عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

 انتظامی اصلاحا ت  کا محکمہ( ڈی اے آرپی جی )حکومت ہند اور عوامی شکایات اور پبلک سروس کمیشن، صدر  دفتر، جمہوریہ گامبیا کے درمیان ’ عملے کا انتظامیہ اورحکمرانی  کی اصلاحات  کی جدید کاری ‘  پر مفاہمت نامے کی توسیع مزید پانچ (05) سالوں کے لیے کی گئی


مفاہمت نامہ  کا مقصد انتظامی اصلاحات، بہترین حکمرانی  پر ویبنار، تحقیقی اشاعتوں، اور صلاحیت سازی کے پروگرام پر توجہ مرکوز کرنے والے بہترین طریقوں کے اشتراک اور  دوہرانے کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری کو مضبوط بنانا ہے

Posted On: 18 JUN 2024 9:23PM by PIB Delhi

انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے(ڈی اے آرپی جی)، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت، حکومت ہند اور پبلک سروس کمیشن، صدر دفتر، جمہوریہ گامبیا نے’ عملے کا انتظامیہ اورحکمرانی  کی اصلاحات  کی جدید کاری ‘سے متعلق موجودہ مفاہمت نامے کو 08 جولائی 2024سے  اگلے  پانچ برسوں کے لئے توسیع دینے پر  دستخط کیے ہیں۔ ۔ موجودہ مفاہمت نامہ  (ایم او یو) پر 8 جولائی 2021 کو 3 سال کی مدت کے لیے دستخط کیے گئےتھے۔

آج  نئی دلی میں  واقع  سماجی انصاف اورتفویض اختیارات  کی وزارت  میں  منعقد ایک رسمی تقریب میں  انتظامی اصلاحات اورعوامی شکایات کے  محکمے  کی جانب سے سکریٹری  جناب وی سرینواس اور اور نئی دلی میں واقع جمہوریہ گامبیا کے صدردفترکے پبلک سروس کمیشن کی جانب سے گامبیا کے ہائی کمشنر جناب مصطفی جاورا نے مفاہمت نامہ پر دستخط کیے ۔

ٖ

 

ہائی برڈموڈ میں منعقد اس پروگرام میں گامبیا کے پبلک سروس کمیشن کے  صدر جناب  بابوکار سواریح، گامبیا کے  پبلک سروس کمیشن کے سیکرٹری  جناب عبدولی جفنے ،  گامبیا کے وزیراعظم کےدفتر میں عملے کے انتظامیہ کے مستقل سکریٹری  جناب  لامین جوارا ، سینیگل میں  ہندوستان کے سفیر جناب دنکراستھانہ  جو فی الحال  گامبیا میں  ہندوستان کے ہائی کمشنر کے طورپر مقر ر ہیں ، ڈی اے آرپی جی  کے جوائنٹ سکریٹری جنا ب پونیت یادو ، ڈی اے آرپی جی   کے جوائنٹ سکریٹری جناب این بی ایف راجپوت ، ڈی اے آرپی جی   کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ جیہ دوبے  ، خارجہ دفتر میں انڈرسکریٹری  (سی اوڈبلیو اے ) جناب پون کمار اور ہندوستان  گامبیا سفارت خانے کے  سینئیرافسران  ، قومی انتظامی مرکز  اور ڈی اے آرپی جی   کے افسران شامل ہوئے۔

مفاہمت نامے  کا مقصد انتظامی اصلاحات، اچھی حکمرانی پرویبنار ،تحقیقی  اشاعتوں  ، صلاحیت سازی کے پروگرام اور گڈ گورننس کے طریقوں کی نقل پر توجہ مرکوز کرنے والے بہترین طریقوں کا اشتراک کرکے دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری کو مضبوط بنانا ہے۔ اس طرح کے طریقوں میں حکومت میں کارکردگی کے نظم و نسق کے نظام کو بہتر بنانا، کنٹریبیوٹری پنشن اسکیم کا نفاذ، اور حکومت میں ای بھرتی شامل ہوسکتی ہے، حالانکہ یہ انہی پرمحدودنہیں ۔

 

 

 

دوطرفہ تعاون کا روڈ میپ عوامی انتظامی اورحکمرانی میں اصلاحات  پر ایک مشترکہ ورکنگ گروپ کے ذریعہ  تیار کیا جائے گا،جسے   ایم او یو کے تحت قائم کیا گیا ہے۔ تقریب کے دوران ہندوستانی فریق نے اگلی نسل کی اصلاحات   سے متعلق وزیر اعظم مودی کا وژن پیش کیا۔ اس سلسلے میں حکومت کی پالیسی ’’زیادہ سے زیادہ گورننس - کم سے کم حکومت‘‘ ہے اور اس پالیسی کا بہترین مظہر ایک ’’ڈیجیٹل بااختیار شہری ‘‘ اور ’’ ڈیجیٹلی طور پر تبدیل شدہ ادارہ‘‘ ہے۔

 

***

ش ح ۔ع ح- رم

U. No.7556



(Release ID: 2026432) Visitor Counter : 27


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP