وزارت آیوش
سی سی آر وائی این نے سویاسا کے تعاون سے بنگلورو میں ’’خلاء کے لیے یوگا‘‘ پر کانفرنس کا اہتمام کیا
Posted On:
19 JUN 2024 2:20PM by PIB Delhi
یوگا اینڈ نیچروپیتھی کے لیےمرکزی تحقیقاتی کونسل (سی سی آر وائی این) نے ، ممکنہ یونیورسٹی ، سویاسا کے تعاون سے، بنگلورو میں ایس-ویاسا یونیورسٹی میں، یوگا کے بین الاقوامی دن 2024 کے موقع پر ’’خلاء کے لیے یوگا‘‘ پر ایک کانفرنس کا اہتمام کیا ۔ اس کا موضوع تھا ’’خود اور معاشرے کے لیے یوگا‘‘ ۔ کانفرنس کی توجہ مختلف شعبوں کے ماہرین کے یکجاں ہونے پر مرکوز تھی ، جس میں معاشرے کو بہتر بنانے کے لیے خلابازوں سمیت ماہرین کو شامل کیا جا سکتا ہے ۔ دعائیہ خطبہ کے ساتھ اس کانفرنس کا آغاز کرتے ہوئے ، کانفرنس کی کارروائی ، یوگا کے بین الاقوامی دن - 2024 کی سرگرمیوں اور چیلنجوں کا خاکہ پیش کرنے کے لیے آگے بڑھی، جو سماج کے لیے آیوش کی وزارت کے ذریعے ترتیب دی گئی تھی، جیسے ’’خاندان کے ساتھ یوگا ‘‘ عالمی ویڈیو مقابلہ، ہندوستانی اسٹارٹ اپس کے اختراعی یوگا نظریات کے لیے یوگا ٹیک چیلنجز، یوگا کوئز، یوگا جِنگلز، اور دیگر وغیرہ ۔ اس بات کو تسلیم کرتے ہوئے کہ ایک صحت مند فرد ایک صحت مند معاشرے کو فروغ دیتا ہے، جیسا کہ یوگا کا بین الاقوامی دن 2024 کے موضوع کے ذریعے واضح کیا گیا ہے، ان اقدامات کا مقصد معاشرے میں بیداری پیدا کرنا اور بھرپور یوگا مشق کو فروغ دینا ہے ۔
کانفرنس میں کلیدی خطابات پیش کرنے والے ہندوستانی اداروں کے معزز نمائندے تھے، جن میں انسانی خلائی پرواز کے مرکز ، اسرو، آئی آئی ٹی دلی اور انسٹی ٹیوٹ فار ایرو اسپیس میڈیسن شامل ہیں ۔ افتتاحی اجلاس کا آغاز سویاس یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر منجوناتھ این کے ، کے تمام کلیدی مقررین کے استقبال کرنے کے ساتھ ہوا ۔ ڈاکٹر منجوناتھ نے آئی ڈی وائی 2024 کے لیے یوگا سے متعلق سرگرمیوں پر بھی روشنی ڈالی اور ’’واسودیو کٹمبکم ‘‘ جیسے کلاسیکی ادب کے اقتباسات کا حوالہ دیتے ہوئے ایک صحت مند معاشرے کو پروان چڑھانے میں یوگا کی اہمیت پر زور دیا ۔ انہوں نے ایس ویاس کے بانی ڈاکٹر ایچ آر ناگیندر کے ناسا سے ویاسا (ایس ویاس) کی ترقی تک کے سفر پر بھی تفصیل سے روشنی ڈالی ۔ اس کے بعد، سینٹرل کونسل فار ریسرچ ان یوگا اینڈ نیچروپیتھی، دہلی کے ڈائرکٹر ڈاکٹر راگھویندر راؤ نے ، یوگا کے بین الاقوامی دن کے سفر میں شامل شمولیت اور تنوع پر روشنی ڈالی، جس میں خشکی، سمندر اور ہر جگہ انتہائی حالات میں ، یوگا کے طور طریقوں کی نمائش کی گئی ۔ اس کانفرنس کا اختتام جاپان سے کیلیفورنیا تک محیط دن کے دورانیہ کے ساتھ خلا میں یوگا کی جستجو کے ساتھ ہوا ۔
ایس- ویاسا یونیورسٹی کے پرو چانسلر ڈاکٹر بی آر رام کرشنن نے حاضرین کا پرتپاک خیرمقدم کیا، کانفرنس کے مقاصد کو ’’گیانم وگیانم ساہیتئم‘‘ کے اقتباس کے ساتھ واضح کیا، جو خلائی سائنس کے ساتھ قدیم حکمت کے امتزاج کی نشاندہی کرتا ہے اور مشرق اور مغرب کے ساتھ بہترین ہم آہنگی پر زور دیتا ہے ۔ انہوں نے یوگا کی اہمیت پر مزید روشنی ڈالی ۔
افتتاحی اجلاس کا اختتام این ڈی این آئی وائی نئی دلی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر کاشی ناتھ سماگندی کے ورچوئل خطبہ استقبالیہ کے ساتھ ہوا، جنہوں نے صحت کے مخصوص چیلنجوں پر قابو پانے میں ، خلابازوں کی مدد کرنے کے لیے ، یوگی طرز زندگی کی اہمیت پر زور دیا ۔ سائنسی اجلاس کا آغاز انسانی خلائی پرواز کے مرکز کے اسرو کے ڈپٹی ڈائریکٹر (ایس آر کیو) ڈاکٹر سی گیتھائی کرشنن کے ’’گگن یان - مشن اور عملے کی حفاظت‘‘ پر ایک روشن گفتگو کے ساتھ ہوا، جس کی صدارت این آئی ایم ایچ اے این ایس میں نیورو فزیالوجی ، بینگلور کے محکمے سربراہ ڈاکٹر ستیہ پربھا ٹی این نے کی ۔ ڈاکٹر گیتھائی کرشنن نے حاضرین کو اسرو کے ارتقاء اور خلائی جہاز بنانے اور لانچ کرنے کے عمل سے واقف کروایا، جس میں گگن یان مشن پر خصوصی توجہ دی گئی ۔ یہ اجلاس سابق ایچ او ڈی، شعبہ فزیالوجی، ایمس دہلی کے ڈاکٹر کے کے دیپک، فی الحال آئی آئی ٹی دلی ، کی فیکلٹی کی خلائی تحقیق پر ایک دلکش بحث کے ساتھ آگے بڑھا ۔ انہوں نے اپنے موضوع ’’ خلابازوں کے لیے یوگا: کیسے، کیوں اور کیا؟‘‘ کے تحت ، مختلف خلائی سیمولیشن کے بارے میں، یوگا میں شامل ہونے کی اپنی کہانی بیان کی ۔
ظہرانے کے بعد اجلاس کا آغاز ، بنگلورو میں انسٹی ٹیوٹ آف ایرو اسپیس میڈیسن کے شعبہ فزیالوجی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر بسواجیت سنہا کے خطاب کےساتھ ہوا ۔ زیر بحث موضوع ’’زمین سے آگے: فزیالوجی اور ارتھ بیسڈ سیمولیشنز پر مائیکرو گریوٹی کے اثر کو سمجھنا‘‘ تھا ، جہاں انہوں نے انسانی جسم پر خلائی ماحول کے جسمانی اثرات کو واضح کیا ۔
اس کے بعد، لیفٹیننٹ کرنل (ڈاکٹر) سوینا جارج، جو بنگلور کے انسٹی ٹیوٹ آف ایرو اسپیس میڈیسن کے شعبہ فزیالوجی سے بھی ہیں، نے ’’نیوروسٹیبلر سسٹم پر مائیکرو گریوٹی کے اثرات کی تلاش‘‘ کے موضوع پر ایک اجلاس پیش کیا ۔ انہوں نے خلا میں درپیش اہم فزیولوجیکل مسئلے پر روشنی ڈالی، جو کہ نیوروسٹیبلر عدم توازن ہے جو طرز نشست ، واقفیت اور بصری ادراک میں چیلنجوں کا باعث بنتا ہے، جس کی وجہ سے صحت کے مسائل پیدا ہوتے ہیں جن کے لیے خلابازوں کو تربیت حاصل ہوتی ہے ۔
’’یوگا کے جسمانی اثرات‘‘ پر ایک غیر معمولی معلوماتی اور تفصیلی اجلاس کا انعقاد ٹی ایس وائی این ایم، ایس-ویاسا کے پرنسپل ڈاکٹر اپار سوجی نے کیا ۔ خود کی دیکھ بھال کے طریقوں کی اہمیت پر زور دیا گیا، جو یوگا کے ذریعے پروان چڑھائے جاسکتے ہیں، جو کہ خلائی تحقیق کے دوران مجموعی صحت کو بہتر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔
آخر میں، سکواڈرن لیڈر راکیش شرما کے یوگا استاد ، یوگا بھارتی کے بانی این وی رگھورام نے اپنے وسیع علم اور حقیقی تجربات کی بنیاد پر بصیرت افروز معلومات فراہم کی ۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہ ’’یوگا نے مجھے اپنی ٹیم کے کسی دوسرے خلاباز کے مقابلے میں نڈر اور زیادہ موافق بنایا‘‘ ہے ، راکیش شرما کے کچھ مقابلوں کا اشتراک کیا ۔
اختتامی تقریب کا انعقاد محترم ڈاکٹر ناگرتھنا کی موجودگی سے ہوا، جس میں کونسل کی جانب سے سی سی آر وائی این کے سینئر ریسرچ آفیسر ڈاکٹر وڈیراجا ایچ ایس نے شکریہ کی تحریک پیش کی ۔ کانفرنس ، مختلف تحقیقی پروگراموں اور تعاون کے ذریعے نتیجہ خیز تحقیقی نتائج کی منتظر ہے ۔
*****
ش ح ۔ ا ع- ت ح
U. No.7570
(Release ID: 2026576)
Visitor Counter : 53