ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب  بھوپیندریادونے کہاہے کہ دنیا کے مسائل کا حل ہندوستان کی طرز زندگی میں مضمرہے


مرکزی وزیرنے اتراکھنڈ میں دہرہ دون میں نیشنل فاریسٹ اکیڈمی کے مقام پریوگ کے بین الاقوامی دن کی تقریبات میں شرکت کی

Posted On: 21 JUN 2024 12:36PM by PIB Delhi

ماحولیات، جنگلات اورآب وہواکی تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندریادو نے  یوگ کے بین الاقوامی دن - 2024 کے موقع پر دہرادون کی نیشنل فاریسٹ اکیڈمی کے پویلین گراؤنڈ میں ادارے سے وابستہ لوگوں کے ساتھ یوگ کی مشق   کی۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ ہم سب کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں‘خود اپنے اور سماج کے لیے یوگا’ کے جذبے کے ساتھ یوگ کا دن  منانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے مسائل کا حل ہندوستانی طرز زندگی میں مضمر ہے۔

صبح کی ایک اور خاص بات ’’ایک پیڑ  ماں کے نام’’  مہم کے تحت جناب بھوپیندر یادو کے ذریعہ افتتاحی پودا لگانا تھا، جس سے ہمارے قدرتی ماحول کے تحفظ اوراسے بہتربنانے سے متعلق  حکومت کے عزم  مصمم کی نشاندہی ہوتی ہے ۔

اس تقریب میں جنگلات کے ڈائریکٹر جنرل اور خصوصی سکریٹری جناب جتیندر کمار، ایڈیشنل ڈی جی جناب  سشیل اوستھی، ایڈیشنل ڈی جی شری اے موہنتی حکومت ہند، ڈائریکٹر آئی جی این ایف اے ڈاکٹر جگموہن شرما، ڈی جی آئی سی ایف آر ای محترمہ کنچن دیوی اور دہرادون کے مختلف ممتاز اداروں کے سربراہان بشمول فاریسٹ سروے آف انڈیا، وائلڈ لائف انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا، فاریسٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، ڈائریکٹوریٹ آف فاریسٹ ایجوکیشن، سنٹرل اکیڈمی آف اسٹیٹ فاریسٹ سروس، آئی ایف ایس پروبیشنرز، ایس ایف ایس آفیسرزیرتربیت  ایف آر آئی کے طلباء اور دیگر نے حصہ لیا۔ 400 سے زیادہ افراد  نے اس تقریب میں  شرکت کی ۔جس سے  پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگیوں میں یوگ کو  مربوط کرنے  اور ماحولیاتی تحفظ کے عزم کی مشترکہ ذمہ داری کا مظاہرہ ہوا۔ وزیر اعظم کی دور اندیش  اوربابصیرت قیادت میں ملک یوگ کے ذریعے عالمی انسانی اقدار اور فلاح و بہبود کو فروغ دینے کے لیے عہدبستہ ہے۔

جناب یادو نے اندرا گاندھی نیشنل فاریسٹ اکیڈمی کے ملٹی پرپز ہال کا بھی افتتاح کیا۔

***********

(ش ح۔ع م۔ ع آ)

U: 7663


(Release ID: 2027372)