شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بین الاقوامی یوم یوگ کے موقع پر شماریات اور پروگراموں کے نفاذ کی وزارت  نے ’جامع زندگی بسر کرنے کے لیے ذہنی تندرستی‘ کے موضوع پر ورکشاپ کا انعقاد کیا


ورکشاپ کے سیشن کی قیادت بھارتی یوگ ایوم پربندھن سنستھان کے آچاریوں کے ذریعہ کی گئی

Posted On: 21 JUN 2024 5:58PM by PIB Delhi

10ویں بین الاقوامی یوم یوگ کے موقع پر، شماریات اور پروگراموں کے نفاذ کی وزارت (ایم او ایس پی آئی) نے صدر دفاتر میں ’جامع زندگی بسر کرنے کے لیے ذہنی تندرستی‘ کے موضوع پر ایک معلوماتی ورکشاپ کا اہتمام کیا، جس کی صدارت ایم او ایس پی آئی کے ایڈشنل سکریٹری نے کی۔ اس سیشن کی قیادت بھارتیہ یوگ ایوم پربندھن سنستھان کے آچاریوں نے کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0019O6L.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002M7DZ.jpg

ایم او ایس پی آئی کے افسران، جنہوں نے اس تقریب میں پہنچ کر اور آن لائن طریقے سے شرکت کی، انہیں یوگا کے ذریعہ بھرپور تندرستی حاصل کرنے، اور ایک متوازن اور صحت مند طرز حیات کو اپنانے کے بارے میں بیش قیمتی معلومات حاصل ہوئیں۔ اس ورکشاپ میں وزارت کے افسران اور ملازمین نے شرکت کی، ان کے علاوہ فیلڈ دفاتر کے افسران اور عملہ اراکین بھی ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے اس ورکشاپ سے جڑے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:7714


(Release ID: 2027752) Visitor Counter : 40


Read this release in: English , Hindi