وزارت اطلاعات ونشریات

جبار پٹیل اور پران کشور کول پونے میں پہلی بارممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شامل ہوئے


بلی اور مولی نے پونے میں 18ویں ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں دل جیت لیا

Posted On: 20 JUN 2024 9:57PM by PIB Delhi

پونے، 20 جون 2024

ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (ایم آئی ایف ایف) نے ممبئی کے باہر  پہلی بار اپنی  اسکریننگ  منعقد کرکے ایک تاریخی سنگ میل عبور کیا۔ اس اسٹریٹجک اقدام کا مقصد عالمی معیار کی دستاویزی فلموں، مختصر افسانوں اور اینی میشن فلموں کو نمایاں کرنا اور انہیں وسیع  طور پر ناظرین تک پہنچانا ہے۔

پونے نے این ایف ڈی سی- نیشنل فلم آرکائیو آف انڈیا (این ایف ڈی سی- این ایف اے آئی) میں پہلی بار  ایم آئی ایف ایف ریڈ کارپٹ کا  انعقاد کیا گیا، جس میں علاقے کے فلمی شائقین اور معزز افراد شامل ہوئے ۔ ممتاز فلمساز جبار پٹیل اور پران کشور کول نے ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہو کر شام کو اور بھی خاص بنادیا۔ ان کی موجودگی نے ایم آئی ایف ایف کے سنیما کی مہارت کا جشن منانے اور ہندوستان بھر میں ایک متحرک فلمی ثقافت کو فروغ دینے کے عزم کو اجاگر کیا۔

شام کی خاص بات میلے کی افتتاحی فلم ’’بلی اینڈ مولی: این اوٹر لو اسٹوری‘‘ کی نمائش تھی۔ بلی اینڈ مولی انسانی (آبی سگ) دل میں  گہرائی  سے اترتی ہیں، یہ اس  بات پر  غور  کرنے کی تحریک دیتی ہے کہ محبت دینے اور حاصل کرنے کا کیا  مفہوم ہے، اور اس  بات پر سوال اٹھاتی ہے  کہ کوئی شخص  اس ہدف کو حاصل کرنے کے لئے کتنی دور تک جاسکتا ہے یا جانا چاہیے ۔ اسکریننگ کے بعد جناب جبار پٹیل نے دعوت کے لیے این ایف ڈی سی کا شکریہ ادا کیا اور کہا ’’بلی اینڈ مولی ایک لاجواب دستاویزی فلم ہے جو ایک بے اولاد آدمی اور ایک آبی سگ کے درمیان جذبات کو  ظاہر کرتی ہے اور نیشنل جیوگرافک کی سنیماٹوگرافی سنیما کے تجربے کو اور بھی بلند کرتی ہے۔ ممبئی کے باہر ایم آئی ایف ایف اسکریننگ منعقد کرنے کا فیصلہ صحیح سمت میں اٹھایا گیا   قدم تھا‘‘ آرکائیو کے بارے میں یاد دلاتے ہوئے انہوں نے مزید کہا ’’یہ جگہ میرے گھر کی طرح ہے، اور مجھے آرکائیو پر بہت فخر محسوس ہوتا ہے کیونکہ آپ نے ہندوستانی سنیما کی بہترین چیزوں کو محفوظ کیا ہے۔ یہاں، حکومت اور این ایف ڈی سی ان فلموں کو ازسرنوں زندہ کرنے کا بہت اچھا کام کیا ہے، جو روایتی طور سے کھو گئی تھیں‘‘۔

ایم آئی ایف ایف کا پونے میں اسکریننگ کی میزبانی کا فیصلہ ثقافتی تقریبات کو مرکزیت دینے اور اعلیٰ معیار کے سنیما کو وسیع تر ناظرین تک پہنچانے کی جانب ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتا ہے۔ توقع ہے کہ اس اقدام سے دستاویزی فلموں، مختصر افسانوں اور اینی میشن فلموں کے لیے ایک آرٹ فارم کے طور پر گہری تعریف کو فروغ ملے گا اور ابھرتے ہوئے فلم سازوں اور سنیما سے محبت کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

این ایف ڈی سی- این ایف اے آئی کے ترجمان نے کہا ’’ ایم آئی ایف ایف کے 18ویں ایڈیشن کے لیے، این ایف ڈی سی – نیشنل فلم آرکائیو آف انڈیا نے پانچ فلموں کا ایک پیکیج پیش کیا ہے جنہیں قومی فلمی ورثہ مشن کے تحت 4 کے میں ڈیجیٹل طور پر بحال کیا گیا ہے۔ ستیہ جیت کی رے کی پیکو (1980)، رتوک گھاٹک کی فیئر (1965)، جو کہ ایف ٹی آئی آئی میں بنی ایک نادر فلم ہے، دیپک ہلڈنکر کی فلم ویئر ٹائم اسٹینڈز اسٹیل (1978) ابھوجماڑ  کے قبائلیوں پر اور بی آر کے شینڈج  کی دی آرٹ آف اینیمیشن (1982)۔ اس کے علاوہ، سنتوش سیوان کی پہلی دستاویزی فلم دی اسٹوری آف ٹبلو (1988) کا ڈیجیٹل طور سے بحال ایڈیشن بھی 18ویں ایم آئی ایف ایف میں پیش کیا گیا ہے۔ یہ فلمیں 22 جون بروز ہفتہ  کواین ایف ڈی سی- این ایف اے آئی تھیٹر میں دکھائی جائیں گی۔

این ایف ڈی سی-این افی اے آئی کے بارے میں:

نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن آف انڈیا (این ایف ڈی سی) - نیشنل فلم آرکائیو آف انڈیا (این ایف اے آئی) ہندوستان میں اہم ادارے  ہیں جو ہندوستانی سنیما کی ترقی، تحفظ اور فروغ کے لیے وقف ہیں۔ سنیما کے کاموں کے ایک جامع ذخیرہ اور تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے عزم کے ساتھ، این ایف ڈی سی-این ایف اے آئی ہندوستانی فلمی صنعت کی ترقی اور افزودگی میں نمایاں کردار ادا کر تا  رہتاہے۔

’نیشنل فلم ہیریٹیج مشن‘ کے بارے میں:

نیشنل فلم ہیریٹیج مشن حکومت ہند کی اطلاعات و نشریات  کی وزارت  کی ایک پہل ہے جس کا مقصد ہندوستان کے سنیما خزانے کو بحال کرنا، محفوظ کرنا اور ڈیجیٹل بنانا ہے۔ غیر معمولی فلموں کو از سرنو زندہ کرکے اور  محفوظ کرکے،  مشن آنے والی نسلوں تک ان کی رسائی کو یقینی بناتا ہے، جس سے ہندوستانی سنیما کی مالا مال وراثت  کے بارے میں زیادہ  سمجھ اور ستائش کو بڑھاوا ملتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ج ق۔ن ا۔

U-7599

                          



(Release ID: 2027787) Visitor Counter : 11


Read this release in: English , Hindi , Marathi