نیتی آیوگ

قومی مونیٹائزیشن پائپ لائن نے تین برسوں  میں 3.85 لاکھ کروڑ روپے کے اثاثے بنائے

Posted On: 19 JUN 2024 6:52PM by PIB Delhi

مرکزی بجٹ 2022-2021 میں کیے جانے والے اعلان کے مطابق نیتی آیوگ نے ​​متعلقہ بنیادی ڈھانچے کی وزارتوں کے ساتھ مل کر نیشنل مونیٹائزیشن پائپ لائن (این ایم پی) تیار کیا جس میں 2022-2021 سے 2025-2024 کی مدت کے دوران مونیٹائزیشن کے لیے مرکزی حکومت کی وزارتوں/پی ایس ای کے ممکنہ بنیادی اثاثوں کی فہرست شامل ہے۔

این ایم پی میں چار سال کی مدت میں 6 لاکھ کروڑ روپے کی مونیٹائزیشن کی صلاحیت والے اثاثے شامل ہیں۔ این ایم پی کے تحت پہلے دو برسوں یعنی 2022-2021 اور 2023-2022 کے لیے کل ہدف تقریباً  2.5 لاکھ کروڑروپے تھا اور تقریباً روپے 2.30 لاکھ کروڑ روپے حاصل کیے گئے۔ مالی سال 2024-2023 کے دوران 1.8 لاکھ کروڑ روپے کے ہدف تھا جو چار سالوں میں سب سے زیادہ تھا۔ کامیابی بہر حال تقریباً 1.56 لاکھ کروڑروپے رہی ہے۔ مزید یہ کہ 2024-2023 میں یہ کامیابی 2022-2021کی کامیابی کا تقریباً 159 فیصد ہے۔

انفرادی وزارتوں کی کارکردگی کے لحاظ سے 2024-2023 میں سڑکوں پر نقل و حمل اور شاہراہوں اور کوئلہ کی وزارتیں 97,000 کروڑ روپے کی مجموعی کامیابیوں کے ساتھ سرفہرست رہیں۔

سرمایہ کاروں کو اس قابل بنانے کے لیے کہ وہ مؤثر طریقے سے اپنی سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی کریں اور وہاں مونیٹائزیشن کے عمل کو تیز کریں این ایچ اے آئی نے پہلے ہی 2025-2024 کے دوران مونیٹائز کیے جانے والے 33 اثاثوں کی نشاندہی كر كے  ان كی ایک اشارے کی فہرست کی شائع کی ہے۔ علاوہ ازیں بولی لگانے کے عمل کی کامیابی کی شرح کو بڑھانے کے لیے این ایچ اے آئی نے اپنی ویب سائٹ پر آئی ای سی وی کے حساب کتاب کے لیے زیر غور میکرو اقتصادی مفروضے رکھے ہیں۔

این ایم پی کے تحت کوئلہ کی وزارت کی طرف سے کی گئی پیش رفت کے نتیجے میں کوئلے کی کان کنی میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔ اس طرح کوئلے کی پیداوار میں اضافہ اور تھرمل پاور پلانٹس کو اس کی فراہمی کے ذریعے قوم کی توانائی کی حفاظت کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

2023-2024 میں انفرادی وزارتوں کے حصول کے سلسلے میں، نقل و حمل اور ہائی ویز کی وزارتوں نے 40,314 کروڑ روپے کے ساتھ،  کوئلے كی 56,794 کروڑ روپے کے ساتھ ، بجلی كی 14,690 کروڑ روپے کے ساتھ ، كانوں كی 4,090 کروڑ روپے کے ساتھ ،پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی ساتھ 9,587 کروڑ روپے كے ساتھ، شہری امور كی 6,480 کروڑ روپے کے ساتھ اور شپنگ كی 7,627 کروڑ روپے کے ساتھ اپنے  لیے مقرر کردہ نشانے کا 70 فیصد سے زیادہ حاصل کر لیا ہے۔

******

U.No:7583

ش ح۔ع س ۔س ا



(Release ID: 2026749) Visitor Counter : 19


Read this release in: English , Hindi_MP , Hindi , Telugu