سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
یوگا پرفارم كرنے والوں کی رہنمائی كی متحمل مصنوعی ذہانت سے تیار كردہ ایك یوگا چٹائی مركزی وزارتی كونسل كو پیش كی گئی
Posted On:
21 JUN 2024 6:58PM by PIB Delhi
ایک اسٹارٹ اپ کے ذریعہ مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ایک اسمارٹ یوگا چٹائی جسے آئی آئی ٹی منڈی کے ٹیكنالوجی انوویشن ہب (ٹی آئی ایچ) کی اعانت سے محکمہِ سائنس اور ٹیکنالوجی میں فنڈ اور انکیوبیشن كی سہولت حاصل تھی، بین الاقوامی یوگا دن کے موقع پر سائنس اور ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، ارضیاتی علوم کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، پی ایم او، محکمہ جوہری توانائی اور محکمہ خلائی امور، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن كے مملكتی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی جانب سے مركزی وزارتی كونسل کو پیش کی گئی۔
یوگی فائی نامی چٹائی جو ایک بلٹ اِن جدید سینسر لیئر سے لیس ہے یوگا کرنے والوں کے انداز کو ٹریک کرتی ہے اور حقیقی وقت میں ان کے انداز کو درست کرنے میں معاون تجاویز پیش کرتی ہے۔ اسے سائنس اور تیكنالوجی كے محكمے کے این ایم-آئی سی پی ایس پروگرام کے تحت تعاون یافتہ آئی آئی ٹی منڈی كے ٹیکنالوجی انوویشن ہب میں ایک سٹارٹ اپ نے تیار کیا ہے۔
یہ آرام دہ یوگا مشق کے لیے مصنوعی ذہانت اور کمپیوٹر وژن (سی وی) ٹیکنالوجیز کا فائدہ اٹھا کر گھر پر یوگا کے تجربے میں انقلاب لانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
یہ چٹائی مکمل طور پر دیسی میک ان انڈیا پروڈکٹ ہے اپنے اندر کئی فائدے ركھتی ہے۔ ان میں یوگ آسن کی آسان تربیت، انٹرایکٹو یوگا کلاسیز، یوگا كے انداز پر بروقت رائے، دنیا بھر میں کہیں بھی/کسی بھی وقت ذاتی نوعیت کی کوچنگ شامل ہیں۔
اسٹارٹ اپ ویلنسیز ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ کو وزارت آیوش سے منظوری حاصل ہے۔ یوگی فائی اسمارٹ نامی یہ چٹائی گھر میں دیگر اسمارٹ ڈیوائسز (آلات) کے ساتھ بغیر کسی رکاوٹ کے کام کرتی ہے تاکہ یوگا پرفارم کرنے کے لیے صحیح ماحول قائم کیا جا سکے۔
******
U.No:7709
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 2027835)
Visitor Counter : 43