بھارت کا مسابقتی کمیشن
سی سی آئی نے گودریج گروپ کے اندرمنافعو ں، قانونی ملکیت اور مختلف النوع اداروں کے انتظام کے عمل کی ازسرنو تنظیم کو اپنی منظوری دی
Posted On:
18 JUN 2024 10:03PM by PIB Delhi
مسابقتی کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے گودریج گروپ کے اندر منافعوں ،قانونی ملکیت اور مختلف النوع اداروں کے نظم و نسق نیزانتظام کے مجوزہ امتزاج کو اپنی منظوری دے دی ہے۔
مجوزہ امتزاج کا تعلق گودریج گروپ کے اندر منافعوں ،قانونی ملکیت اور مختلف النوع اداروں کے انتظام کے عمل کی ازسرنو تنظیم سے ہے ،جو خاندانی شاخوں کے ارکان کے درمیان ایک باہمی انتظام کے تحت کیاگیاہے، جیسے، آدی گودریج اور خاندان (اے بی جی فیملی)، نادر گودریج اور خاندان (این بی جی فیملی)، جمشید گودریج اور خاندان (جے این جی فیملی) اور اسمیتا کرشنا اینڈ فیملی (ایس وی سی فیملی)۔ اس طرح کی دوبارہ تنظیم و ترتیب مورخہ 30 اپریل 2024 (ایف ایس اے) کے خاندانی تصفیہ سے متعلق سمجھوتے کے مطابق ہوگی جو فیملی برانچز (مجوزہ مجموعہ) کے ذریعے عمل میں آئے گی۔
مجوزہ امتزاج کا حصہ بننے والے طے شدہ اداروں میں شامل ہیں:(1)دی جی آئی ایل اے سی گروپ ادارے اور (2)جی این بی گروپ ادارے۔
جی آئی ایل اے سی گروپ کے اداروں میں شامل ہیں: (اے) گودریج انڈسٹریز لمیٹڈ (بی) گودریج کنزیومر پراڈکٹس لمیٹڈ (ج) گودریج پراپرٹیز لمیٹڈ (د) گودریج ایگرویٹ لمیٹڈ (ہ) گودریج سیڈز اینڈ جینے ٹکس لمیٹڈ (و)انّوویا ملٹی وینچرس پرائیویٹ لمیٹڈ (ز)ایزٹیک لائف سائنسز لمیٹڈاور (ح)انا مُدی ریئل اسٹیٹس ایل ایل پی ۔
جی اینڈ بی گروپ کے اداروں میں شامل ہیں (اے) گودریج اینڈ بوائس مینوفیکچرنگ کمپنی لمیٹڈ؛ (بی) گودریج ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ؛ (ج) گودریج انفوٹیک لمیٹڈ؛ اور (د) آر کے این انٹرپرائزز۔
سی سی آئی کے تفصیلی حکم پر عمل کیا جائے گا۔
**********
(ش ح۔ع م۔ ع آ)
U:7563
(Release ID: 2026427)