہ کار کے ذریعہ بچوں کے جسم اور دماغ کی نشوونما کرنا ہے۔ یہ نہ صرف انہیں جسمانی اور جذباتی طور پر بڑھنے میں مدد دے گا بلکہ انہیں محلے اور معاشرے کے ساتھ زیادہ بامعنی انداز میں مربوط کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ 250 درخواستوں میں سے تقریباً 150 بچوں کو بات چیت کی بنیاد پر منتخب کیا گیا ہے۔

ہر گروپ ایک پیش کش  تیار کرے گا، جسے 2 جولائی 2024 کو جومنڈی ہاؤس کے میں این ایس ڈی احاطے میں واقع 'ابھیمنچ آڈیٹوریم' میں دکھایا جائے گا۔ ورکشاپ کا وقت 3 بجے سے شام 6 بجے تک رکھا گیا ہے۔ 26 جون سے یکم جولائی 2024 تک چلڈرن تھیٹر فیسٹیول تمام شرکاء کے ساتھ ساتھ سامعین کے لیے راج گھاٹ، نئی دہلی کے قریب گاندھی اسمرتی اور درشن سمیتی آڈیٹوریم میں ورکشاپ کے بعد شام 6:30 بجے سے منعقد کیا جائے گا، جس میں 6 ڈرامے دکھائے جائیں گے۔ . تمام شرکاء کے لیے لازمی ہے کہ وہ فیسٹول میں دکھائے جانے والے تمام ڈراموں کو اپنے والدین کے ساتھ دیکھیں ۔

نیشنل اسکول آف ڈرامہ، چلڈرن تھیٹر ونگ نےسینمااور ٹی وی آرٹسٹ ایسوسی ایشن (سی آئی این ٹی اے اے) کے تعاون سے 25 مئی سے 23 جون 2024 تک 8 سے 16 سال کی عمر کے بچوں کے لیے ممبئی میں 30 روزہ چلڈرن تھیٹر ورکشاپ کا بھی اہتمام کیا۔ اس کے علاوہ شرکاء کی جانب سے جناب این کے پنت کی ہدایت میں تیار کردہ  اس ورکشاپ کی نمائش، سنگیت چترنجن ترپاٹھی، لائٹ: نارائن چوہان اور کوآرڈینشن محترمہ مسکان گوسوامی میں انجام دیا گیا۔ اختتامی تقریب کے دوران، جناب ستیہ جیت رائے کی کہانی پر مبنی ڈرامہ "باپ بھی کبھی بچہ تھا" 21 جون 2024 کو  وید کنبہ آڈیٹوریم، سنٹا ٹاور، فور بنگلہ، اندھیری ویسٹ، ممبئی میں پیش کیا جائے گا۔

 

سمر تھیٹر فیسٹیول 2024:

نیشنل اسکول آف ڈرامہ، ریپرٹری کمپنی جون 2024 کے مہینے میں پہلی بار لیہہ، لداخ میں ڈراموں کا گلدستہ لانے کے لیے تیار ہے۔

این ایس ڈی ریپرٹری کمپنی نے دہلی اور لیہہ میں جون 2024 کے مہینے میں سمر تھیٹر فیسٹیول 2024 کا انعقاد کیا دہلی سیگمنٹ کے انتہائی کامیاب سمر تھیٹر فیسٹیول کے بعد، اب این ایس ڈی ریپرٹری کمپنی 26 جون سے 30 جون، 2024  تک آریہ ناگارجن آڈیٹوریم (سی آئی بی ایس) چیگلامسر، لیہہ میں سمر تھیٹر فیسٹیول کے لیے اپنے پلے پروڈکشن لے کر آئی ہے۔

این ایس ڈی  کی ریپرٹری کمپنی این ایس ڈی اور دیگر تھیٹر اسکولوں کے سابق طلباء کو اپنی تعلیمی دلچسپی کو آگے بڑھانے اور پیشہ ورانہ طور پر ڈرامے پیش کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کر رہی ہے۔ اس سال این ایس ڈی ریپرٹری کمپنی کامیابی کے ساتھ اپنے 60ویں سال میں داخل ہو گئی۔

فیسٹیول کا افتتاح 26 جون، 2024 کو مہاکوی کالی داس کے ڈرامہ نگار اور پروفیسر ودوشی ریتا گنگولی کی ہدایت کاری والے ہندوستانی کلاسیکی ڈرامے "ابھیگیان شکنتلم " سے ہوگا۔

27 جون 2024 کو ڈرامہ "لیلیٰ مجنون" جسے اسماعیل چنار نے لکھا اور پروفیسر رام گوپال بجاج نے ہدایت کی

28 جون، 2024 کو "مائی ری مائی کا سے کہوں" ایک میوزیکل ڈرامہ جو وجے دتا کی کہانی دھوویدھا پر مبنی ہے اور اس کی ہدایت کاری اجے کمار نے کی ہے۔

29 جون، 2024 کو "بابوجی" وبھانشو ویبھو نے لکھا اوراس کے ہدایت کار  راجیش سنگھ ہیں ۔

30 جون، 2024 کو اجے شکلا کے لکھے ہوئے 25 سالہ کامیاب ڈرامے "تاج محل کا ٹینڈر" اور چترنجن ترپاٹھی کی ہدایت کاری کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔

این ایس ڈی شو کو دیکھنے کے لیے پرجوش ہے۔ داخلہ مفت ہوگا۔ تھیٹر کے شائقین، طلباء اور اجتماعات اسے خاندانوں اور دوستوں کے لیے ایک بہترین انتخاب بنا سکتے ہیں جو ایک منفرد تجربہ کی تلاش میں ہیں۔

نمبر شمار

تاریخ

ڈراما

وقت

.1

26 جون بروز بدھ

ڈراما: تیچی تیتا توتورو

شام 6:30 بجے جی ایس ڈی ایس، راج گھاٹ

.2

27 جون بروز جمعرات

ڈراما: پر ہمیں کھیلنا ہے

ڈراما نگار: شری رنگ گوڈ بولے، ہدایت کار: رجنیش بشٹ

شام 6:30 بجے جی ایس ڈی ایس، راج گھاٹ

.3

28 جون بروز جمعہ

ڈراما: ملیانگ کی کوچی

ڈراما نگار: ریکھا جین، ہدایت کار: روہت ترپاٹھی

گروپ: اَپ اسٹیج آرٹ گروپ، دہلی ؛ زبان : ہندی، دورانیہ : ایک گھنٹہ

شام 6:30 بجے جی ایس ڈی ایس، راج گھاٹ

.4

29 جون بروز ہفتہ

ڈراما: گو گرین

ڈراما نگار: ہیما بشٹ، ہدایت کار: ونودشرما

گروپ: چلو تھیٹر اسٹوڈیو، گروگرام، زبان: ہندی

دورانیہ : 1:05 گھنٹہ

شام 6:30 بجے جی ایس ڈی ایس، راج گھاٹ

.5

30 جون بروز اتوار

ڈراما: جنگل میں باگھ ناچا، تحریر: سریش نوٹیال

ہدایت کار: ہمت سنگھ نیگی

گروپ: تارکیشور لوک کلا منچ، دہلی

زبان: ہندی

دورانیہ: ایک گھنٹہ

شام 6:30 بجے جی ایس ڈی ایس، راج گھاٹ

.6

یکم جولائی بروز پیر

ڈراما: کہاں کھو گیا بچپن

تحریر اور ہدایت: حفیظ خان گروپ، جسولہ ان اوپچارک بستی

زبان : ہندی

دورانیہ  45 منٹ

شام 6 بجے جی ایس ڈی ایس، راج گھاٹ

.7

2 جولائی بروز منگل

اختتامی تقریب کے بعد ورکشاپ کے 5 شرکا کی نمائش

شام 6 بجے ابھیمنچ ، این ایس ڈی، دہلی

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

7336



(Release ID: 2027946) Visitor Counter : 13


Read this release in: English , Hindi , Tamil