وزارت دفاع
دفاع میں آتم نربھر بننے کے لیے ہندوستان کی جستجو تزویراتی آزادی کے حصول کے لیے اہم ہے: سی ڈی ایس
جنرل انل چوہان نے اولین آرمڈ بی ای ایم ایل سینرجی میٹ 2024 کا آغاز کیا
Posted On:
21 JUN 2024 7:59PM by PIB Delhi
دفاعی شعبے میں تزویرات آزادی کے حصول کے لیے ہندوستان کا دفاعی خود مختاری اور خود انحصاری کا حصول انتہائی اہم ہے۔ یہ بات چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے نئی دہلی میں 21 جون 2024 کو پہلی مسلح افواج بی ای ایم ایل سینرجی میٹ 2024 سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ فضائیہ کے سربراہ، ایئر چیف مارشل وی آر چودھری کے ساتھ آرمی، نیوی، ایئر فورس اور کوسٹ گارڈ کے اعلیٰ حکام نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔
دفاع میں آتم نربھرتا کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے، جنرل انل چوہان نے کہا، "آتم نربھرتا کا تصور دفاعی پیداوار میں خود مختاری حاصل کرنے اور ایک ایسا ماحولیاتی نظام قائم کرنے کے ہمارے مقصد کی نشاندہی کرتا ہے اور ہندوستان کو عالمی دفاعی سازو سامان برآمد کرنے والے ایک سرکردہ ملک کے طور پر پیش کرتا ہے۔"
اپنی نوعیت کے اس پہلے ایونٹ کا مقصد مستقبل قریب میں فوجی ضروریات کو پورا کرنے اور دفاع میں آتم نربھرتا کو مزید مضبوط کرنے کے لیے افہام و تفہیم کو عمیق بنانااور جدید حل فراہم کرنا تھا۔
جنرل انل چوہان نے بی ای ایم ایل کی ان کی کوششوں کی ستائش کی اور دیسی دفاعی سازوسامان کی مشترکہ ترقی کی توثیق کی۔ انہوں نے فوجی جدیدیت کے لیے حکومت ہند کے ایجنڈے کے مطابق ہم آہنگی حاصل کرنے کے لیے مشترکہ انضمام کی اہمیت پر زور دیا۔
اس تقریب نے بی ای ایم ایل اور مسلح افواج کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرتے ہوئے کھلی بات چیت کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا۔ ان تبالہ خیال کا مقصد باہمی ترقی کو فروغ دینا اور اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ دفاعی شعبہ بی ای ایم ایل جیسے دفاعی پی ایس یو کے مساوی تعاون سے جدید فوجی آپریشنوں کی بدلتی ہوئی چنوتیوں اور تقاضوں کو پورا کر سکے۔
سی ایم ڈی بی ای ایم ایل شری شانتنو رائے نے اپنے خطاب میں دفاعی پی ایس یو کے فوجی گاڑیوں اور حلوں میں ملک کی دیسی بنانے کی کوششوں کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا، ہم آہنگی کی میٹنگ آرمی، نیوی اور ایئر فورس کی ابھرتی ہوئی ضروریات کے بارے میں قابل قدر بصیرت فراہم کرے گی، اور ہم ان ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اپنی تحقیق اور عمل درآمد کی صلاحیتوں کے ساتھ تیار ہیں۔
ہم آہنگی اجلاس نے مستقبل میں تعاون کے لیے راہ ہموار کی، دفاعی حل کی کارکردگی اور تاثیر کو بڑھایا اور ملک کی سلامتی اور تکنیکی ترقی میں اپنا تعاون دیا۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:7725
(Release ID: 2027810)
Visitor Counter : 66