وزارت دفاع
بوائز اسپورٹس کمپنی (بی ایس سی)، بمبئی انجینئر گروپ اینڈ سنٹر، کھڑکی ڈبلیو ای ایف میں، نوجوانوں کے داخلے کے لیے ان کی کھیل میں کامیابیوں کی بنیاد پر، 24 جون سے 27 جون 2024 تک ،آل انڈیا کھلی انتخابی ریلی
Posted On:
20 JUN 2024 4:34PM by PIB Delhi
1. بوائز اسپورٹس کمپنی، بمبئی انجینئر گروپ اینڈ سینٹر، کھڑکی، پونے-03 ، مورخہ24جون 2024 سے 27 جون 2024 تک بی ایس سی، بی ای جی (کے) میں اسپورٹس کیڈٹس کے طور پر نوجوان کھلاڑیوں کے انتخاب کے لیے ،کھلی انڈکشن ریلی کا انعقاد کرے گی۔ بی ای جی اینڈ سنٹر، کھڑکی، پونے-03 میں جمناسٹک، باسکٹ بال اور روئنگ کے کھیلوں کے شعبوں میں منتخب امیدواروں کے لیے ریلی منعقدکی جائے گی۔
2. اہلیت کا معیار۔
(a) عمر 24 جون 2024 کو 08سے14 سال کی عمر کے درمیان۔
(24 جون 2010 اور 24 جون 2016 کے درمیان پیدا ہونے والے امیدوار)۔
(b) درج ذیل لمبائی اور وزن کا معیار بی ایس سی کے اندراج کے لیے مجاز ہے: -
نمبر شمار
|
داخلے کی سطح پر عمر
|
عمر (سال)
|
لمبائی (سینٹی میٹر میں)
|
وزن
|
(a)
|
08 سے14 سال
|
08
|
134
|
29
|
09
|
139
|
31
|
10
|
143
|
34
|
11
|
150
|
37
|
12
|
153
|
40
|
13
|
155
|
42
|
14
|
160
|
47
|
(c) تعلیم۔ انگریزی اور ہندی کے مناسب علم کے ساتھ کم از کم چوتھی جماعت پاس۔
2
(c) میڈیکل فٹنس۔ امیدوار کی میڈیکل فٹنس کی تصدیق میڈیکل آفیسر اور آرمی اسپورٹس میڈیسن سنٹر کے ماہر سے کی جائے گی۔
(d) امیدوار سب جونیئر/جونیئر نیشنل انٹر اسکول اسٹیٹ لیول چیمپین شپ میں اپنے میڈلز/ شرکت کے سرٹیفکیٹ جمع کرائیں گے۔
(e) محدود اسامیوں کی وجہ سے، ضلع/ریاست/قومی/بین الاقوامی سطح پر تمغہ جیتنے والوں کو ترجیحات دی جائیں گی۔
(f) اپنے جسم کے کسی بھی حصے پر کسی بھی قسم کے مستقل ٹیٹو والے امیدواروں کا انتخاب نہیں کیا جائے گا۔
3. دستاویزات۔ انتخابی مشق کے وقت امیدواروں کے پاس درج ذیل دستاویزات کا ہونا ضروری ہے:-
(a) پیدائشی سرٹیفکیٹ کی اصل کاپی جو صرف میونسپل کارپوریشن / پیدائش اور اموات کے رجسٹر کے ذریعہ جاری کی گئی ہے۔
(b) ذات کے سرٹیفکیٹ کی اصل کاپی۔
(c) اسکول کے پرنسپل کے ذریعہ جاری کردہ تعلیمی سرٹیفکیٹ / مارک شیٹ کی اصل کاپی۔
(d) گرام پردھان/ اسکول سے کریکٹر سرٹیفکیٹ کا اصل سرٹیفکیٹ۔
(e) رہائشی / گھریلو سرٹیفکیٹ کی اصل کاپی (تحصیلدار / ایس ڈی ایم کے ذریعہ جاری کردہ)۔
(f) دس تازہ ترین رنگین تصاویر۔
(g) ضلعی سطح اور اس سے اوپر کے کھیلوں میں شرکت کا سرٹیفکیٹ ، اگر کوئی ہو۔
(h) آدھار کارڈ کی اصل کاپی۔
(j) کریکٹر سرٹیفکیٹ۔
نوٹ. اصل دکھایا جانا ہے اور ایک سی ٹی سی درخواست فارم کے ساتھ جمع کرنا ہے۔
4. امیدوار متعلقہ نظم و ضبط میں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے اپنی ذاتی اسپورٹس کٹ ساتھ رکھیں گے۔
5. بورڈنگ اور لاجنگ۔ امیدواروں کو انتخابی ریلی میں اپنے خرچے پر حاضر ہونا ضروری ہے۔ انڈکشن ریلی کے لیے آنے والے والدین/سرپرستوں کی طرف سے بورڈنگ، قیام اور ٹرانسپورٹیشن کے انتظامات کیے جائیں گے۔
6. طبی امداد۔ انڈکشن کے مقام پر فوری طبی امداد دستیاب ہوگی۔ تاہم، بوائز اسپورٹس کمپنی، بی ای جی اینڈ سینٹر انتخابی مشقوں/ٹیسٹوں کے دوران امیدواروں کو لگنے والی کسی بھی چوٹ کے لئے ذمہ دارنہیں ہوں گے۔
7. انتخاب۔ انتخاب کا عمل چار دنوں میں تدریجی انداز میں کیا جائے گا۔ کسی بھی مرحلے پر اہل/مناسب نہ پائے جانے والے امیدواروں کو واپس جانےکے لیے کہا جائے گا اور انہیں انتخابی ٹرائل کے بعد کے مراحل میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔
8. ضلع/ریاست/قومی/بین الاقوامی سطح پر میڈل جیتنے والے امیدواروں کو محدود اسامیوں کی وجہ سے دوسرے امیدواروں پر ترجیح دی جائے گی۔
9. امیدواروں کا حتمی انتخاب، اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا/آرمی ہیڈ کوارٹر کی منظوری کے بعد ہوگا۔ حتمی انتخاب میں تین سے چھ ماہ لگ سکتے ہیں۔ صحیح تاریخوں سے بعد میں مطلع کیا جائے گا۔ امیدواروں کو بی ایس سی، بی ای جی اور سینٹر، کرکی، پونے میں شامل ہونے کی ضرورت ہوگی۔
10. تنظیمی مفاد میں، منتخب امیدواروں کو کسی اوربی ایس سی میں منتقل کیا جا سکتا ہے۔
11. وہ امیدوار جو آخر کار منتخب ہو گئے ہوں گے،لیکن غلط معلومات فراہم کرتے پائے گئے/ حقائق کو چھپایا گیا/ متعلقہ نظم و ضبط میں پیش رفت نہیں دکھا رہے یا بے ضابطگی میں ملوث پائے گئے، ان کو خارج کر دیا جائے گا۔ تربیت کی لاگت والدین/سرپرستوں کو ادا کرنے کی ضرورت ہوگی۔ اس سلسلے میں ایک "انڈرٹیکنگ سرٹیفکیٹ" اور "حلف نامہ" اس بی ایس سی میں لڑکے کے داخلے سے پہلے والدین/سرپرستوں سے حاصل کیا جائے گا۔
12. حتمی اندراج کے وقت کی جانے والی کچھ دستاویزات جمع کرانے کے لئے بعد میں مطلع کیا جائے گا۔
انتخاب کے بعد۔
13. بی ایس سی میں اسپورٹس کیڈٹس کو درج ذیل مفت فراہم کیے جائیں گے:-
(a) بورڈنگ اور لاجنگ اور اسپورٹس کٹ۔
(b) دسویں تک مفت تعلیم۔
(c) طے شدہ معیار کے مطابق ہر لحاظ سے موزوں پائے جانے پر فوج میں بھرتی کیا جائے گا۔
(d) متعلقہ کھیلوں کے نظم و ضبط میں کوچنگ۔
14. مزید تفصیلات اگر کوئی ہو،درج ذیل پر رابطہ کرکے حاصل کی جائیں:-
(a) روئنگ کوچ - صوبیدار یاسین خان - 8793328436
صوبیدار سرجیت سنگھ - 8198008041
(b) جمناسٹک کوچ - حولدار سورجیت پال - 9049947334
(c) باسکٹ بال - صوبیدار سمبھاجی کدم - 7798777899
(d) کوئے صوبیدار – صوبیدار سمبھاجی کدم ـ 7798777899
************
ش ح۔ ا ع ۔ م ص
(U:7633)
(Release ID: 2027102)
Visitor Counter : 68