محنت اور روزگار کی وزارت

جنیوا، سوئٹزرلینڈ میں 112ویں بین الاقوامی لیبر کانفرنس کے دوران ای-شرم پورٹل کی نمائش


پورٹل کو غیر منظم کارکنوں کے لیے ون اسٹاپ حل کے طور پر تیار کیا جا رہا ہے

محنت اور روزگار کی وزارت  کے سکریٹری نے مختلف مرکزی وزارتوں/محکموں کے ذریعہ ای-شرم ڈیٹا بیس کی مکمل صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کے امکانات پر جائزہ میٹنگ کی صدارت کی

Posted On: 19 JUN 2024 8:27PM by PIB Delhi

محنت اور روزگار کی وزارت نے 26 اگست 2021 کو ای-شرم پورٹل کا آغاز کیا تاکہ آدھار سے تصدیق شدہ غیر منظم کارکنوں کا ایک جامع قومی ڈیٹا بیس بنایا جائے۔ 18 مئی 2024 تک، ای-شرم پورٹل پر 29.67 کروڑ سے زیادہ غیر منظم کارکن پہلے ہی رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔ پورٹل فی الحال نیشنل کیرئیر سروس (این سی ایس) پورٹل، اسکل انڈیا ڈیجیٹل ہب (ایس آئی ڈی ایچ)، مائی اسکیم پورٹل اور پردھان منتری شرم یوگی مندھان (پی ایم ایس وائی ایم) اسکیم کے ساتھ مربوط ہے۔

محنت اور روزگار کی وزارت کی سکریٹری، محترمہ سومیتا داؤرا کی زیر قیادت ہندوستانی وفدنے 112ویں بین الاقوامی لیبر کانفرنس (آئی ایل سی) میں 4 جون 2024 کو جنیوا، سوئٹزرلینڈ میںآئی ایل سی  کے موقع پر ای-شرم پورٹل اور اس کے موجودہ انضمام اور کامیابیوں کی نمائش کی۔ تقریب میںمختلف معززین اور جنیوا میں موجود مختلف ممالک کے مشن کے مستقل نمائندوں نے شرکت کی۔ ای-شرم پورٹل اور اس کی ترقی میں وزارت کی کوششوں کو آئی ایل سی میں مختلف رکن ممالک کے مندوبین نے خوب سراہا ہے۔

محنت اور روزگار کی وزارت نے ملک کے غیر منظم مزدوروں کے لیے ای-شرم پورٹل کو "ون اسٹاپ حل" کے طور پر تیار کرنے کا تصور کیا ہے۔ وزارت کا مقصد ای-شرم پورٹل کے ذریعہ غیر منظم کارکنوں کے فائدے کے لیے مختلف وزارتوں/محکموں کے ذریعے لاگو کی جانے والی مختلف سماجی تحفظ کی اسکیموں تک رسائی کو آسان بنانا ہے۔ پردھان منتری جیون جیوتی بیمہیوجنا (پی ایم جے جے بی وائی)، پردھان منتری تحفظ بیمہیوجنا (پی ایم ایس بی وائی) اور آیوشمان بھارت - پردھان منتری جن آروگیہیوجنا (اے بی-پی ایم جے اے وائی) جیسی چند اسکیموں کا انضمام وزارت کا ترجیحی ایجنڈا ہے۔ اس کے علاوہ، دیگر اسکیمیں جیسے پی ایم-سوانیدھی، منریگا، پردھان منتری آواس یوجنا - گرامین (پی ایم اے وائی-جی) اور راشن کارڈ ڈیٹا وغیرہ کو بھی ایک مقررہ وقت میں ای-شرم کے ساتھ مربوط کیا جا رہا ہے۔

"ون اسٹاپ حل" کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے،محترمہ سمیتا دورا، سکریٹری، وزارت محنت و روزگار کی طرف سے مختلف وزارتوں/ محکموں جیسے مائیکرو، سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز، محکمہ خوراک اور عوامی تقسیم، دیہی ترقی کی وزارت، ماہی پروری کا محکمہ، ہاؤسنگ شہری امور، سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت، مالیاتی خدمات کا محکمہ، نیشنل ہیلتھ اتھارٹی وغیرہ اور وزارت کے نمائندوں کے ساتھہفتہ وار بین وزارتی اجلاس منعقد کیے جا رہے ہیں۔

حال ہی میں 19.06.2024 کو اس موضوع پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ جائزہ میٹنگ بنیادی طور پر ڈیٹا شیئرنگ کے سلسلے میں پیش رفت کے ساتھ ساتھ ای شرم کے ساتھ مختلف اسکیموں کے پورٹل کے اے پی آئی  کے انضمام پر مرکوز تھی۔ مختلف اسکیموں کے ذریعہ ڈیٹا شیئرنگ کے سلسلے میں پیش رفت اور آیوشمان بھارت اسکیم کے ڈیٹا کو ای-شرم کے ساتھ ملانے کی سکریٹری (ایم او ایل ای) نے ستائش کی۔ سکریٹری (ایم او ایل ای) نے مزید تمام متعلقہ وزارتوں/محکموں سے درخواست کی کہ وہ ملک کے غیر منظم کارکنوں کی بہبود کے لیے ایشرم کے ساتھ ڈیٹا شیئرنگ اور اے پی آئی انضمام کے عمل کو تیز کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

7599

 



(Release ID: 2026778) Visitor Counter : 20


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP