وزارت دفاع
10ویں بین الاقوامی یوم یوگ کے موقع پر انڈمان اور نکوبار کمان کی مختلف یونٹوں میں یوگا سیشنوں کا اہتمام کیا گیا
Posted On:
21 JUN 2024 5:29PM by PIB Delhi
انڈمان اور نکوبار کمان (اے این سی) نے 21 جون 2024 کو 10ویں بین الاقوامی یوم یوگ کے موقع پر شمال بعید جزیرے سے جنوب بعید اندرا پوائنٹ تک اپنے آؤٹ اسٹیشن پر یوگا سیشنوں کا اہتمام کیا۔ اہم تقریب کا انعقاد آئی این ایس اُتکرش، پورٹ بلیئر میں کیا گیا، جس کی قیادت کمانڈر اِن چیف، اے این سی ایئر مارشل ساجو بالاکرشنن نے کی اور اس میں 1000 سے زائد عملہ اراکین اور ان کے کنبوں کے افراد نے شرکت کی۔
اس سیشن کی رہنمائی یوگا کے شائقین کمانڈر چھَوی سنگھ (سبکدوش) اور محترمہ وپاشا بھاردواج نے کی۔ شرکاء نے مختلف یوگا آسنوں اور پرانایام کا مظاہرہ کیا جس کے بعد مراقبہ کیا گیا۔ اجتماعی مشق نے اتحاد اور ہم آہنگی کا احساس پیدا کیا، افراد کو جوڑنے اور مقصد کے مشترکہ احساس کو فروغ دینے میں یوگا کی طاقت کا مظاہرہ کیا۔
یوگا سیشنوں کا اہتمام دگلی پور میں آئی این ایس کوہاسا پر، کوسٹ گارڈ اسٹیشن کامورتا، ایئر فورس اسٹیشن کار نکوبور، کامورتا میں آئی این ایس کاردِپ پر، خلیج کیمپبل میں آئی این ایس باز اور ٹی اے بٹالین اور دیگر مقامات پر بھی کیا گیا۔ کچھ سیشن بحری اور کوسٹ گارڈ کے جہازوں کے ساتھ بندرگاہ میں اور سمندر میں تعینات کیے گئے تھے۔ نیوی چلڈرن اسکول، پورٹ بلیئر میں نوجوانوں کے ذہنوں کو متوازن، تخلیقی اور انہیں پرسکون افراد بنانے کے لیے یوگا اور مراقبہ کے سیشن بھی منعقد کیے گئے۔
ZBH5.jpeg)
FEXB.jpeg)
NNRQ.jpg)
LUW0.jpeg)
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:7711
(Release ID: 2027715)
Visitor Counter : 30