وزارت دفاع

فن حرب  اورخلائی  حکمت عملی سے متعلق تیسرا  پروگرام (ڈبلیواے ایس پی )

Posted On: 21 JUN 2024 10:37AM by PIB Delhi

ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف )کی ایک حکمت عملی پرمبنی  تعلیمی پہل ‘وارفیئر اینڈ ایرو اسپیس اسٹریٹجی پروگرام یعنی فن حرب اورخلائی حکمت عملی سے متعلق پروگرام (ڈبلیواے ایس پی) کا تیسرا ایڈیشن؛ 25 جون 2024 کو ایئر فورس آڈیٹوریم، نئی دہلی میں ایک  اہمیت کے حامل سیمینار میں اختتام پذیر ہو رہا ہے۔ سیمینار کا موضوع ہے :‘‘ہندوستان کی حکمت عملی پرمبنی  ثقافت اور عصری قومی سلامتی کے لیے لوازمات ہے’’۔ عزت مآب وزیر خارجہ (ای اے ایم )، ڈاکٹر ایس جے شنکراس  سیمینار میں  شرکت  کریں گے اور شرکاء سے خطاب کریں گے۔ اس تقریب میں فوج کی  تینوں شاخوں  کے سربراہان ، سینئر فوجی کمانڈرس، سابق سرکردہ  فوجی، مختلف وزارتوں اور سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز (سی اے پی ایف) کے معزز  سویلین  افسران اور مرکزی اور ریاستی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز شرکت کریں گے۔

‘ڈبلیواے ایس پی’ کو سال 2022 میں پروفیشنل ملٹری ایجوکیشن یعنی  پیشہ  ورانہ فوجی تعلیم  (پی ایم ای ) پروگرام کے ایک حصے کے طور پر شروع کیا گیا تھا، جس کا مقصد  اہم اورکلیدی تنقیدی سوچ کی مہارت کے حامل ایئر پاور پریکٹیشنرز کا ایک گروپ تیارکرنا ہے، جوفن حرب کے  مختلف شعبوں  میں اچھی طرح سے تحقیق شدہ، ٹھوس دلائل اورجنگی حکمت عملی تیار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔  پروگرام کی رہنمائی ایک بیرونی فیکلٹی کررہی ہے جو وسیع تدریسی اور تحقیقی تجربہ  کے حامل ماہر پریکٹیشنر-اسکالرز پرمشتمل ہے۔‘ڈبلیو اے ایس پی ’ کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز 16 مارچ  2024 کو پہلی بار  تعلیمی  اداروں  کے ساتھ ساتھ  فوج کی تینوں شاخوں کی  شرکت کے ساتھ ہوا تھا ۔ پروگرام کے شرکاء میں ہندوستانی فضائیہ کے چودہ افسران ، ہندوستانی بحریہ کے دو افسران ، ہندوستانی فوج کے ایک افسر اور تھنک ٹینک کا ایک ریسرچ اسکالر شامل ہیں۔ گریجویٹس کو راشٹریہ رکشا یونیورسٹی کی جانب سے اسٹریٹجک اسٹڈیز میں پی جی ڈپلومہ تفویض کئے جائیں گے۔

***********

(ش ح۔ع م۔ ع آ)

U: 7660



(Release ID: 2027327) Visitor Counter : 23


Read this release in: Hindi , Hindi_MP