خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب چراغ پاسوان اور جناب رونیت سنگھ نے ورلڈ فوڈ انڈیا 2024 کے لیے ویب سائٹ اور موبائل ایپ  کا آغاز کیا

Posted On: 19 JUN 2024 2:15PM by PIB Delhi

ورلڈ فوڈ انڈیا کے تیسرے ایڈیشن کے پیش خیمہ کے طور پر،  ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب چراغ پاسوان اور ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں  اور ریلوے کے مرکزی وزیر مملکت جناب روونیت سنگھ نے ورلڈ فوڈ انڈیا 2024 کے لیے ویب سائٹ اور موبائل ایپلیکیشن کا آغاز کیا  ۔  

 

 

اپنے کلیدی خطاب کے دوران، جناب چراغ پاسوان نے زرعی ضیاع کو کم کرنے، قدر میں اضافے کو فروغ دینے، خوراک کے تحفظ کو یقینی بنانے  اور کھیت  کھلیان سے  لے کر کانٹے تک ،  فراہمی کےسلسلے کو مضبوط بنانے میں، ڈبہ بند خوراک کے شعبے کے اہم کردار پر روشنی ڈالی  ۔   حکومت ہند نے اپنے پورے حکومتی نقطہ نظر کے ذریعے  ، خوراک اور متعلقہ شعبوں میں اقداری سلسلے کی  ہمہ گیر ترقی پر بہت زور دیا ہے اور وہ آتم  نربھر اور وکست بھارت کے ہدف کی سمت کام کر رہی ہے  ۔  

 

 

جناب پاسوان نے مزید کہا کہ وزارت  ، اس شعبے کی ترقی کو معاونت فراہم کرنے  اور اسے برقرار رکھنے کے لیے ہراول اسکیمیں نافذ کر رہی ہے جن میں  پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا ( پی ایم کے ایس وائی)، پیداوار سے منسلک ترغیبی اسکیم ( پی ایل آئی ایس) اور پردھان منتری  انتہائی چھوٹی  ڈبہ بند خوراک  کی صنعتوں  کی ضابطہ سازی    ( پی ایم ایف ایم ای)  کی اسکیمیں  شامل ہیں  ۔  

 

 

انہوں نے بتایا کہ وزارت ،  19 سے 22 ستمبر 2024 تک عالمی اور ہندوستانی خوراک کے شعبے کو  متعلقہ فریقین کے درمیان تعاون اور شراکت کو فروغ دینے کے لیے، ورلڈ فوڈ انڈیا - ملک کی  سب سے بڑی خوراک کی تقریب منعقد کر رہی ہے  ۔    علاوہ ازیں  ، جدت کو فروغ دینے کے لیے  وزارت  ، اسٹارٹ اپ انڈیا کے ساتھ مل کر اسٹارٹ اپ گرینڈ چیلنج کا دوسرا ایڈیشن شروع کر رہی ہے  ۔   ورلڈ فوڈ انڈیا 2023 ایک شاندار کامیابی تھی ، جس میں 1208 نمائش کنندگان، 90 ممالک، 24 ریاستوں اور 75000 شرکاء کے 715 بین الاقوامی خریدار شامل تھے  ۔   اس  وسیع تقریب میں 16000 سے زیادہ  بی 2 بی / بی 2 جی  اجلاس ، گول میز مباحثے، 47 موضوعاتی اجلاس، مفاہمت ناموں  پر دستخط کرنے ، نمائشیں، ایک اسٹارٹ اپ گرینڈ چیلنج  نیز دیگر  بہت کچھ شامل تھا،  جو  عالمی پلیٹ فارم پر ڈبہ بند خوراک اور اس سے منسلک شعبے میں ہندوستان کی قابلیت کو ظاہر کرتا ہے   ۔  

 

 

اپنے خصوصی خطاب میں، وزیر مملکت  جناب روونیت سنگھ نے ہندوستان کے ڈبہ بند خوراک کے شعبے کی تبدیلی کی صلاحیت پر زور دیا  ۔   انہوں نے روشنی ڈالی کہ  ڈبہ بند خوراک کی ٹکنالوجیوں  میں ترقی ،  زرعی دولت کو ایک مضبوط معاشی قوت میں تبدیل کر سکتی ہے  ۔   جناب سنگھ نے ذکر کیا کہ مختلف اصلاحات کے ذریعے سرمایہ کاری کو فروغ دینے، ہندوستان کی وسیع مارکیٹ اور متحرک نوجوان افرادی قوت سے فائدہ اٹھانے میں حکومت کے فعال موقف کا  ۔  

انہوں نے آئندہ میگا ایونٹ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ خوراک کی صنعت  کے تمام پہلوؤں کے متعلقہ فریقین  کو اکٹھا کرے گا  ۔   اس میں مینوفیکچررز، پروڈیوسرز، سرمایہ کار، پالیسی ساز، اور عالمی تنظیمیں شامل ہیں، جو تمام خیالات کے تبادلے، مواقع تلاش کرنے اور شعبے کی مجموعی ترقی میں حصہ  رسدی  کے لیے تیار ہیں  ۔    جناب سنگھ نے زور دے کر کہا کہ اس منفرد اجتماع کا مقصد تعاون اور اختراع کو فروغ دینا ہے  ۔  انہوں نے  ہر ایک پر زور دیا کہ وہ ترقی کی رفتار کو برقرار رکھنے میں وزارت کی کوششوں کی حمایت کریں  ۔   یہ تقریب  ، اجتماعی کارروائی اور مشترکہ وژن کے ذریعے، اہم پیشرفت اور  خوراک کے حیاتیاتی عالمی  نظام میں ہندوستان کی پوزیشن کو مضبوط کرنے کی خواہش رکھتی ہے  ۔  

 

ایف پی آئی کی سکریٹری  ، محترمہ انیتا پروین نے ، اس بات پر روشنی ڈالی کہ ڈبلیو ایف آئی  2024  ، پچھلے ایڈیشن کے تسلسل میں ایک صنعت سے چلنے والی ایک جامع تقریب ہے ،  جس کی میزبانی ڈبہ بند خوراک کی  وزارت کرتی ہے  ۔    انہوں  نے پچھلے ایڈیشن میں زبردست شرکت کے لیے اظہار تشکر کیا اور سینئر حکومتی شخصیات، عالمی سرمایہ کاروں، کاروباری رہنماؤں اور  متعلقہ فریقین،  جیسے فوڈ پروسیسرز، آلات بنانے والے، لاجسٹکس اور کولڈ چین پلیئرز، ٹیکنالوجی فراہم کرنے والوں، اسٹارٹ اپس اور فوڈ ریٹیلرز اور  متعلقہ فریقین کو  4 روزہ فلیگ شپ ایونٹ میں شرکت کرنے کی  دعوت دی  ۔   

 

 

******

ش ح   ۔  ا ع- ت ح

U. No.7571


(Release ID: 2026587) Visitor Counter : 71