وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

لتھوانیائی فلمساز آڈریئس اسٹونیس نے 18ویں ایم آئی ایف ایف میں دستاویزی فلم سازی کے حقیقی روح  کو اجاگر کیا


دستاویزی فلم بنانے کے لیے حقیقت ہی واحد کلید ہے: آڈریئس اسٹونیس

Posted On: 18 JUN 2024 7:55PM by PIB Delhi

"حقیقت سے زیادہ ڈرامائی کوئی چیز نہیں ہے۔ یہ اپنے آپ میں دلچسپ ہے. ایک دستاویزی فلم بنانے کے لیے حقیقت ہی واحد کلید ہے،‘‘ معروف فلم ڈائریکٹر، پروڈیوسر، اور لتھوانیائی اکیڈمی آف میوزک اینڈ تھیٹر کے پروفیسر آڈریس اسٹونیس نے یہ بات کہی۔ انہوں نے آج 18ویں ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (ایم آئی ایف ایف) میں اپنے سیشن 'متاثر کن کہانیاں: اصلیت اور آسانی' کے دوران اپنی بصیرت کا اشتراک کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-06-18at7.38.23PM38EK.jpeg

ڈاکٹر آف آرٹس اور لتھوانیائی نیشنل کلچر اینڈ آرٹ ایوارڈ یافتہ آڈریئس اسٹونیس نے اپنے کام کے لیے بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل کی ہے۔ ان کی دستاویزی فلم "ارتھ آف دی بلائنڈ" کو 1992 میں یورپی فلم اکیڈمی نے سال کی بہترین یورپی دستاویزی فلم کے طور پر تسلیم کیا۔

دستاویزی فلم اور فلم کے شائقین سے خطاب کرتے ہوئے، اسٹونیس نے فلم سازی میں تخلیقی صلاحیتوں اور انفرادیت کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ حقیقت کسی بھی دستاویزی فلم کی بنیاد اور کلید ہوتی ہے۔ فلم سازوں کو منفرد کہانیوں اور جدید تکنیکوں کے ساتھ حقیقت کو پیش کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-06-18at7.38.24PMDSET.jpeg  https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-06-18at7.38.24PM(1)9YAN.jpeg

انہوں نے مزید بتایا کہ جب کوئی ہدایت کار کسی کی زندگی پر فلم بناتا ہے تو درحقیقت وہ اپنی زندگی کے تجربات پر مبنی فلم بناتا ہے۔ اگر ہدایت کار اس کوشش میں کامیاب ہو جاتا ہے، تو ناظرین محسوس کرتے ہیں کہ فلم ان کی اپنی زندگی کی عکاسی کرتی ہے، اس طرح ان کے جذبات کو گہرائی تک چھوتی ہے۔

اسٹونیس نے فلم سازوں کو یہ بھی مشورہ دیا کہ وہ اپنی فلموں میں ہر چیز کو واضح طور پر بیان کیے بغیر بتا دیں۔ انہوں نے مزید کہا "آپ کی فلم کا ہر فریم بولنا چاہئے۔ زبان سے قطع نظر،اس کا آپ کی زندگی پر اثر ہونا چاہیے جیسا کہ موسیقی کرتا ہے‘‘۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-06-18at7.38.46PMIE8N.jpeg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

7549

 


(Release ID: 2026321) Visitor Counter : 44