وزارت دفاع

ورلڈ ہائیڈروگرافی ڈے 2024

Posted On: 21 JUN 2024 6:25PM by PIB Delhi

ہرسال اکیس جون کو انٹرنیشنل ہائیڈرو گرافی آرگنائزیشن (آئی ایچ او) ورلڈ ہائیڈروگرافی ڈے مناتی ہے جس کا مقصد ہائیڈروگرافی کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور سمندروں کے بارے میں بہتر معلومات میں اس کے رول کو اجاگر کرنا ہے۔ 2024 کے لئے اس کا بنیادی موضوع ہے، ہائیڈروگرافی کی معلومات ۔ سمندری سرگرمیوں میں حفاظت ، بہتر کارکردگی اور ماحولیات سے ہم آہنگی۔

انڈین نیول ہائیڈروگرافک ڈپارٹمنٹ (آئی این ایچ ڈی) ہندوستانی بحریہ کے تحت ہائیڈروگرافی سروے اور سمندری نقشہ سازی کی نوڈل ایجنسی کے طور پر کام کرتا ہے۔ محکمے کو ہائیڈرو گرافک سروے کرانے اور نیویگیشن چارٹ جاری کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

یہ محکمہ 8-NAVAREA رابطہ کار کے طور پر بحر ہند میں 26 ملین مربع کلو میٹر علاقے کا احاطہ کرتا ہے ۔ یہ موڈیول بروقت جانکاری فراہم کرتا ہے اور دسمبر 2022 میں اس کے قیام کے بعد سے تین اعشاریہ پانچ ویوز کا نشانہ پار کرچکا ہے۔ اوسطا روزانہ اس پر 3500 وزیٹرز آتے ہیں جو حکومت کے ڈیجیٹل انڈیا اقدام کے عین مطابق ہے۔

گوا میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہائیڈروگرافی (این آئی ایچ) ہائیڈرو گرافی میں ٹریننگ کا مرکز ہے اور انٹرنیشنل ہائیڈروگرافی آرگنائزیشن فار نیشنل اینڈ انٹر نیشنل سے منسلک ہے۔

حکومت ہند کے SAGAR پروگرام کے تحت ہندوستانی بحریہ کے سروے شپ نے دوست پڑوسی ملکوں کے ساتھ مل کر کئی سروے کارروائیاں انجام دی ہیں اور 89000 مربع کلو میٹر علاقے کا پانچ سال کے اندر احاطہ کیا ہے۔

عالمی ہائیڈروگرافی کے دن کے حصہ کے طور پر نیشنل ہائیڈروگرفک آفس نے سمندری معاملات پر ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ یہ روکشاپ بیس جون 2024 کو ہوئی جس میں پچیس سے زیادہ ہندوستانی بندرگاہوں اور دفاتر سے مہمان اور اکابرین شریک ہوئے۔

******

 

 

 

U.No:7704

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 2027750) Visitor Counter : 22


Read this release in: English , Hindi