عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمہ (ڈی اے آر پی جی) نے 8 اور 9 اگست کو ممبئی، مہاراشٹر میں منعقد ہونے والی ای گورننس (این سی ای جی)  سے متعلق 27 ویں قومی کانفرنس کا اعلان کیا

Posted On: 21 JUN 2024 7:16PM by PIB Delhi

 اس کانفرنس کا انعقاد ہر سال انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی) کے ذریعے الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت اور سالانہ تقریب کی میزبانی کرنے والی ریاستی حکومتوں میں سے ایک کے تعاون سے کیا جاتا ہے۔ حکومت مہاراشٹر نے ممبئی میں ای گورننس (این سی ای جی) پر 27 ویں قومی کانفرنس کی میزبانی پر رضامندی ظاہر کی ہے جواس سال  8  اور 9 اگست کو ہوگی۔

نیشنل کانفرنس ایک اہم سالانہ تقریب ہے جس میں مختلف زمروں کے تحت قومی ایوارڈ برائے ای گورننس (این اے ای جی) سے نوازا جاتا ہے۔ اس سال کے ایوارڈز میں مجموعی طور پر 9 گولڈ، 6 سلور اور 1 جیوری ایوارڈ شامل ہوں گے، جو ای گورننس کے شعبے میں مثالی خدمات اور جدت طرازی کا اعتراف کرتے ہیں۔ منصوبوں کا انتخاب مختلف زمروں کے تحت موصول ہونے والی 375 نامزدگیوں میں سے کیا گیا تھا۔

اس سال کی کانفرنس کا موضوع "محفوظ اور پائیدار ای-سروس ڈلیوری کی تشکیل" ہے۔ یہ موضوع مضبوط اور پائیدار ای-سروس ڈلیوری کو یقینی بنانے کے لیے بھارت کے ای گورننس اقدامات کو آگے بڑھانے کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ ایوارڈ اختتامی سیشن میں عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ ،سائنس اور ٹکنالوجی کی وزارت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ زمینی سائنس کی وزارت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت؛ جوہری توانائی کے شعبے میں وزیر مملکت؛ اور جناب دیویندر فڑنویس، عزت مآب نائب وزیر اعلی، حکومت مہاراشٹرکی موجودگی میں دیئے جائیں گے۔

اس دو روزہ کانفرنس میں ڈی اے آر پی جی، ایم ای آئی ٹی وائی، حکومت مہاراشٹر، این ای جی ڈی، مائی گوو، این آئی سی، نیسکام کے انڈسٹری کیپٹن، اسٹارٹ اپس، ای گورننس ڈومین کے رہنما شرکت کریں گے۔ تقریب کے دوران مرکز، ریاستی حکومتوں اور اسٹارٹ اپس کے ذریعہ ایوارڈ یافتہ پروجیکٹوں کی ایک نمائش بھی منعقد کی جائے گی۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 7721


(Release ID: 2027779) Visitor Counter : 50


Read this release in: English , Marathi , Hindi