شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ماسٹر ٹرینرز کے لیے، ایم پی ایل اے ڈی اسکیم کے تحت، نظرثانی شدہ فنڈ کے بہاؤ کے طریقہ کار کے لیے، ای -ساکشی پورٹل پر ہینڈ آن ٹریننگ ورکشاپ
Posted On:
21 JUN 2024 12:44PM by PIB Delhi
ارکان پارلیمان کی مقامی علاقے کی ترقی (ایم پی ایل اے ڈی) کی اسکیم کے تحت نظرثانی شدہ فنڈ کے بہاؤ کے طریقہ کار کے لیے، ای -ساکشی پورٹل پر ایک دو روزہ ہینڈ آن ٹریننگ ورکشاپ، 20 اور 21 جون 2024 کو نئی دہلی میں وزارت شماریات اور پروگرام عمل درآمد (ایم او ایس پی آئی) کی جانب سے منعقد کی جا رہی ہے۔ اس تقریب میں تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور ضلعی عہدیداروں کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔
ایم پی ایل اے ڈی اسکیم کے تحت، ہر رکن پارلیمنٹ (ایم پی) کے لیے 5 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے اور وہ مقامی طور پر محسوس کی جانے والی ضروریات کی بنیاد پر پائیدار کمیونٹی اثاثے بنانے کے لیے، ترقیاتی کاموں کی سفارش کر سکتے ہیں۔ اسکیم کا سالانہ تخمینہ تقریباً 4000 کروڑ، روپے ہے،جو ضلعی حکام کی طرف سے منظور شدہ سفارشی کاموں کے نفاذ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ ایم پی ایل اے ڈی ایس کے رہنما خطوط پر یکم اپریل 2023 سے نظر ثانی کی گئی اورای- ساکشی پورٹل کو شروع کیا گیا ہے، جو ایم پی ایل اے ڈی اسکیم کے موثر اور شفاف عمل آوری کے لیے ایک حتمی حل ہے۔
قبل ازیں، معزز اراکین اسمبلی کی طرف سے کام کی سفارش سے شروع ہونے والا پورا عمل، ضلعی حکام کی طرف سے عمل درآمد کرنے والی ایجنسیوں کو ادائیگیوں کے لیے کام کی منظوری، دستی طور پر کی جاتی تھی اور مطلوبہ کاغذی کام مکمل ہونے کے بعد ہی، معزز اراکین اسمبلی کو اجازت نامہ جاری کیا جاتا تھا۔ نئے نظام میں، حقداروں کے اجراء کو منظم کیا گیا ہے اور مالی سال کے آغاز میں ایک ہی بار میں 5 کروڑ روپے کی منظوری جاری کی جاتی ہے۔ فزیکل اکاؤنٹس سے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر منتقلی نے فنڈ ریلیز میں پیشگی شرائط کی ضرورت کو ختم کر دیا ہےنیزچستی میں اضافہ اور بیوروکریٹک رکاوٹوں کو کم کیا ہے۔ ارکان پارلیمان اب ڈیجیٹل طور پر ایک کلک اور او ٹی پی پر مبنی تصدیقی نظام کے ذریعے ،پروجیکٹوں کی تجویز، دیکھ ریکھ اور ان کاجائزہ لے سکتے ہیں۔ وہ موبائل ایپ کے ذریعے چلتے پھرتے کاموں کی سفارش بھی کر سکتے ہیں۔ ضلعی حکام کام کی منظوری دے سکتے ہیں اور عمل درآمد کرنے والی ایجنسیوں کے ذریعے عمل درآمد کی نگرانی کر سکتے ہیں۔ ضلعی حکام کی تصدیق کے بعد، پورٹل پر کام کی تکمیل کا ثبوت اپ لوڈ کرنے پر عمل درآمد کرنے والی ایجنسیوں کو ادائیگیاں ،براہ راست کی جاتی ہیں۔ تمام متعلقہ فریقوں کے لیے دستیاب ڈیش بورڈز کے ذریعے، ای -ساکشی پورٹل پر کاموں اور فنڈ کے استعمال کی حقیقی وقت کی نمائش اور ٹریکنگ اسکیم کے نفاذ میں، شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بناتی ہے۔
شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے، ایم او ایس پی آئی کےسکریٹری ڈاکٹر سوربھ گرگ نے ایم پی ایل اے ڈی اسکیم کے کامیاب نفاذ میں ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سرکاروں کے کردار کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایم پی ایل اے ڈی اسکیم ،ملک کے شہریوں پر براہ راست اثر انداز ہوتی ہے اور اس پورٹل کو اسکیم کے اثرات کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے، نگرانی اور تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ اس اسکیم کے فوائد براہ راست لوگوں تک پہنچیں۔
ورکشاپ کے دوران، ایم او ایس پی آئی کا ایم پی ایل اے ڈی ایس ڈویژن، ای -ساکشی پورٹل پر ،ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے تقریباً 150 ماسٹر ٹرینرز کو ہینڈ آن ٹریننگ فراہم کرے گا۔ ورکشاپ کا مقصد انہیں پورٹل کو موثر انداز میں نیویگیٹ کرنے اور استعمال کرنے کے لیے درکار علم اور ہنر سے آراستہ کرنا ہے۔ ماسٹر ٹرینرز،ضلعی حکام کے ساتھ ساتھ 785 اضلاع میں 15000 سے زیادہ عمل درآمد کرنے والی ایجنسیوں کو حساس بنانے اور مزید تربیت دینے کے ذمہ دار ہوں گے ،تاکہ ملک بھر میں اس اسکیم کے کامیاب نفاذ کو یقینی بنایا جا سکے۔
************
ش ح۔ ا ع ۔ م ص
(U:7683)
(Release ID: 2027606)
Visitor Counter : 52