وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

مورخہ21 جون 24 کو 10ویں بین الاقوامی یوگا ڈے کی تقریبات

Posted On: 21 JUN 2024 4:52PM by PIB Delhi

یوگا کا 10 واں بین الاقوامی دن (آئی ڈی وائی)،  21 جون 24 کو ایئر فورس اسٹیشن فرید آباد میں منایا گیا۔ یوگا کی مشق وایو یودھا اور ان کے خاندان کے افراد نے کی تھی۔ یوگا انسٹرکٹرز کے طور پر تربیت یافتہ ایئر واریرز نے اپنی مہارت کے ساتھ کامن یوگا پروٹوکول کی ترتیب پر عمل کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر یوگا ایونٹ کا انعقاد کیا۔

لیفٹیننٹ کرنل سوربھ سیٹھی وی ایس ایم، ہارٹ فلنیس آرگنائزیشن کی محترمہ رشمی چودھری اور  اس اسٹیشن کے یوگا انسٹرکٹر جے ڈبلیو او سنجیت کمار نے یوگا کی مشق کی اہمیت اور صحت کے فوائد پر ایک تعارفی گفتگو کی۔ اس تقریب میں مختلف یوگ کی کریا، مراقبہ کی مشقیں، سنکلپ، دعا اور مظاہرہ شامل تھا۔ اسٹیشن کے اہلکاروں کی بھرپور شرکت نے تقریب کو ایک زبردست کامیابی سے ہمکنار کیا۔

 

************

ش ح۔ ا  ع  ۔ م  ص

 (U:7689)


(Release ID: 2027649) Visitor Counter : 34


Read this release in: English , Tamil