پنچایتی راج کی وزارت
مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ نے نئی دہلی کے کرشی بھون میں منعقدہ 10 ویں بین الاقوامی یوم یوگا پروگرام میں شرکت کی
مرکزی وزیر نے یوگا کی اہمیت پر زور دیا اور اور اپنی جسمانی اور ذہنی تندرستی کیلئے یوگا کو روزمرہ کی زندگی میں اپنانے کا مشورہ دیا
Posted On:
21 JUN 2024 4:43PM by PIB Delhi
پنچایتی راج اور ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ نے 10ویں بین الاقوامی یوگا دن کے موقع پر نئی دہلی کے کرشی بھون میں یوگا پروگرام کی قیادت کی۔ اپنے خطاب کے دوران، مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ نے یوگا کی اہمیت پر زور دیا اور اپنی جسمانی اور ذہنی تندرستی کے لیے یوگا کو اپنی روزمرہ کی زندگی میں اپنانے کا مشورہ دیا۔
پنچایتی راج اور ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر مملکت پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل نے اترپردیش کے آگرہ میں ایکلویہ اسپورٹس اسٹیڈیم میں 10ویں بین الاقوامی یوم یوگا کے موقع پر بڑے پیمانے پر یوگا مشق کی قیادت کی۔
پنچایتی راج کی وزارت نے21 جون 2024 کو نئی دہلی کے پارلیمنٹ اسٹریٹ پر واقع جیون بھارتی بلڈنگ میں پنچایتی راج کی وزارت کے دفتر کے احاطے میں یوگا کی مشق کے سیشن کا اہتمام کرکے یوگا کے بین الاقوامی دن کا 10 واں ایڈیشن منایا۔ پنچایتی راج کی وزارت کے سکریٹری جناب وویک بھاردواج نے یوگا کے عالمی دن کے موقع پر دفتر کے احاطے میں یوگا کرنے کے لیے پنچایتی راج کی وزارت کے افسران اور عملے کے ارکان کی قیادت کی۔ جناب بھاردواج نے اس اہم دن پر پنچایتی راج کی وزارت کے تمام عملے کے ارکان، ملک گیر پنچایتی راج سے تعلق رکھنے والے ارکان اور ہم وطنوں کو نیک خواہشات پیش کیں۔
پنچایتی راج کی وزارت کے سینئر افسران کے علاوہ ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹر چندر شیکھر کمار، جوائنٹ سکریٹری جناب آلوک پریم ناگر، جوائنٹ سکریٹری جناب وکاس آنند، جوائنٹ سکریٹری جناب راجیش کمار سنگھ اور اقتصادی مشیر ڈاکٹر بجیا کمار بہیرا بھی یوگا کے مظاہرے کے سیشن میں موجود تھے۔ اس تقریب میں کامن یوگا پروٹوکول، یوگا بریک، یوگا پر ماہرین کا لیکچر، یوگا ڈیموسٹریشن سمیت کچھ اہم سرگرمیاں انجام دی گئیں ۔ یوگا سیشن کا انعقاد یوگا ماہرین کے ذریعہ کیا گیا جو مورارجی ڈیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا (ایم ڈی این آئی وائی) ، آیوش کی وزارت – جناب راہل شریواستو اور محترمہ رینوکا شرما کے ذریعہ تعینات کئے گئے تھے۔ جموں و کشمیر کے سری نگر سے 10ویں بین الاقوامی یوم یوگا کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا ٹیلی کاسٹ، یوگا پروگرام کے دوران کیا گیا۔
پنچایتی راج کی وزارت ملک بھر کی پنچایتوں میں 21 جون 2024 کو 10ویں بین الاقوامی یوم یوگا کو منانے کے سلسلے میں پنچایتی راج کے ریاستی / مرکز کے زیر انتظام محکموں کے ساتھ مسلسل مصروف عمل رہی نیز یہ وزارت پنچایتی راج کے اداروں کی فعال شرکت کی وجہ سے یوگا کو ہندوستان کے ہر گاؤں تک لے جانے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔ پنچایتی راج کی وزارت کے سکریٹری جناب وویک بھاردواج کی صدارت میں 19 جون 2024 کو ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پنچایتی راج محکموں کے سینئر افسران کے ساتھ ایک ورچوئل میٹنگ ہوئی جس میں پنچایت سطح پر یوگا کے بین الاقوامی دن (آئی ڈی وائی ) -2024 کا جشن منانے کیلئے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
پنچایتی راج کی وزارت نے ریاستی/یوٹی پنچایتی راج کے محکموں کے ساتھ مل کر، گرام پنچایتوں کو وزیر اعظم کے خط کو ای میلز، ای میل، واٹس ایپ گروپس، اور بلک ایس ایم ایس کے ذریعے پھیلائے جانے والے ای میلز، ڈاؤن لوڈ کرنے کے قابل لنک ، وزارت کی ویب سائٹ، آفیشل واٹس ایپ گروپس، اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمزسمیت مختلف چینلز کے ذریعہ پہنچانے کی سہولت فراہم کی ہے اور بین الاقوامی یوم یوگا 2024 کی تقریبات میں وسیع پیمانے پر شرکت کو یقینی بنایا۔
مجموعی صحت اور تندرستی کو فروغ دینے کی ایک پہل کے طور پر وزیر اعظم نے 21 جون، 2024 کو 10ویں بین الاقوامی یوم یوگا کے سلسلے میں ملک بھر کے گرام پردھانوں سے ایک اپیل جاری کی ہے۔ 21 جون 2024 کو 10 ویں بین الاقوامی یوگا دن کے موقع پر، وزیر اعظم نے تمام گرام پنچایتوں اور اس کے باشندوں کو ان کی امن، خوشحالی اور ترقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم کا پیغام، یوگا اور جوار جیسی غذائیت سے بھرپور کھانوں کے انضمام کے ذریعے ایک پائیدار، تناؤ سے پاک طرز زندگی کی طرف لوگوں کی قیادت میں تحریک چلانے کی اپیل ہے۔ اس پہل کا مقصد یوم یوگا کے پیغام کو آخری چھور تک پہنچانے کو یقینی بناتے ہوئے جامع صحت کو ایک اجتماعی کوشش بنانا ہے۔
بین الاقوامی یوگا دن کی ایک خاص اہمیت ہے، جس میں پنچایتی راج ادارے (پی آرآئیز) دیہی علاقوں میں معاشرے کے ہر طبقے تک یوگا کے فوائد کی تشہیر میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ پائیدار ترقی کے اہداف کی لوکلائزیشن (ایل ایس ڈی جیز) کے صحت مند گاؤں کے تھیم میں بیان کردہ مقاصد کو حاصل کرنے اور گاؤں کی صحت اور صفائی کمیٹی کو فعال کرنے کی بے پناہ صلاحیت رکھتا ہے۔
10ویں بین الاقوامی یوگا دن کی الٹی گنتی کے ایک حصے کے طور پر، پنچایتی راج کی وزارت نے 19 جون 2024 کو نئی دہلی میں ایم او پی آر کانفرنس روم میں ‘‘صحت مند اور خوشگوار زندگی کے لیے مراقبہ’’ کے عنوان سے یوگا اتسو سیمینار کا انعقاد کیا تھا۔ نئی دہلی میں پرجاپیتا برہما کماریزایشوریہ وشوا ودیالیہ کی لودھی روڈ برانچ کے ذریعہ منعقدہ سیمینار میں ایم او پی آر کے عہدیداروں، ملازمین (ریگولر/کنٹریکٹچوئل/آؤٹ سورس) اور ریاستی/یو ٹی کے نمائندوں نے ایک وی سی لنک کے ذریعے فزیکل اور ورچوئل دونوں طریقوں سے شرکت کی ۔یہ لنک ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو پہلے ہی بھیج دیا گیا تھا۔ تقریب کو تمام شرکاء کی طرف سے خوب پذیرائی ملی۔
************
U.No:7690
ش ح۔ع ح
(Release ID: 2027664)
Visitor Counter : 57